icon
ایک پیغام چھوڑ جائیں!

Post Top Ad

اتوار, مئی 24, 2015

پاکستان میں Payoneer ماسٹرکارڈ کیسے بنائیں اور استعمال کریں؟

السلام علیکم

آج کے اس ٹیوٹوریل میں ہم آپکو "Paynoeer" ماسٹر کارڈ کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں کہ Paynoeer ماسٹر کارڈ کیا ہوتا ہے. اسکا استعمال کہاں کیا جاتا ہے. اور اسکو پاکستان میں کس طرح Verifiy کر کے چلایا جاتا ہے.

Online-shopping-with-Payoneer-MasterCard

اگر ہم Paynoeer کے بارے میں بات کرتے ہیں تو یہ ایک بنک کا کارڈ ہے، جسے Paynoeer ماسٹرکارڈ کہا جاتا ہے. جیسے آپکو معلوم ہے. کہ مختلف بنکوں کے مختلف کارڈ ہوتے ہیں. مثال کے طور پر ویزا کارڈ، بنک کارڈ، ماسٹر کارڈ، وغیرہ... اور بھی بہت ساری کمپنیز ہیں جو آپکو آن لائن استعمال کیلیئے بنک کارڈز فراہم کرتی ہیں. جس کی مدد سے آپ آن لائن انٹرنیٹ کے طور پر شاپنگ کر سکتے ہیں. کسی بھی قسم کی ویب ہوسٹنگ خریدنی ہو، کوئی اور پروجیکٹ حاصل کرنا ہو، یا آن لائن آرڈر بک کروانا ہو تو آپ اس کارڈ کا استعمال کرتے ہیں.

آپ شاہد یہ بھی جانتے ہوں گے کہ پاکستان میں بنک آپکو جو کارڈ فراہم کرتے ہیں. جیسا کہ ویزا کارڈ، ATM کارڈ، اسکو آپ ڈیبٹ کارڈ بھی کہہ سکتے ہیں. وہ زیادہ تر آن لائن کام نہیں کرتے ہیں. Paynoeer کا جو یہ ماسٹر کارڈ ہے. چونکہ کریڈٹ کارڈ ہے اس لیئے اسے آپ ہر جگہ استعمال کر سکتے ہیں.

× آن لائن کوئی بھی چیز خرید کر سکتے ہیں.
× آن لائن شاپنگ کر سکتے ہیں.
× آن لائن پیسے کسی کو سینڈ کر سکتے ہیں.




یہاں میں آپکو ایک اور بات بتاتا چلوں شاہد آپکے علم میں ہو کہ Paypal کا جو کارڈ ہے. یہ پاکستان میں دستیاب نہیں ہے. تو Paynoeer ماسٹر کارڈ اسکے قریب تر کے کام سرانجام دیتا ہے. 
Paypal کا %80-%75 کام Paynoeer ماسٹر کارڈ سے آسان ہو جاتا ہے. کیونکہ زیادہ تر کام آپ اسی کی مدد سے کر سکتے ہیں. مزہ کی بات تو یہ بھی ہے کہ اس ماسٹر کارڈ کے ساتھ بہت ساری اور بھی ویب سائیٹز جو کہ آلا درجہ کی ہیں. اسکو سپورٹ کرتی ہیں.
مثال کے طور پر Infolink, Freelancer, Odesk اور Adfly وغیرہ... کی بھی رقم آپ اسی کارڈ کی مدد سے نکلوا سکتے ہیں.
ایک اور بات جو Paynoeer ماسٹر کارڈ کے حوالے سے بہت اہم ہے کہ اس سے پیسے کیسے نکوائے جاتے ہیں. اور اسکا کارڈ وغیرہ کا استعمال کیسے کرنا ہے؟
اسکا استعمال یا پیسے نکوالنے کا طریقہ بےحد آسان ہے. آپ کسی بھی ATM مشین کا استعمال کر سکتے ہیں. یاد رہے! صرف وہیں سے جہاں پر ماسٹر کارڈ کی سہولت فراہم ہو. آپ دیکھیں گے کہ اس ATM مشین میں ماسٹر کارڈ کا لوگو لازمی بنا ہوگا. اگر لوگو لگا ہے تو آپ Paynoeer ماسٹر کارڈ کا استعمال وہاں کر سکتے ہیں. اور اگر ماسٹر کارڈ کی سہولت موجودہ ATM مشین پر نہیں ہے تو ہرگز کارڈ مشین میں نہ ڈالیں.

اگر آپ ہمارے اس لینک کی مدد سے Payoneer کا ماسٹر کارڈ بناتے ہیں. تو آپکو فری میں $25 ڈالر کا بونس دیا جائے گا. جو آپکو کارڈ ایکٹیویٹ ہونے پر ملے گا. اور اگر آپ ڈائریکٹ لینک www.payoneer.com کی مدد سے بناتے ہیں تو یہ آفر آپکو دستیاب نہیں ہو گی.


