تازہ ترین

Post Top Ad

لوڈنگ۔۔۔

جمعہ, نومبر 07, 2014

ٹی۔پی۔لنک روٹر 5210 کو پوائنٹ ٹو پوائنٹ کیسے کنفگر کرتے ہیں؟

         Outdoor access point TL-WA5210G High power 2.4 GHz is dedicated for Wireless internet service Providers (WISPs). Wireless data transmission can be performed in AP, AP Router, WISP, or WISP Client mode. The device is equipped with a high antenna, which together with the electronic board is put in a weather-resistant housing. Thanks to the antenna with 12 dBi gain. high output power of the transmitter (27 dBm) and high sensitivity of the receiver, the device allows to create long-range, stable and efficient wireless connections.

Distinguishing Features:

* High efficiency and Tx output power - 27 dBm,
* High Rx sensitivity - 54M: -76 dBm,
* Directional 12 dBi antenna,
* Weatherproof housing,
* ESD protection - 15 KV,
* Support for AP, WISP and AP Router modes,
* POE (up 60 m via UPT cable),
* Simple and quick installation,
* Wireless tensmission speed up to 54 MB/s (turbo mobe),
* Transmission range up to 15 Km,
* Vertial or horizontal polarization,
* Second layer isolation of subscriber traffic,
* Information on current speed,
* PING watchdog,
* Speed test,
* Remote menagement,
* Support for WEP, WPA/WPA2, WPA-PSK/WPA2-PSK,
* SMA R/P connector for an external antenna.

TL-WA5210G N2350 can operate as:

* Router client (WISP),
* AP Router,
* Client, WDS Bridge,
* Repeater.

The device allows to secure data transmission using the following encryption protocols: 64/128 bit WEP, WPA/WPA2, WPA-PAK/WPA-2/PSK.

In this tutorial, I'm explaining into Urdu. So that you may understand easily.


آئیے آج ہم روٹر کی کنفگریشن کرنا سیکھتے ہیں. کہ روٹر کو کنفگر کیسے کرناہے. روٹر کی کنفگریشن کرنے کیلئے سب سے پہلے آپکو اسکی "IP" بنانا ہوگا. "IP" دو طرح کا ہوتا ہے.

1 : (ڈائنامک۔ Dynamic)
2: (سٹیٹک۔ Static)

ڈائنامک
جب اس طریقہ کو استعمال کیا جاتا ہے تو ہماری ڈیوائس ایک دوسری ڈیوائس سے"IP" لیتی ہے. جس سے ہم کنیکٹ ہوتے ہیں. اور اس "IP" کو DHCP by Assigned سروس کہا جاتا ہے.



سٹیٹک
اس طریقہ میں ہم خود"IP" کنفگ کرتے ہیں. اور یہی طریقہ استعمال کرتے ہوئے آج ہم روٹر کی کنفگریشن کریں گے.


سٹیٹک کا طریقہ استعمال کرتے ہوئے جب ہم ایک ساتھ دو یا دو سے زیادہ کمپیوٹر، سسٹمز پر "IP" کنفگ کر رہے ہوتے ہیں. تو بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ "DHCP" سرور انکو ایک ہی "IP" دے دیتا ہے. جس کی وجہ سے کمپیوٹر یا سسٹم پر ایک "Error" ظاہر ہوتا ہے. کہ یہ "IP" کسی اور سسٹم کو بھی "Assign" ہے. تو اسکے لیئے ہم "CMD" کی کمانڈز کا استعمال کرتے ہیں.

