ملکی بالائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، کمالیہ شہر میں بوندا باندی، بہاول پورمیں مطلع جزوی ابر آلود ہے، محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی شہر کم سے کم درجہ حرارت انیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جبکہ کراچی میں شمال مشرق سے ہوائیں اٹھارہ کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ لاہور اور گرد و نواح میں آئندہ بارہ گھنٹے میں بارش کا امکان ہے اور صبح آٹھ بجے درجہ حرارت دس سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور کم سے کم درجہ حرارت پانچ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کمالیہ شہر اور گرد و نواح میں بوندا باندی کے بعد موسم شدید سرد ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان شہر اور گرد و نواح میں مطلع صاف ہے۔ اور حد نگاہ ساڑھے تین کلو میٹر ہے۔
جبکہ دوسری جانب بالائی علاقے بدستور سردی کی لپیٹ میں ہیں، گلگت اور گرد و نواح میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ کوئٹہ اور اسکے گرد و نواح میں مطلع بلکل صاف اور موسم خشک رہنے کا امکان ظاہر ہے۔ جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مکران کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بعض مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔ جبکہ بہاول پور شہر میں مطلع جزوی ابر آلود ہے۔ جسکے پیش نظر موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔ جہاں کم سے کم درجہ حرارت 9 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
شکریہ! ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کے لئے .... ہمیں امید ہے کہ یہ پوسٹ آپ کے لئے بہت مفید ہے. کوئی سوال ہے؟ یا اگر آپ اس پوسٹ سے متعلق کسی قسم کی مدد چاہتے ہیں۔ تو ذیل میں دیئے گئے کومینٹ باکس میں دائر کریں۔ اگر آپ اس مراسلہ سے محبت کرتے ہیں یا اسے پسند کرتے ہیں تو اسے اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں.
حوالہ جات: ٹانگوالی ٹیوٹس مینجمنٹ