Payoneer-MasterCard-Offer


Paynoeer کا ماسٹر کارڈ کیسے حاصل کیا جاتا ہے؟

سب سے پہلے آپ www.payoneer.com کی ویب سائیٹ کو اوپن کر لیں. یہاں سے آپ نے Paynoeer کے آکاؤنٹ کو جائن کرنا ہے. آپ نے اپنی تمام تفصیلات بلکل درست دینی ہیں. ٹھیک اسی طرح جیسے آپکے شناختی کارڈ پر دی گئی ہوتی ہیں. جیسے ہی آپ اس پر Sign-Up ہوتے ہیں تو اسکا مطلب ہے کہ آپ آرڈر کررہے ہیں. تو کارڈ آپکو فریلیشپ کیا جاتا ہے. یعنی فری میں آپکے درج کردہ ایڈریس کے مطابق آپکو سینڈ کر دیا جاتا ہے. پاکستان کے اندر تقریباً 15 سے 25 دن کے درمیان کارڈ آپکو موصول ہو جاتا ہے.

اب Sign-Up کے بٹن پر کلک کریں.

Payoneer+Account+Sign-up

آپ نیچے پکچر میں دیکھ رہے ہیں، کہ رجسٹریشن فارم اوپن ہے. یہاں پر اپنا نام، ای میل، اور ڈیٹ آف برتھ بہت ہی احتیاط سے اور درست درج کرنا ہے. جو آپ سے متعلق ہو. اس کے بعد Next کے بٹن پر کلک کریں.

Screenshot_42


یہاں پر سب سے پہلے آپ کو اپنے ملک کا انتخاب کرنا ہے. اس کے بعد Street Address میں یاد رہے! کہ بلکل ہی درست ایڈریس دیں. یہ بہت ہی اہم ہے. کیونکہ اسی ایڈریس پر Payoneer ماسٹرکارڈ آپکو وصول ہو گا. پھر شہر کا نام، پوسٹل کورڈ جو آپکے شہر کا ہو گا وہ دیں. نیچے موبائل فون نمبر دیں جو آپکا اپنا ہے. اگر Landline ہے تو وہ درج کریں. اور پھر Next کے بٹن پر کلک کر دیں.

Payoneer+Sign-up-2+Contact+details

یہاں پر آپ سے سیکورٹی مانگی جا رہی ہے. یاد رہے! کہ اس میں پاسورڈ کوئی ایسا استعمال کریں. جو آپکو یاد بھی رہ سکے. اور تھوڑا الگ تھلگ سا ہو. مثلاً جیسے... (AT56imo) ہے، اور کم سے کم سات ہندسوں پر پاسورڈ مشتعمل ہو. نیچے آپ Security question سلیکٹ کر کے لکھیں گے. یہ اس لیئے دیا جاتا ہے، تاکہ بعد میں اگر آپ پاسورڈ تبدیل کرنا چاہیں تو یہ verification کے طور پر پوچھا جاتا ہے. اسے آپ اپنے پاس محفوظ کر لیں اور Next کے بٹن پر کلک کر دیں.

Payoneer+Sign-up-3+Security+details


سٹیپ نمبر چار یہاں پر آپ اپنا کوئی پاسپورٹ نمبر، شناختی کارڈ نمبر یا ڈرائیونگ لائسنس کا انتخاب کر کے اس سے متعلق تفصیلات درج کریںگے. جو آپ کے پاس اصل حالت میں گورنمینٹ کی طرف سے جاری کی گئی ہیں. اسکے بعد آپ Shipping Address کو چیک کریں گے. اگر آپ شناختی کارڈ پر دیئے گئے ایڈریس کے مطابق نہیں رہ رہے، مطلب کہیں اور پر موقیم ہیں. تو آپ وہاں کا متعلقہ ایڈریس درج کریں تاکہ کارڈ آپکو وہاں اس ایڈریس کی مدد سے موصول ہو جائے. ورگرنہ کوئی ضرورت نہیں. اس کے بعد نیچے سب پر چیک لگا دیجیئے. اور پھر ORDER کے بٹن پر کلک کر دیں. 

Payoneer+Sign-up-4+Almost+done

Finish کرنے کے فوری بعد آپکو اپنے ای میل ایڈریس پر ایک Payoneer کی طرف سے ای میل آئے گی. اور آپکو متوقع ٹائم بتا دیا جائے گا. کہ اتنے دن میں کارڈ آپکو مل جائے گا. تو دراصل یہی آپکی اصل کامیابی ہے جو آپکو اتنی محنت کے بعد ملی.
مبارک ہو - آپکے ماسٹر کارڈ کی ایپلیکیشن Submit ہو گئی ہے. اب آپ اپنی ای میل باکس چیک کریں. 

Payoneer+Sign-up-5+Complete

ای میل اوپن کرنے کے بعد آپ یہاں سے Account Login کے بٹن پر کلک کریں گے.

Email+confromation-1


جو ای میل ایڈریس اور پاسورڈ آپ نے اکاؤنٹ بناتے وقت دیا تھا. اس کو یہاں درج کر کے Login کے بٹن پر کلک کر دیں.

