تازہ ترین

Post Top Ad

لوڈنگ۔۔۔

منگل, نومبر 10, 2015

ایچ۔بی۔ایل انٹرنیٹ، فون بنکنگ آن لائن رجسٹر کیسے کریں؟

ٹانگووالی ٹیوٹس کی جانب سے اردو کے آج اس ٹیوٹوریل میں ہم HBL DebitCard کے بارے میں بتائیں گے کہ کس طرح HBL DebitCard کو آن لائن رجسٹر کر کے Phone Banking کے لیئے استعمال کیا جاتا ہے؟ اسکی تمام تر معلومات زیل میں درج ہیں.


تعارف:
جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ HBL آکاؤنٹ پاکستان میں سب سے زیادہ استعمال کیئے جانے والا بنک آکاؤنٹ ہے. میرے خیال میں شاہد ہی کوئی شخص ایسا ہو گا جو HBL Bank یا اسکے آکاؤنٹ سے مطعلق نہ جانتا ہو. ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے ٹیکنالوجی کے اس تیز رفتار دور نے اب لوگوں کے استعمال زندگی کے کام اور بھی آسان کر دیئے ہیں. جس میں HBL بھی سہر فہرست ہے. اب HBL نے بھی اپنے بنک کے نظام کو درجہ حد تک آسان، اور زیادہ محفوظ بناتے ہوئے آن لائن کر دیا ہے. تا کہ لوگ اس سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کر سکیں. ساتھ ہی ساتھ اپنے آکاؤنٹ کی جانچ پڑتال بھی خود ہی کر سکیں. HBL DebitCard کے زریعے آپ 24/7 کہیں سے بھی آکاؤنٹ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں.
UnionPay, MasterCard اور Visa Card کی بین الاقوامی طاقت کے ساتھ HBL DebitCard آپ کو پیش کرتا ہے باسہولت اور محفوظ ادائیگی کا طریقہ کار. آپ کی روزمرہ خریداری کے لیے HBL DebitCard پاکستان کے 35,000 سے زائد مرچنٹس اور دینا بھر میں 3 کروڑ سے زائد تجارتی مراکز پر آپ کی روزمرہ کی خریداری کی ادائیگی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے. 6,000 سے زائد ATMs اور دینا بھر میں 14 لاکھ سے زائد ATMs تک رسائی کے باعث آپ کا 
HBL DebitCard بہت ساری سہولیات فراہم کر رہا ہے. جو کہ زیل میں درج ہیں.

1- آکاؤنٹ بیلنس چیک کر سکتے ہیں.
2- فنڈز ٹرانسفر کر سکتے ہیں.
3- موبائل فون کے بل کی ادائیگی کر سکتے ہیں. چاہے سم Pre Paid ہو یا Post Paid یہ سہولت دونوں قسم کی سم پر مُیسر ہے.
4- یوٹیلٹی بل کی ادائیگی کر سکتے ہیں چاہے وہ پاکستان کے کسی بھی خطے سے ہوں.
5- آن لائن شاپنگ کر سکتے ہیں.
6- رقم کی ادائیگی خود کر سکتے ہیں.



نوٹ:- Phone Banking میں رجسٹر ہونے کے لیے ATM کارڈ کا ہو لازمی ہے. اس کے بغیر آپ رجسٹر نہیں ہو 

سکیں گے.

صارف کی آن لائن رجسٹریشن کا طریقہ کار

سب سے پہلے دیئے گئے لنک www.hblibank.com.pk پر کلک کریں. ویب اوپن ہونے کے بعد بائیں طرف موجود User Registration کے بٹن پر کلک کریں.

1- صارف کی توثیق

i) شناختی کارڈ نمبر بغیر سپیس کے درج کریں.
ii) قلینڈر کی مدد سے اپنی حقیقی پیدائش درج کریں.
iii) تصویر میں دیا گیا سیکورٹی کوڈ زیل کے ٹیکس باکس میں درج کریں.
iv) اب Submit کے بٹن پر کلک کر دیں.

2- ڈیبٹ کارڈ کی تفصیلات کی تصدیق

i) اپنے HBL DebitCard پر دیا گیا 16 ہندسوں والا کارڈ نمبر بغیر سپیس کے درج کریں.
ii) اپنے HBL DebitCard کے ATM کا 4 ہندسوں پر مشتعمل پن کوڈ درج کریں.
iii) تصویر میں دیا گیا سیکورٹی کوڈ زیل کے ٹیکس باکس میں درج کریں.
iv) اب Submit کے بٹن پر کلک کر دیں.