  
1- پہلا طریقہ: آپ "CMD" میں جا کر "ipconfig/relese" لکھ کر انٹر کا بٹن دبائیں. پھر "ipconfig/renew" لکھیں اور انٹر کا بٹن دبا دیں. اب آپکا سسٹم خود ہی "IP" بنا لے گا. اگر کوئی "IP" ظاہر کرئے تو پھر ٹھیک ہے، ورنہ آپ سے کوئی غلطی ہوئی ہو گی. غلطی پر سسٹم "Error" شو کرئے گا، یا "Error" کی وجہ۔۔۔

2- دوسرے طریقے سے دیکھیئے ہیں کہ "IP" کس طرح بنتی ہے. اس کا آسان ترین طریقہ سب سے پہلے آپ کمپیوٹر کے "Icon" کو اوپن کر لیں. اب بائیں جانب لسٹ میں "Network" لکھا ہو گا. اس میں مائوس کی مدد سے دائیاں بٹن دبا کر نیچے "Properties" کو سلیکٹ کریں. جیسا کہ نیچے آپ پکچر میں دیکھ رہے ہیں.


اب "Ethernet" پر کلک کریں.


اب "Properties" کے بٹن پر کلک کریں.


سکرول ڈائون کی مدد سے نیچے آ کر "(Internet Protocol Version 4 (TCP/IPv4" کے سامنے کلک کریں. اور پھر "Properties" کے بٹن پر کلک کریں. اگر "Properties" کا بٹن شو نہیں ہوا، تو دوبارہ "(Internet Protocol Version 4 (TCP/IPv4" پر کلک کریں. اور پھر "Properties" کے بٹن پر.


نیچے والی پکچر کو دیکھتے ہوئے پوائینٹ نمبر 1 پر کلک کریں. اور پھر پوائینٹ نمبر 2 پر پہلی لائین میں "IP" لکھیں. (192.168.1.110) آخر پر میں نے (110) لکھا ہے. آپ اسے تبدیل بھی کر سکتے ہیں. زیادہ سے زیادہ (254) تک. دوسری لائین میں "Subnet Mask: 255.255.255.0" لکھیں. ور تیسری لائین میں "Default gateway" کے سامنے روٹر کی بیسک "IP" درج کریں. جوکہ (192.168.1.254) ہے. اب اس سے پہلے تک کی اوپن کی ہوئی تمام ونڈوز ، پیجز کو "Ok" کر دیں.


"Ethernet Status" میں اگر ڈیٹا سینڈ اور رسیو ہو رہا ہے تو یوں سمجھیں کہ آپکی "IP" ٹھیک طرح سے کنفیگ ہو گئی ہے.


اس کے بعد اب اپنے کمپیوٹر میں کوئی ایک براؤزر اوپن کر لیں. اور اسکے سرچ باکس میں جا کر "192.168.1.254" درج کریں، جو کہ روٹر کی بیسک "IP" ہے. اور پھر انٹر کا بٹن دبائیں.


یہاں آپ "User Name" کے سامنے "admin" اور "Password" کے سامنے بھی "admin" لکھ کر "Log in" ہو جائیں.


اب آپکا روٹر اوپن ہو گیا ہے سب سے پہلے "Region" کو سلیکٹ کرلیں. پھر "I agree to these terms of use" کو چیک کر کے "Log in" کے بٹن پر کلک کر دیں.


بائیں جانب "---Basic Setting---" میں جا کر "Quick Setup" پر کلک کریں. "Quick Setup" اوپن ہونے کے بعد "Next" کے بٹن پر کلک کریں.


اب "AP" موڈ سلیکٹ کر کے "Next" کے بٹن پر کلک کریں.



یہاں سب سے پہلے مطلوبہ "Region" سلیکٹ کریں. اس کے بعد "SSID" کے سامنے اپنے "Network" کا نام درج کریں. اور پھر کسی ایک "Channel" کو سلیکٹ کریں. میں نے یہاں پر چینل نمبر 6 کو سلیکٹ کیا ہے. اس سے موبائل فون کے "Wi-Fi" کی Connectivity برقرار رہتی ہے. آپ اسکوآٹومیٹک بھی کر سکتے ہیں. اسکے بعد "Next" کے بٹن پر کلک کریں.


آپکی "Quick Setup" کی سیٹنگ مکمل ہو گئی ہے. "Finish" کے بٹن پر کلک کر دیں.



