تازہ ترین

Post Top Ad

لوڈنگ۔۔۔

ٹانگووالی سے متعلق

 تعارف
ٹانگووالی (پنجابی، اُردو: ٹانگووالی) پاکستان، صُوبہ پنجاب کے مشہور شہر شاہینوں کے شہر سرگودھا میں واقع ہے۔ اِس گاؤں کا مکمل نام چک نمبر 17 جنوبی ٹانگووالی ہے۔ سکنہ ٹانگووالی عام طور پر ٹانگووالی یا (کلیاراں دا پنڈ) کے طور پر جانا جاتا ہے۔ ٹانگووالی تقریباََ 18 کلو میٹر کی دُروی پر ضلع سرگودھا سے تحصیل کوٹ مومن روڈ پر مغرب کی سمت میں واقع ہے۔ دوسری جانب سے اگر دیکھا جائے تو مُلکِ پاکستان کے دارلحکومت شہر اسلام آباد سے تقریباََ 102 میل یعنی (164 کلو میٹر) کے فاصلے پر خطہ جنوب پنجاب میں واقع ہے۔ ٹانگووالی کے گردونواح میں قریبی مقامات چک نمبر 16 جنوبی، چک نمبر 14 جنوبی، ڈیرہ اَمرتسریاں، چک نمبر 72 الف اور چک نمبر 75 جنوبی پائے جاتے ہیں۔ قریبی شہروں میں شاہینوں کا شہر سرگودھا، بھلوال چنیوٹ، فیصل آباد اور شیخوپورہ موجود ہیں۔ شاہینوں کا شہر سرگودھا براعظم ایشیا کے اندر پاکستان کے صُوبہ پنجاب میں واقع ہے۔ جبکہ ٹانگووالی ضلع سرگودھا میں کثیر آبادی کے ساتھ قائم ہے۔ سکنہ ٹانگووالی، تحصیل کوٹ مومن موٹروے انٹرچینج سے قریب 20 کلو میٹر کی مسافت پر سرگودھا کی سمت میں پایا جاتا ہے۔

پیشہ کے لحاظ سے
  ٹانگووالی کی آبادی زیادہ تر زمینداری، فصلوں کی کاشت اور مویشیوں کے پالنے پوسنے کا کام کرتی آ رہی ہے۔ حالاتِ حاضرہ میں بھی مویشیوں کے بہت بڑے بڑے فارمز موجود ہیں۔ جبکہ آبادی کے لحاظ سے رقبہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ مگر پھر بھی ڈائری فارمز کو بہت زیادہ اہمیت حاصل ہے۔ جو کہ عرصہ قدیم سے چلتی آ رہی ہے۔ اور اَب لوگوں کا شوق بن چکا ہے۔ بڑھتے ہوئے جدید دور کے ساتھ ساتھ اَب ٹانگووالی بھی آہستہ آہستہ پڑھے لکھے ماحُول میں ڈھلتا جا رہا ہے۔ اگر اِس پہلو سے ہٹ کر بات کی جائے تو سب سے زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ سکنہ ٹانگووالی  (شریف) کا بیرونِ ممالک میں مقیم افراد کے لحاظ سے سرگودھا ڈویژن کے تمام قصبوں اور دیہاتوں میں نمبر ایک کے طور پر شمار ہوتا ہے۔ ٹانگووالی کی نِصف آبادی (نوجوان، نسل) اپنے کام کی غرض سے 20 سے زاہد مختلف بیرونِ ممالک میں مقیم ہیں۔ جِس میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، سَلطنتِ عمان، قطر، بحرین، ملائیشیا، ترقی، یونان، آذربائیجان، جارجیا، چین، اٹلی، انگلینڈ، بیلجیم، جرمنی، فرانس، سویڈن، آسٹریلیا، پرتگال، کینیڈا، اَمریکہ، سیپرس اور شمالی کوریا سہرفہرست ہیں۔