3- آن لائن صارف کا آغاز

i) یہاں سب سے پہلے User ID کا انتخاب کریں اپنے نام سے ملتا جلتا User ID سلیکٹ کریں یہ بہتر رہے گا.
ii) اپنا مطلوبہ موبائل فون نمبر درج کریں.
iii) تصدیق کے لیے اپنا موبائل فون نمبر دوبارہ درج کریں.
iv) اب Submit کے بٹن پر کلک کر دیں.


4- آن لائن رجسٹریشن کی تصدیق

اپنے شناختی کارڈ نمبر، User ID اور موبائل فون نمبر کی تصدیق کر لیں کیا آپ نے انکا انتخاب درست کیا ہےِ؟ اگر درست نہیں ہے تو Back کے بٹن پر کلک کر کے درست کر لیں، اور اگر درست ہے تو Confirm کے بٹن پر کلک کر دیں.




5- آپ کے HBL DebitCard کی آن لائن Phone Banking رجسڑیشن کی توثیق مکمل ہو گئی ہے. جسکا کچھ ہی دیر میں ویریفکیشن کوڈ آپکے درج کردہ ای-میل یا موبائل فون نمبر پر موصول ہو جائے گا. اب Close کے بٹن پر کلک کر دیں.




6- آکاؤنٹ میں Login ہونے کے لئے اپنا رجسٹر کیا ہوا User ID درج کریں. اور نیچے پاسورڈ میں ایکٹیویشن کوڈ نمبر جو آپکو بزریعہ ای-میل یا موبائل فون بمنر پر موصول ہوا ہے درج کریں. اور پھر Sign in کے بٹن پر کلک کر دیں.


7- دیئے گئے HBL Internet Banking کے شرائط وضوابط غور سے پڑھیں، پڑھ لینے کے بعد Accept کے بٹن پر کلک کر دیں.

8- فورس پاسورڈ کی تبدیلی

i) اپنے موبائل فون نمبر پر موصول کیئے جانے والا ایکٹیویشن کوڈ نمبر درج کریں.
ii) آکاؤنٹ لاگ ان پاسورڈ کے قوانین زیل میں درج ہیں، قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے تھوڑا پیچیدہ سا پاسورڈ سلیکٹ کر کے درج کریں. یہ پاسورڈ آپکو اپنے آکاؤنٹ میں لاگ ان ہونے کے لیئے منتخب کیا جا رہا ہے.
iii) تصدیق کے لیے اپنا لاگ ان پاسورڈ دوبارہ انٹر کریں.
iv) ٹرانزیکشن پاس ورڈ درج کرنے کے قوانین بھی زیل میں موجود ہیں. جس کی مدد سے اپنے ٹرانزیکشن پاس ورڈ کا انتخاب بہتر سے بہتر کریں. اس پاورڈ کا استعمال صرف ٹرانزیکشنز کے لین دین، فنڈز یا بل کی ادائیگیوں کے وقت کیا جائے گا.
v) تصدیق کے لیے اپنا ٹرانزیکشن پاس ورڈ دوبارہ درج کریں.
vi) اب Change کے بٹن پر کلک کر دیں.



9- آپکا پاسورڈ تبدیل ہو گیا ہے، اگر آپ Account Nickname تبدیل کرنا چائیں تو یہاں سے تبدیل کر سکتے ہیں. ورنہ Save کے بٹن پر کلک کر دیں.


10- آن لائن HBL انٹرنیٹ فون بنکنگ کی رجسٹریشن کا عمل مکمل ہوا. اب Continue کے بٹن پر کلک کر دیں.






امید کرتا ہوں کہ آپکو ہمارا یہ ٹیوٹوریل بے حد پسند آیا ہو گا. ہمیں اپنی دعاؤں میں ہم دعا رکھیں. کہیں پہ کسی بات کی سمجھ نہ آ رہی ہو تو نیچے آپ کمینٹ باکس میں اپنا کمینٹ دائر کریں. فیس بک پر ہمیں فالو کرنا نہ بھولیئے گا. اور اسے اپنے دوستوں کے ساتھ ضرور شئیر کریں شکریہ، اللہ حافظ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شکریہ! ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کے لئے .... ہمیں امید ہے کہ یہ پوسٹ آپ کے لئے بہت مفید ہے. کوئی سوال ہے؟ یا اگر آپ اس پوسٹ سے متعلق کسی قسم کی مدد چاہتے ہیں۔ تو ذیل میں دیئے گئے کومینٹ باکس میں دائر کریں۔ اگر آپ اس مراسلہ سے محبت کرتے ہیں یا اسے پسند کرتے ہیں تو اسے اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں.
حوالہ جات: ٹانگوالی ٹیوٹس مینجمنٹ

Post Top Ad