تازہ ترین

Post Top Ad

لوڈنگ۔۔۔

جمعرات, دسمبر 24, 2020

ٹریفک قوانین کا امتحان، سوالنامہ چہارم


سوال نمبر1: فوگ لائٹ کون سے رنگ کی ہوتی ہے؟
(1) زرد
(2) سرخ
(3) سفید

سوال نمبر2: اگلی گاڑی کو کس طرف سے اوورٹیک کرنا چاہیئے؟
 (1) دائیں طرف سے
(2) بائیں طرف سے
(3) 1 اور 2 دونوں طرف سے

سوال نمبر3: ٹریفک سگنل سبز کے بعد زرد ہو تو آپ کو کیا کرنا چاہیئے؟
(1) گاڑی کی رفتار آہستہ کریں
(2) رفتار تیز کر کے چوک کراس کرنا چاہیئے
(3) سٹاپ لائن سے پیچھے گاڑی کو روک دینا چاہیئے

سوال نمبر4: آپ کسی بھی چوک میں سرخ بتی پر اپنی لین میں کھڑے ہیں۔ جیسے ہی اشارہ سبز ہوتا ہے تو کیا؟
(1) اب لائن اور لین کی پابندی کی کوئی ضرورت نہیں
(2) اشارہ سبز ہونے کے بعد بھی چوک کراس کرنے کے لئے لائن اور لین کی پابندی انتہائی ضروری ہے چاہیے آپ کے آگے ٹریفک کی لمبی قطار موجود ہوں۔ صبر سے اپنی باری کا انتظار کریں گے۔
(3) یہ آپ کی مرضی ہے کہ کیا کرنا ہے۔

سوال نمبر5: اگر ٹریفک بلاک ہے اور گاڑیاں اپنی اپنی لین میں کھڑی ہیں آپ کو جلدی میں کہیں پہنچنا ہے اس صورت میں آپ کیا کریں گے؟
(1) ہارن بجا کر راستہ بنانے کی کوشش کریں گے۔
(2) گاڑی کو اس لین میں لے جانے کی کوشش کریں گے۔ جہاں ٹریفک کاکم دباو ہے۔
(3) راستہ کھلنے کا انتظار کریں گے۔

سوال نمبر6: اگر ٹریفک اشارے پر پیلی یا زرد بتی جل بجھ رہی ہے اور وہاں تریفک کنسٹیبل موجود نہ ہے تو آپ کیا کریں گے؟
(1) 40 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گزر جائیں گے۔
(2) گاڑی کو روک دیں گے اور سبز بتی جلنے کا انتظار کریں گے۔
(3) دائیں بائیں دیکھ کر احتیاط اور مناسب رفتار سے گاڑی گزاریں گے۔

سوال نمبر7: اگر رات کے وقت ٹریفک اچارے کی سرک بتی جل رہی ہو اور وہاں تریفک کنسٹیبل موجود نہ ہو تو اس صورت میں؟
(1) احتیاط کے ساتھ دائیں بائیں دیکھ کر مناسب رفتار سے ٹریفک اشارے کو کراس کرنا چاہیئے۔
(2) گاڑی 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی- رفتار سے گزارنی چاہیئے۔
(3) گاڑی کو روک دینا چاہیئے اور ٹریفک اشارے کی سبز بتی جلنے کا انتظار کرنا چاہیئے۔

سوال نمبر8: دوران درائیونگ اگر کوئی گاڑی آپ کو انتباہ کئے بغیر اچانک آپ کو اوورٹیک کرئے تو اس صورت میں؟
(1) آپ ہارن بجا کر اپنی موجودگی کا احساس دلائیں گے۔
(2) آپ اس گاڑی کو اوورٹیک کریں گے۔
(3) گاڑی کونارمل طریقے سے چلاتے رہیں گے۔

سوال نمبر9: اگر آپ اپنے سے آگے والی گاڑی کو اوورٹیک کرنا چاہ رہے ہیں اور سامنے والی گاڑی راستہ نہیں دے رہی تو اس صورت میں آپ؟
(1) مسلسل ہارن کا استعمال کریں گے۔
(2) آگے والی گاڑی سے 1 فٹ کے فاصلے پر آ کر ہارن کا استعمال کریں گے۔
(3) اوورٹیک نہیں کریں گے۔

سوال نمبر10: ٹریکٹر پر ڈرائیور کے علاوہ
(1) 1 شخص بیٹھ سکتا ہے۔
(2) 2 اشخاص بیٹھ سکتے ہیں۔
(3) کوئی نہیں بیٹھ سکتا۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شکریہ! ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کے لئے .... ہمیں امید ہے کہ یہ پوسٹ آپ کے لئے بہت مفید ہے. کوئی سوال ہے؟ یا اگر آپ اس پوسٹ سے متعلق کسی قسم کی مدد چاہتے ہیں۔ تو ذیل میں دیئے گئے کومینٹ باکس میں دائر کریں۔ اگر آپ اس مراسلہ سے محبت کرتے ہیں یا اسے پسند کرتے ہیں تو اسے اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں.
حوالہ جات: ٹانگوالی ٹیوٹس مینجمنٹ

Post Top Ad