سرگودھا (ٹانگووالی ٹیوٹس اخبارتازہ ترین 04 جنوری2019ء) سرگودھا میں
ناجائزاسلحہ قابضین کے خلاف کاروائی میں 137 کنال سرکاری زرعی اراضی مالیتی 2
کروڑ 56 لاکھ روپے واگزار کروالی گئی۔
زرائع کے کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کومعلوم ہوا کہ موضع
ٹانگووالی میں کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری زرعی اراضی بااثر افراد نے محکمہ
مال کے افسران وا ہلکاران کی ملی بھگت سے قبضہ کر رکھی ہے۔
جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے معاملہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے
انکوائری تصورعباس بوسال، اسسٹنٹ ڈائریکٹر(تفتیش)، اینٹی کرپشن سرگودھا کو دی۔
جس نے ریکارڈ کی مکمل چھان بین اورموقعہ کا ملاحظہ کیا جس میں ثابت ہوا کہ
سرکاری رقبہ تقریبا 137 کنال موضع ٹانگووالی میں محمد منشا، اللہ یار، محمد
اسلم اور فتح شیر وغیرہ نے کافی عرصہ سے ناجائز قبضہ کیا ہوا ہے۔ جس پروہ فصلیں
کاشت کر رہیں ہیں۔ اس انکوائری رپورٹ پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے
انکوائری آفیسر کو کاروائی کی ہدایت کی تو اینٹی کرپشن افسران نے ضلع انتظامیہ
سے مل کر قبضہ مافیا سے زمین واگزار کروا کر سرکاری اراضی ضلعی انتظامیہ کی
تحویل میں دے دی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
شکریہ! ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کے لئے .... ہمیں امید ہے کہ یہ پوسٹ آپ کے لئے بہت مفید ہے. کوئی سوال ہے؟ یا اگر آپ اس پوسٹ سے متعلق کسی قسم کی مدد چاہتے ہیں۔ تو ذیل میں دیئے گئے کومینٹ باکس میں دائر کریں۔ اگر آپ اس مراسلہ سے محبت کرتے ہیں یا اسے پسند کرتے ہیں تو اسے اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں.
حوالہ جات: ٹانگوالی ٹیوٹس مینجمنٹ