تازہ ترین

Post Top Ad

لوڈنگ۔۔۔

ہمارے بارے میں

معزز قارئین السلام وعلیکم!۔

ٹانگووالی ٹیوٹس سے متعلق کچھ بھی بتانے سے قبل ہم ضروری سمجھتے ہیں کہ اپنے قارئین کا شکریہ ادا کیا جائے کہ جن کے خلوص اور تعاون  کی بنا پر "ٹانگووالی ٹیوٹس" نے بہت محدود وقت میں 18 لاکھ سے زاہد قارئین کو اپنی طرف متوجہ کرنے کا سنگِ میل عبور کیا ہے۔ روز بروز پاکستان سمیت دنیا بھر سے ہمارے بڑتھے ہوئے قارئین کی تعداد اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم کسی تفریق کے اُردو زبان میں لوگوں کی خدمت میں کامیاب رہے۔ اُمیدِ واثق ہے کہ آپکی دلچسپی و تعاون کے ساتھ ساتھ رہنمائی بھی شامل حال رہے گی۔

ٹانگووالی ٹیوٹس ایک اُردو ٹیوٹوریل ویب سائٹ ہے جہاں آپ کو روزانہ نئے آئیڈیاز اور اُردو میں ٹیکنالوجی کے نکات کے بارے میں مزید بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ انٹرنیٹ سے آن لائن کمائی حاصل کرنے، بینکاری اکاؤنٹس کو آن لائن کھولنے، سوشل میڈیا سائٹس کے تمام مثبت اور منفی پہلوؤں، علاقائی خبریں، ایفیلیئیٹ مارکیٹنگ، بلاگر بلاگ، ورڈپریس، ویب سائٹ ڈیولپمینٹ اینڈ ڈیزائنگ اور یوٹیوب سے کمائی حاصل کرنے سے متعلق خدمات فراہم کرتا ہے۔
اس کے علاوہ، اسلام، صحیت، تعلیم، پکوان، شوبز، اُردو شاعری، کاروبار، کھیل، ملازمتیں، موسم کی صورتحال، دلچسپ و عجائب، ستاروں کا حال، بچوں کے نام، خواب نامہ یوسفی جیسے مضامین ٹانگووالی ٹیوٹس کا اہم ترین حصہ ہیں۔

ٹانگووالی ٹیوٹس کا قیام 25 اگست 2014ء بروز سوموار کو ہوا، جبکہ پہلی پوسٹ ٹھیک چودہ دن بعد 28 اگست کو شائع ہوئی۔ ٹانگووالی ٹیوٹس کو اِشاعت کا آغاز کئے 6 سال ہو چکے ہیں، الحمد اللہ یہ اپنی چھٹی سالگرہ منا کر 7 ویں سال میں قدم رکھنے والا ہے۔ اس کے گزرے ہوئے سال ہموار، یکساں اور آسان نہیں تھے۔ لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس نے ہر آزمائش کا سامنا کیا ہے۔ ٹانگووالی ٹیوٹس پر ابھی تک  پوسٹوں اور 16 صفحات کا اشتراک کیا جا چکا ہے۔ انشاءاللہ آئے دن مزید نئی پوسٹوں کے اشتراک کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ٹانگووالی ٹیوٹس اس بات پر پختہ یقین رکھتا ہے کہ پاکستان کے وسائل اس کے تمام شہریوں کیلئے عام ہونے چاہئیں۔ پاکستان کے سب بچوں کو یکساں تعلیم مہیا ہونی چاہیئے۔ بڑھتی ہوئی بےروزگاری کے خاتمے کیلئے ہر پاکستانی شہری کو چاہیئے کہ وہ تعلیم کی طرف گامزن رہے اور اپنے اندر پیدا ہونے والے تخیلات کو اصل شکل دے۔ اور خوابوں کو حقیقت کر دیکھائے۔
ٹانگووالی ٹیوٹس ویب سائیٹ کا تھیم حاصل کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں اور استعمال کریں۔

