تازہ ترین

Post Top Ad

لوڈنگ۔۔۔

پیر, اگست 24, 2015

اپنے پن ڈرائیو، یوایسبی، فولڈرز اور دیگر فائلیں کیسے محفوظ بنائیں؟

ٹانگووالی ٹیوٹس کی جانب سے اردو کے آج اس ٹیوٹوریل میں آپ سیکھ سکتے ہیں کہ کمپیوٹر میں موجود پن ڈرائیو، یو-ایس-بی، فولڈرز یا دیگر فائلز کو دوسروں کی دسترس سے محفوظ کیسے بناتے ہیں؟


مشترکہ کمپیوٹر پر اپنے اہم ڈیٹا کو دوسروں کی پہنچ سے محفوظ رکھنا ایک مشکل کام ہے. کبھی تو ہم اس کام کے لیئے فائلوں کو چھپا دیتے ہیں تو کبھی ان پر پاسورڈ لگا دیتے ہیں. اگرچہ یہ طریقے بھی کارآمد ہیں لیکن پورے کے پورے پارٹیشن کو ہی دوسروں کی دسترس سے باہر کر دینا کہیں زیادہ دلچسپ بات ہے.

تو اس کے لیئے ہم ایک سافٹویئر کا استعمال کریں گے. Folder Lock ایک چھوٹا سا مفت دستیاب ٹول ہے. جسکی مدد سے آپ نہ صرف فولڈرز بلکہ یو-ایس-بی، سی-ڈی رام، دیگر فائلز اور ایک مکمل ہارڈ ڈسک پارٹیشنز کو بھی لاک لگا سکتے ہیں. Folder Lock انتہائی آسان استعمال پروگرام ہے. یہاں ہم آپکو ایک اور سافٹویئر کے بارے میں بتانا بہت ضروری سمجھتے ہیں. جسکا نام Port Locker ہے. اس پروگرام کو استعمال کرتے ہوئے آپکو کسی قسم کی پیچیدہ سیٹنگز کرنے کی یا کوئی پاسورڈ سیٹ کرکے اسے یاد رکھنے کی ضرورت نہیں پڑتی. Port Locker ونڈوز کے تمام ورژنز کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے. اور یہ پورٹ ایبل ایپلیکیشن ہے. یعنی اسے انسٹال کرنے کی بھی ضرورت نہیں.



خیر اب ہم فولڈرلاک کی جانب آتے ہیں اور نیچے دیئےگئے ڈاؤنلوڈ کے بٹن پر کلک کر کے اسے ڈاؤنلوڈ کر لیں.


1- تو اب آپ اسکو انسٹال کریں سب سے پہلے فولڈر لاک کو Extract کر کے اوپن کر لیں اور Next کے بٹن پر کلک کریں.



2- اب I Agree کے بٹن پر کلک کریں.


3- فولڈر لاک کے انسٹال کرنے کی جگہ منتخب کریں اور Install کے بٹن پر کلک کریں.


4- فولڈر لاک انسٹال ہونا شروع ہو جائے تو تھوڑا انتظار فرما ئیے گا.


5- جیسے ہی انسٹالیشن مکمل ہوتی ہے Finish کے بٹن پر کلک کر دیں. Finish کرنے کے بعد Restart کی آپشن آئے گی. سسٹم کو Restart کرنا بہت ضروری ہے. کیونکہ Restart کیئے بعیر فولڈر لاک سافٹویئر کام نہیں کرئے گا.


6- Restart ہونے کے بعد فولڈر لاک سافٹویئر کو اوپن کر لیا جائے ، یہاں پر آپ اپنے پاس سے کوئی مخصوص پاسورڈ سیٹ کریں. (توثیق - Confirm) کے لیئے یہی پاسورڈ دوبارہ سے درج کریں اور سامنے OK کے بٹن پر کلک کریں.


7- سب سے پہلے Add کے آئکن پر کلک کریں اور پھر Add Drives پر کلک کریں.


یہاں پر Drive سلیکٹ کریں جسے آپ لاک لگانا پسند کرتے ہیں.


8- اب دیکھیئے کہ آپکی Drive لاک ہو چکی ہے. ڈرائیو :/F کے سامنے Status میں لفظ Locked لکھا ظاہر ہو رہا ہے. جس سے معلوم ہوتا ہے کہ لاک ہو چکی ہے.



اگر آپ اسے دوبارہ سے ایکٹو کرنا چاہتے ہیں تو صرف Unlock کے آئکن پر کلک کردیں. تو آپکی متعلقہ ڈرائیو جسکو آپ Unlock یا ایکٹو کرنا چایتے ہیں ہو جائے گی. تاہم آپ اس تک رسائی کر سکیں گے.



9- اسی طرح آپ فائلز، فولڈرز، یو-ایس-بی، سی-ڈی رام اور دیگر فائلز کو لاک لگا سکتے ہیں.


امید کرتا ہوں کہ آپکو ہمارا یہ ٹیوٹوریل بے حد پسند آیا ہو گا. ہمیں اپنی دعاؤں میں ہم دعا رکھیں. کہیں پہ کسی بات کی سمجھ نہ آ رہی ہو تو نیچے آپ کمینٹ باکس میں اپنا کمینٹ دائر کریں. فیس بک پر ہمیں فالو کرنا نہ بھولیئے گا. اور اسے اپنے دوستوں کے ساتھ ضرور شئیر کریں شکریہ، اللہ حافظ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شکریہ! ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کے لئے .... ہمیں امید ہے کہ یہ پوسٹ آپ کے لئے بہت مفید ہے. کوئی سوال ہے؟ یا اگر آپ اس پوسٹ سے متعلق کسی قسم کی مدد چاہتے ہیں۔ تو ذیل میں دیئے گئے کومینٹ باکس میں دائر کریں۔ اگر آپ اس مراسلہ سے محبت کرتے ہیں یا اسے پسند کرتے ہیں تو اسے اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں.
حوالہ جات: ٹانگوالی ٹیوٹس مینجمنٹ

Post Top Ad