بایئں جانب مینو میں "Network" پر کلک کریں. "IP Address" کے سامنے "IP" درج کریں. جو اپنے پہلے "IP" دی تھی، وہ عارضی طور پر تھی. روٹر کر اوپن کرنے کے لیے یہاں پر آپ مستقل آئی-پی ایڈریس درج کریں گے. جو اس سے مطلوب ہو گی. اسکو "Save" کر دیں.


"IP" کی کنفگریشن کامیاب ہو گئی ہے. "Restart" ہونے کے لئے اب 2-3 سیکنڈ کا ٹائم لے گا. اسکے بعد دوبارہ سے "Log in" ہونا ہے. "User Name: admin" اور "Password: admin" کے ساتھ.


مینو میں موجود "Wireless Statistics" پر کلک کریں. یہاں پر آپ سٹیٹس چیک کر سکتے ہیں کہ کون آن لائن ہے یا نہیں. یہاں پر آپکے وہ میک ایڈریس شو ہوں گے جو آپکے روٹر کے ساتھ اس وقت کنیکٹ ہیں. آپ دیکھ رہے ہیں کہ یہاں پر دو قسم کے میک ایڈریس موجود ہیں.
1: [AP-UP]
2: [STA-ASSOC]

[AP-UP] کے ایڈریس لائن ایڈریس کہلاتے ہیں. مطلب روٹر کے، اور [STA-ASSOC] کے ایڈریس ڈیوائیسز کے ایڈریس ہیں. یعنی موبائل فون، کمپیوٹر، لیپ ٹاپ، وغیرہ ۔ ۔ ۔



اب دیکھتے ہیں کہ میک ایڈریس کیسے درج کرتے ہیں. سب سے پہلے بایئں جانب مینو میں "Wireless" پر کلک کریں. پھر "MAC Filtering" پر کلک کریں. اس کے بعد "Add New" کے بٹن پر کلک کر دیں.


سب سے اوپر میک ایڈریس لکھیں. یاد رہے میک ایڈریس: XX-XX-XX-XX-XX-XX ڈیشز کے ساتھ درج کرنا ہے. اور نیچے "Description" کے سامنے کسٹمر کا نام درج کریں. اور پھر "Save" کر دیں.

نوٹ:- اگر "Allow" کی جگہ "Deny" اور "Enabled" کی جگہ "Disabled" کر دیں گے، تو آپکے متعلقہ کسٹمر کا نیٹ کنیکشن بند ہو جاۓ گا.



اگر آپ کسی کسٹمر کا نیٹ کنیکشن بند کرنا چاھتے ہیں. جس کا میک ایڈریس یہاں پر فیڈ ہے تو آپ "Modify" پر جا کر "Deny" اور "Disabled" کر کے اسے بند کر سکتے ہیں. جیسا کہ آپ نیچے پکچر میں دیکھ رہے ہیں. کہ میں نے اپنے دو کسٹمرز کے کنیکشن بند کے ہوے ہیں. مگر انکے میک ایڈریس یہاں پر پھر بھی موجود ہیں. "Modify" کے ساتھ "Delete" کا بٹن ہے اگر آپ "Delete" کے بٹن پر کلک کریں گے تو مطلوبہ شخص کا ایڈریس بھی ختم ہو گے گا.



نوٹ:- اوپر "Allow" اور "Deny" کی آپشن دی گئی ہے. اگر "Allow" کیا ہوا ہے تو میک ایڈریس فیڈ کیۓ بغیر کوئی بھی شخص کنیکٹ ہو کر اس روٹر سے "Wi-Fi" استعمال کر سکتا ہے. اور اگر "Deny" ہے تو پھر صرف 
.وہی شخص استعمال کر سکتا ہے، جسکا ایڈریس یہاں پر فیڈ ہے

