icon
ایک پیغام چھوڑ جائیں!

Post Top Ad

جمعرات, جنوری 10, 2019

محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے اچانک کاروائی کر کے سرکاری واجبات نہ جمع کروانے پر سکولزاور کالجز کو سیل کر دیا

سرگودھا (ٹانگووالی ٹیوٹس۔ 10 جنوری2019ء) سرگودھا میں محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے اچانک کاروائی کر کے سرکاری واجبات نہ جمع کروانے پر ثنائی گرلزاور بوائزسکولز،  پنجاب کالج اور مثالی راوین سکول کو سیل کر دیا گیا۔ 


جن کے ذمہ کنورڑن فیس اور نقشہ فیس کی مد میں چار کروڑ تیس لاکھ  واپے کے واجبات ہیں. زرائع کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کو معلوم ہوا کہ سرگودھا شہر کے سیکڑوں ہسپتال، میرج ہالز، پلازے اور کمرشل عمارتوں کی نقشہ فیس ہائے بلڈنگ انسپکٹروں، ایم-او-پی اور افسران بلڈنگ برانچ کی ملی بھگت سے کارپوریشن میں جمع نہیں کروائی گئیں۔ جبکہ نقشوں کے ساتھ ساتھ ان عمارتوں کی تعمیر مکمل ہونے کے باوجود ان سے فیسوں کی مد میں کروڑوں روپے کے واجبات وصول تک نہیں کیے گئے۔

جس پر ریجنل ڈائریکٹر، اینٹی کرپشن سرگودھا نے انکوائری کے احکامات دیتے ہوئے انکوائری ٹیم عروج الحسن ڈپٹی ڈائریکٹر (تفتیش) کی سربراہی میں نثار احمد جوئیہ، سپرنٹنڈنٹ، اینٹی کرپشن تشکیل دی۔

انکوائری روزانہ کی بنیاد پر کی جارہی ہے۔ جبکہ نادہندگان ثنائی سکول سسٹم کے مالک رضوان اللہ ثنائی، ٹویوٹاموٹرز کے مالک مرزا وحید اور محکمہ ٹی-ایم-اے کے بلڈنگ انسپکٹروں کے خلاف اینٹی کرپشن سرگودھا نے مقدمات درج کر رکھے ہیں. اینٹی کرپشن سرگودھا نے ان نادہندگان کو سرکاری واجبات کروانے کے لیے آخری موقعہ دیا ہے۔ لیکن سرکاری واجبات نہ جمع کروانے پر ثنائی گرلز اینڈ بوائز سکولز، مثالی راوین سکول اور پنجاب کالج کو سیل کردیا۔ جن کے ذمہ کنورڑن فیس اور نقشہ فیس کی مد میں چار کروڑ تیس لاکھ روپے کے واجبات ہیں۔

Post Top Ad

up-arrow-emoji