تھیم ڈاونلوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

ٹانگووالی ٹیوٹس کا سفر جاری ہے اور انشاءاللہ جاری رہے گا۔ کوئی آستین کا سانپ اور کوئی تیر انداز، کوئی زبردست اور کوئی بالادست، ہمارے ذوق سفر کو ختم نہیں کر سکتا، ”ہمارے لئے اللہ ہی کافی ہے اور وہ سب سے بہتر مددگار ہے“۔

2 تبصرے:

  1. السلام علیکم! ٹانگووالی ٹیوٹس اللہ آپ کو آپ کے اس نیک مقصد میں کامیابی نصیب فرمائے اور لوگ زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کریں ۔میں اس سلسلے میں ایک شعر آپ کی نظر کرتا ہوں۔ـ" ارادے جن کے پختہ ہوں نظر جن کی خدا پر ہو۔۔۔ تلاطم خیز موجوں سے وہ گھبرایا نہیں کرتے"۔ تو آپ ثابت قدم رہیں انشا اللہ اللہ آپ کو کامیاب فرمائیں گے سچائی ،دیاندداری اور خدمت خلق کو اپنا شعار بنا کر ہمیشہ اپنے پیش نظر رکھیں گے تو اللہ آپ کی قدم قدم پر مدد فرمائیں گے۔اپنے علم کو پھیلائیں تو آپ کے علم میں مزید اضافہ ہو گا ۔ اللہ ہم سب کو اخلاص کے ساتھ عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرما دے آمیں۔ میں ایک ریٹائرڈ ملازم ہوں اور عرق النسا ٗ کا مریض ہوں آپ سے دعا کی درخواست ہے اس کے علاوہ میں چاہتا ہوں کہ میں بھی آپ کی طرح کچھ اچھا لکھ کر لوگوں کو فائدہ پہنچاوں اور آپ جیسے مخلص بچوں سے کچھ سیکھ سکوں ۔ میں چاہتا ہوں اپنا ایک بلاگ اردو میں بنا کر کچھ شئیر کروں جس سے لوگوں کو فائدہ ہو مگر اس سلسلسے میں کسی استاد کی ضرورت ہے اس لیئے گزارش ہے کہ میرے راہنمائی فرمائیں کہ کس طرح میں بھی ایک اردو میں بلاگ پر اپنی ویب سائٹ بناوں جو آسان تر طریقہ ہو وہ بتائیں۔ شکریہ

    جواب دیںحذف کریں
  2. وعلیکم السلام! محترم SMHGilani صاحب
    ٹانگووالی ٹیوس ویب سائٹ کا دورہ کرنے کیلئے ہم آپکو خوش کہتے ہیں ہمیں خوشی ہوئی آپ نے ہماری معمولی کاوش کو خوش آئن کہا۔ ہم معذرت خواہ ہیں کہ تحویل عرصے بعد آپکو رپلائے کیا۔ جسکی وجہ ہماری لمبی غیر حاضری تھی۔ لیکن خوشی ہوئی کہ آپ نے اپنے خیالات شیئر کرنے سے متعلق آگاہ کیا۔ ہم آپکو ایک استاد ہونے کی حیثیت سے اپنا بلاگ تھیم بطور تحفہ پیش کرتے ہیں۔ جو کہ اردو میں ہے اور آپکو مکمل طور پر رہنمائی فراہم کریں گے۔ آپ جب بھی ہمارے میسج کو دیکھیں تو ضرور رپلائے کریں ہم آپکے جواب کے منتظر رہیں گے۔ شکریہ ٹانگووالی ٹیوٹس

    جواب دیںحذف کریں

شکریہ! ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کے لئے .... ہمیں امید ہے کہ یہ پوسٹ آپ کے لئے بہت مفید ہے. کوئی سوال ہے؟ یا اگر آپ اس پوسٹ سے متعلق کسی قسم کی مدد چاہتے ہیں۔ تو ذیل میں دیئے گئے کومینٹ باکس میں دائر کریں۔ اگر آپ اس مراسلہ سے محبت کرتے ہیں یا اسے پسند کرتے ہیں تو اسے اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں.
حوالہ جات: ٹانگوالی ٹیوٹس مینجمنٹ

Post Top Ad