سکنہ ٹانگووالی کے ایک قابلِ ذِکر سنگِ میل ممتاز (چشتی) وَلی کامل دَرویش حضرت میاں شیر محمد نقشبندی مجددی اویسی  کا مزار، آستانہ عالیہ ٹانگووالی (شریف) میں واقع ہے۔ (1989ء) سے  قبل شریف کا عنوان ٹانگووالی کے ساتھ مل کر علان کرتا آ رہا ہے اور ہمیں اِس بات کی یاد دہانی کراتا ہے، کہ بَرصغیر کے سب سے زیادہ معروف چشتی رُوحانی رہنماؤں میں سے یہ مزار بھی انہی تنظیم کا حصّہ ہے۔ دَرویش حضرت میاں شیر محمد نقشبندی مجددی اویسی کی اولاد، کو صاحبزادہ کے خطاب سے نوازا گیا۔ حضرت دَرویس میاں شیر محمد اورآپ کے بیٹے، صاحبزادہ میاں محمد بہاؤالدین صاحب پنجاب کے مسلمانوں کی رُوحانی ترقی میں انتہائی بااثر ہیں۔ دَرویش حضرت میاں شیر محمد نقشبندی مجددی اویسی کا اِس دنیا فانی سے پردہ فرمانے کے بعد اظہارِ عقیدت کے طور پر سالانہ عُرس مُبارک آپکے مزار، آستانہ عالیہ ٹانگووالی (شریف) میں بڑے زورُوشور سے منایا جاتا ہے۔ جِس میں پنجاب بھر سے عقیدت پسند بڑی تعداد میں آپکے مزار پر حاضری دینے کیلئے اکھٹے ہوتے ہیں۔

ٹانگووالی مختصراََ معلومات
گاؤں
(شاہینوں کا شہر)
سرگودھا
ضلع
پنجاب
صُوبہ
پاکستان
ملک
سرگودھا 40100
40462 ٹانگووالی
ڈاک کا مخصوص نمبر
چک نمبر 16 جنوبی، اجنالہ
مانکومیل، اڈا فاطمہ
داخلی راستے
(مردم شماری 2017ء کے مطابق)
تقریباََ 9،747
آبادی
 360 تقریباََ
ڈیرہ جات
ڈیرہ کالونی، ڈیرہ ریحانی، ڈیرہ آخیر
مانکومیل، بندر پوُر، اڈا فاطمہ
مشہور مقامات
09
میڈیکل کلینکس
(ایک اِسلامی تنظیم-مدرسہ)
06
تعلیمی ادارے
(مدرسہ)
28
مساجد
بیس اگست 2015ء
فلاحی تنظیم
ایشیا/کراچی
ٹانگووالی موجودہ وقت
English - اُردو
پنجابی
زبان
آفیشل ویب سائٹ


ٹانگووالی میں بولی اورسمجھی جانے والی زبانیں
ٹانگوالی میں 1998ء کی مردم شماری کے مطابق گاؤں کے باشندے ٪95 فیصد پنجابی زبان بولتے ہیں۔ ٹانگووالی کے باشندوں میں معیاری طور پر پنجابی بولیوں کا استعمال کیا جاتا ہے، اُردو چند لوگوں کی مادری زبان ہے۔ جبکہ یہ قومی زبان بھی ہے۔ گاؤں میں سب سے زیادہ پنجابی زبان ہی بولی جاتی ہے۔ جبکہ گاؤں میں اعلی و ثانوی سطح کے تعلیم یافتہ افراد انگریزی زبان کا بھی استعمال کرتے ہیں۔ جو انگریزی زبان کو اچھی طرح سمجھ اور بول سکتے ہیں۔

ٹانگووالی کا نقشہ

2 تبصرے:

  1. السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ! ماشااللہ آپ نے اپنے شہر ٹانگووالی کے بارے میں بہت اچھی معلومات فراہم کی ہیں دل چاہتا ہے کہ آپ کے شہر ٹانگو والی آڑ کر پہنچ جاؤں اور آپ سے بھی ملاقات کروں اللہ آپ کو دل کا سکون، مال میں برکت اور علم و عمل میں مزید ترقی نصیب فرمائے آمین۔ آپ کے لیئے دعاگو : سید مجاہد حسین شاہ گیلانی کوئٹہ بلوچستان پاکستان۔

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. وعلیکم السلام! پیارے بھائی سید مجاہد حسن شاہ گیلانی ہم آپکو ہماری ویب سائٹ ٹانگووالی ٹیوٹس کا دورہ کرنے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ اور شکریہ ادا کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری ویب سائٹ کو بغور پڑھا اور اپنے نیک خیالات کا ہمارے ساتھ اشتراک کیا۔ ہم اپنے بھائی کو ہمارے ہاں تشریف آواری پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ ہمیں بھی اپنی دعاؤں میں ہم دعا رکھیں! شکریہ

      حذف کریں

شکریہ! ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کے لئے .... ہمیں امید ہے کہ یہ پوسٹ آپ کے لئے بہت مفید ہے. کوئی سوال ہے؟ یا اگر آپ اس پوسٹ سے متعلق کسی قسم کی مدد چاہتے ہیں۔ تو ذیل میں دیئے گئے کومینٹ باکس میں دائر کریں۔ اگر آپ اس مراسلہ سے محبت کرتے ہیں یا اسے پسند کرتے ہیں تو اسے اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں.
حوالہ جات: ٹانگوالی ٹیوٹس مینجمنٹ

Post Top Ad