Email+Sign-in

اس سٹیپ میں آپ کوئی سے تین سوال سلیکٹ کر کے انکے متعلقہ جوابات درج کر کے Submit کے بٹن پر کلک کریں دیں گے.
Email+Update+your+info

خوش آمدید! آپکا Payoneer کا اکاؤنٹ بن چکا ہے. اب Click Here کی آپشن پر کلک کریں.

Welcome+to+your+Account+2



مبارک ہو .آپ کی Payoneer اکاؤنٹ کی درخواست منظور کی گئی ہے.
آپ کا کارڈ Payoneer پری پیڈ ڈیبٹ ماسٹر کارڈ کی طرف سے آپ کو بھیج دیا گیا ہے: آپ کی باقاعد میل کے مطابق آپ کا کارڈ 13 اپریل 2015 اور 20 اپریل 2015 کے درمیان مطلب 15 سے 20 دن میں پہنچ جانے کا اندازہ لگایا گیا ہے.


Welcome+to+your+Account+3

اپنے اکاؤنٹ کا سٹیٹس دیکھنے اور کارڈ کو ایکٹیویٹ کرنے کے لیئے Activate کے بٹن پر کلک کریں.

Welcome+to+your+Account+5


اب ایک مرتبہ دوبارہ ای میل باکس اوپن کر لیں. اس نئی آنے والی ای میل میں آپکے Payoneer ماسٹر کارڈ کے بنک کا نام، اکاؤنٹ ٹائپ، اکاؤنٹ نمبر اور بنک کا روٹینگ نمبر آپکو بزریعہ ای میل سینڈ کر دیا گیا ہے. بنک آپکے اکاؤنٹ کی تصدیق کیلیئے آپ سے کچھ سوال اور دستاویزات مانگ رہا ہے.


نیچے پکچر کو دیکھتے ہوئے اپنی ای میل میں نمبر 1 پر کلک کریں.

Email+Number+2

اگر آپ آن لائن کوئی سروس یا کاروبار کر رہے ہیں تو اس سے متعلق معلومات یہاں درج کریں. اور نہ ہونے کی صورت میں نیچے کپچر پر دی گئ ہی تمام تفصیلات کو آپ بھی درج کر سکتے ہیں. اور پھر Submit and Account پر کلک کر دیں.

Email+US+Payment+Service+Questionnaire

اب  ای میل میں جا کر نمبر 2 پر کلک کریں.

Step+no+2+email

نمبر 2 میں آپ اپنی گورنمینٹ سے الحاق شدہ دستاویزات آن لائن بزریعہ اکاؤنٹ بنک کو سینڈ کریں گے. اگر آپ نے شناختی کارڈ سے اکاؤنٹ بنایا ہے تو آپ شناختی کارڈ کی دونوں سائیڈوں کو سکین کر کے یہاں پر اپلوڈ کریں گے. اور پھر Submit کے بٹن پر کلک کر دیں.

Government-issued+photo+ID+1

اپلوڈینگ جاری ہے. اسے بند مت کیجیئے گا.

government-issued+photo+ID+2

شکریہ، آپ کے اکاؤنٹ سے متعلقہ تمام دستاویزات بنک کو پہنچ گئی ہیں.

government-issued+photo+ID+3


جب کارڈ آپکو مل جائے تو Payoneer ماسٹر کارڈ کی ویب سایئٹ اوپن کر کے اپنے اکاؤنٹ میں جا کر Step 3 سے آگے Card Activation پر کلک کریں.

Activation-1


اب Payoneer ماسٹر کارڈ اپنے سامنے رکھ لیں. کارڈ پر موجود دیا گیا 16 ہندسوں پر مشتعمل کارڈ نمبر یہاں پر درج کریں. پھر نیچے آپ 4 ہندسوں پر مشتعمل پن کوڈ کا انتخاب کریں گے. یہ وہ والا پن کوڈ ہوتا ہے جو آپ ATM مشین میں کارڈ انٹر کرتے وقت لگاتے ہیں. اسکے بعد Activate کے بٹن پر کلک کر دیں.

New+Bitmap+Image

آپکا کارڈ ایکٹیویٹ ہو گیا ہے، اب آپ اسکا استعمال کہیں پہ بھی کر سکتے ہیں. 


Activation-3

Payoneer-Pre-paid-MasterCard-Card

امید کرتا ہوں کہ آپکو ہمارا یہ ٹیوٹوریل بے حد پسند آیا ہو گا. ہمیں اپنی دعاؤں میں ہم دعا رکھیں. کہیں پہ کسی بات کی سمجھ نہ آ رہی ہو تو نیچے آپ کمینٹ باکس میں اپنا کمینٹ دائر کریں. فیس بک پر ہمیں فالو کرنا نہ بھولیئے گا. اور اسے اپنے دوستوں کے ساتھ ضرور شئیر کریں شکریہ، اللہ حافظ
 

Post Top Ad

up-arrow-emoji