تازہ ترین

Post Top Ad

لوڈنگ۔۔۔

جمعہ, جون 12, 2015

اینڈرائیڈ ایپلی کیشنز ڈیسک ٹاپ / لیپ ٹاپ پر گوگل پلے اسٹور سے کیسے ڈاؤن لوڈ کریں؟

آج کے اس ٹیوٹوریل میں ہم اپنے موبائل فون کی ایپس (Apps) کو کمپیوٹر کے لیئے Google Play Store سے ڈاؤنلوڈ کرنے کے بارے میں سیکھیں گے. مطلب کس طرح APK کی فائل کو ڈاؤنلوڈ کرنا ہے؟



اسکو ڈاؤنلوڈ کرنے کے دو فوائد ہیں. جو کہ درج زیل ہیں. زرا غور سے پڑھیئے گا...

1- اگر آپکے موبائل فون پر عین وقت انٹرنیٹ کی سہولت دستیاب نہیں ہے، یا کسی وجہ سے Google Play Store کا آکاؤنٹ آپکے موبائل فون یا دیگر ڈیوائس پر اوپن نہیں ہو رہا تو آپ ضرورت کی تمام ایپس (Apps) کو کمپیوٹر کی مدد سے ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں. تاہم کمپیوٹر سے موبائل فون، ٹیبلٹ ڈیوائس وغیرہ میں کاپی کر کے انسٹال کرنے کے بعد استعمال میں لانے کے اہل ہو سکتے ہیں.

2- اگر آپ ان ایپس (Apps) کو کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر چلانا چاہتے ہیں. تو YouWave سافٹویئر کی مدد سے انہی ایپلیکیشنز کو کمپیوٹر، لیپ ٹاپ پر بھی اوپن کر سکتے ہیں.

سب سے پہلے نیچے دیئے گئے Google Play Store کے بٹن پر کلک کریں.



 جو ایپس (Apps) ڈاؤنلوڈ کرنا پسند کرتے ہیں. اسکو سرچ کر کے الگ فارم میں اوپن کر لیں. مثال کے طور پر میں فیس بک میسنجر کو اوپن کرتا ہوں. پیج کھل جانے کے بعد اوپر دیا گیا URL link سلیکٹ کر کے کاپی کر لیں.



اب نیچے APK Downloader کے بٹن پر کلک کریں.



کاپی کیا ہوا URL link یہاں پر پیسٹ کر دیں. اسکے بعد Generate Download Link کے بٹن پر کلک کریں.


ڈاؤنلوڈ لنک تیار ہونے میں چند سیکنڈز کا وقت درکار ہوگا. جب ڈاؤنلوڈ لنک تیار ہو جائے تو نیچے Click here to download . . . . کے لنک پر کلک کر کے فائل کو کمپیوٹر میں ڈاؤنلوڈ کر لیں.





امید کرتا ہوں کہ آپکو ہمارا یہ ٹیوٹوریل نے حد پسند آیا ہو گا. ہمیں اپنی دعاؤں میں ہم دعا رکھیں. کہیں پہ کسی بات کی سمجھ نہ آ رہی ہو تو نیچے آپ کمینٹ باکس میں اپنا کمینٹ دائر کریں. فیس بک پر ہمیں فالو کرنا نہ بھولیئے گا. اور اسے اپنے دوستوں کے ساتھ ضرور شئیر کریں شکریہ، اللہ حافظ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شکریہ! ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کے لئے .... ہمیں امید ہے کہ یہ پوسٹ آپ کے لئے بہت مفید ہے. کوئی سوال ہے؟ یا اگر آپ اس پوسٹ سے متعلق کسی قسم کی مدد چاہتے ہیں۔ تو ذیل میں دیئے گئے کومینٹ باکس میں دائر کریں۔ اگر آپ اس مراسلہ سے محبت کرتے ہیں یا اسے پسند کرتے ہیں تو اسے اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں.
حوالہ جات: ٹانگوالی ٹیوٹس مینجمنٹ

Post Top Ad