اگر آپ ایک روٹر کو کسی دوسرے روٹر کے ساتھ کنیکٹ کرنا چاھتے ہیں. تو روٹر کی کنفگریشن کا یہ عمل "Point to Point" کہلاۓ گا. اس کے لئے ہم صرف مینو میں جا کر 'Wireless Mode" پر کلک کریں گے. نیچے آپ دیکھ رہے ہیں کہ "Wireless mode Setting" اوپن ہے. یہاں بہت ساری آپشنز موجود ہیں. اگر آپ "Client" پر کلک کریں گے تو روٹر کلائنٹ کے طور پر کام کرے گا. مطلب صرف سگنلز لے کر مطلوبہ ڈیوائس کو چلائے گا. یعنی "Wi-Fi" کے سگنلز رسیو تو کرے گا، مگر کسی دوسری ڈیوائس کو سینڈ نہیں کرے گا۔ اور نہ ہی "Wi-Fi" کے سگنلز شو کرے گا.
لہازا میں نے اسکی سیٹنگ "Repeater" پر کی ہے. ریپیٹر پر سیٹنگ کرنے کا فائدہ یہ ہے. کہ اب روٹر دو طرفہ کام کرے گا. "Int-put & out-put" مطلب سگنلز ایک ڈیوائس یا روٹر سے لے کر آگے دوسری ڈیوائسز کو بھی سینڈ کرے گا. یعنی اس کی مدد سے اب اور بھی سسٹم "Wi-Fi" کے طور پر اسکے ساتھ کنیکٹ کیئے جا سکتے ہیں. اسی طرح نیچے اور بھی چند آپشنز دی گئی ہیں. انکے اپنے اپنے کنسیپٹس ہیں. اب آپ آخر میں "Survey" کے بٹن پر کلک کر دیں.


"Survey" کے بٹن پر کلک کرنے کے فوراَ بعد ایک "pop up" پیج اوپن ہو گا. یہ پیج "AP list" کہلائے گا. اس پیج میں بہت ساری دیگر "Wi-Fi" ڈیوائسز کے سگنلز موجود ہوں گے. جو ابھی ابھی سروے کرنے پر آپ کے روٹر نے تلاش کیئے ہیں. یہاں پر آپ جس کے ساتھ کنیکٹ کرنا چاہتے ہیں. اسکے سامنے "Connect" کا لینک ہو گا اس پر کلک کر دیں. جیسے میں نے نیچے اپنے دوسرے روٹر کے ساتھ کنیکٹ کیا ہے.


اب آپکے دوسرے روٹر کا میک ایڈریس، جس کے ساتھ آپ نے کنیکٹ کیا ہے یہاں پر "Repeater" کے اندر خود بخود درج ہو گیا ہے. اب "Save" کے بٹن پر کلک کریں.


اگر آپ اپنے روٹر کا "User Name" اور "Password" تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو مینو کے آخر میں "System Tools" پر کلک کریں. اور پھر یہاں پر اپنا پرانا "Password" پھر نیا "User Name" اور "Password" درج کریں. اسکے بعد اسے "Save" کر دیں.




اب آپکا "User Name" اور "Password" تبدیل ہو چکا ہے. آپ یہاں پر اب نیا "User Name" اور "Password" درج کیا کریں گے. جو آپ نے تبدیل کیا ہے.


امید کرتا ہوں کہ آپکو ہمارا یہ ٹیوٹوریل بے حد پسند آیا ہو گا. ہمیں اپنی دعاؤں میں ہم دعا رکھیں. کہیں پہ کسی بات کی سمجھ نہ آ رہی ہو تو نیچے آپ کمینٹ باکس میں اپنا کمینٹ دائر کریں. فیس بک پر ہمیں فالو کرنا نہ بھولیئے گا. اور اسے اپنے دوستوں کے ساتھ ضرور شئیر کریں شکریہ، اللہ حافظ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شکریہ! ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کے لئے .... ہمیں امید ہے کہ یہ پوسٹ آپ کے لئے بہت مفید ہے. کوئی سوال ہے؟ یا اگر آپ اس پوسٹ سے متعلق کسی قسم کی مدد چاہتے ہیں۔ تو ذیل میں دیئے گئے کومینٹ باکس میں دائر کریں۔ اگر آپ اس مراسلہ سے محبت کرتے ہیں یا اسے پسند کرتے ہیں تو اسے اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں.
حوالہ جات: ٹانگوالی ٹیوٹس مینجمنٹ

Post Top Ad