سرگودھا۔ (ٹانگووالی ٹیوٹس اخبارتازہ ترین۔ 10 جنوری2019ء) کمشنر سرگودہا ڈویژن محمود حسن نے ڈویژن بھر کے ضلعی و تحصیلی افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام غیر قانونی پٹرول پمپوں کو فورا سیل کر یں تاکہ انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔
مزید انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام پٹرول پمپوں کی طرف سے ماحولیاتی آلودگی کو روکنے کیلئے انتظامات نہ کرنے والے مالکان کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
وہ اپنے کمیٹی روم میں پٹرول پمپوں کے بار ے میں محکمہ ماحولیات کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں زرعی کالج یونیورسٹی آف سرگودہا کے پروفیسر ڈاکٹرغلام سرور‘اسسٹنٹ کمشنرارشد احمد‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات انجم ریاض کے علاوہ دیگر متعلقین بھی موجود تھے۔ کمشنر سرگودہا ڈویژن نے محکمہ ماحولیات کو ہدایت کی کہ وہ پٹرول پمپوں کی مانیٹرنگ کے عمل کو سخت بنائیں جبکہ پٹرول پمپوں کے قیام کیلئے اجازت ناموں میں ماحول کو متاثر کرنے والے اجزاء کی واضح نشاندہی کریں اوران کے نفاذ کو بھی یقینی بنائیں جائے۔
کمشنر سرگودہا ڈویژن محمود حسن نے ڈویژن بھر کے پٹرول کے ذخائر کیلئے نصب ٹینکرز کی کوالٹی کو چیک کرنے اور پٹرول کے لیکج کو روکنے کیلئے خصوصی اقدامات کی بھی ہدایت کی۔ مزید انہوں نے کہا کہ پٹرول کی لیکج سے زیر زمین پانی آلودہ ہو کر نباتاتی وحیواناتی نشو ونما کو متاثر کر رہا ہے۔ ہماری یہ ذمہ داری ہے کہ ہم نباتات اورجانوروں کو اس کے مضراثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے فول پروف انتظامات کو یقینی بنائیں۔ اجلاس میں ڈویژن بھر کے 32 پٹرول پمپوں کے قیام کیلئے ماحولیاتی اجزاء کاجائزہ بھی لیا گیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
شکریہ! ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کے لئے .... ہمیں امید ہے کہ یہ پوسٹ آپ کے لئے بہت مفید ہے. کوئی سوال ہے؟ یا اگر آپ اس پوسٹ سے متعلق کسی قسم کی مدد چاہتے ہیں۔ تو ذیل میں دیئے گئے کومینٹ باکس میں دائر کریں۔ اگر آپ اس مراسلہ سے محبت کرتے ہیں یا اسے پسند کرتے ہیں تو اسے اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں.
حوالہ جات: ٹانگوالی ٹیوٹس مینجمنٹ