تازہ ترین

Post Top Ad

لوڈنگ۔۔۔

ہفتہ, جنوری 12, 2019

اَب کوئی بھی 18 بَرس سے پہلے شادی نہیں کر سکے گا، قانون کا نفاظ

ریاض (ٹانگووالی ٹیوس: تازی ترین اخبار) کے لیے عُمر کے حوالے سے قانون کا نفاظ کیا گیا ہے۔ اَب کوئی شخص بھی آٹھارہ بَرس سے قبل شادی نہیں کر سکے گا۔ شادی کے لیے کم سے کم عُمر آٹھارہ بَرس مقرر کر دی گئی ہے۔

تاہم اِس سے قبل شادی کے لیے کم سے کم عُمر پندرہ بَرس مقرر کی گئی تھی۔ جِسے اَب بڑھا کر آٹھارہ بَرس کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عبداللہ الشیخ کی زیر صَدارت شوری کونسل کا اِجلاس منعقد ہوا۔ جِس میں کابینہ کے اراکین نے کم عُمری میں شادی کے خلاف بِل پیش کیا جِسے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا ہے۔
شوری کونسل کے نائب صَدر ڈاکٹر یحیان الثمان نے اِس حوالے سے ایک اعلامیہ بھی جاری کیا ہے۔ جِس میں بتایا گیا ہے کہ شوری کونسل نے جو قانون منظور کیا اِس میں شادی کی عُمر کم سے کم آٹھارہ بَرس مقرر کی گئی۔

عِلاوہ ازیں اِس نقطے پر بھی تمام اراکین نے اتفاق کیا کہ ایسی لڑکیاں یا لڑکے جو شادی کے قابل نہیں ان کا زبردستی نکاح کروانا جرم تصور کیا جائے گا۔ نائب صَدر کا کہنا تھا کہ ابھی فیِ الحال قانون منظور کیا گیا ہے اِس کی خِلاف ورزی کرنے والوں کی سزاؤں کا تعین کیا جائے گا۔

پاکستان میں بھی شادی کے لیے لڑکے کی کم سے کم عُمر آٹھارہ بَرس مقرر ہے۔ جبکہ لڑکی کی سولہ بَرس ہے۔ اِسی حوالے سے لڑکیوں کی شادی کی عُمر سولہ بَرس کی بجائے آٹھارہ بَرس مقرر کرنے اور ڈپریشن کے حوالے سے سَرکاری سطح پر آگاہی مُہم چلانے کے مطالبے پر مبنی دو قراردادیں پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا ئی گئی تھیں۔ جِس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ کم عُمری کی شادی لڑکیوں کے حقوق کا اہم ترین معاملہ ہے، تاہم کم عُمری کی شادی سے معاشرے میں بے شمار مسائل پیدا ہورہے ہیں۔
کم عُمری کی شادی سے لڑکیوں کی جسمانی، جذباتی اور تولیدی صحت پر بہت بُرے اثرات مُرتب ہوتے ہیں۔ عِلاوہ ازیں کم عُمری کی شادی کے نتیجے میں لڑکیاں اپنے بہت سے بُنیادی حقوق سے بھی محروم رہ جاتی ہیں۔ قِرارداد میں مطالبہ کیا گیا  کہ دی پنجاب چائلڈ ریسٹرینٹ ترمیمی بل 2015ء میں ترمیم بھی کی جائے اور لڑکیوں کی شادی کی کم سے کم عُمر سولہ بَرس کو بڑھا کر آٹھارہ سال مقرر کر دی جائے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شکریہ! ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کے لئے .... ہمیں امید ہے کہ یہ پوسٹ آپ کے لئے بہت مفید ہے. کوئی سوال ہے؟ یا اگر آپ اس پوسٹ سے متعلق کسی قسم کی مدد چاہتے ہیں۔ تو ذیل میں دیئے گئے کومینٹ باکس میں دائر کریں۔ اگر آپ اس مراسلہ سے محبت کرتے ہیں یا اسے پسند کرتے ہیں تو اسے اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں.
حوالہ جات: ٹانگوالی ٹیوٹس مینجمنٹ

Post Top Ad