تازہ ترین

Post Top Ad

لوڈنگ۔۔۔

جمعہ, جون 19, 2020

شادی کی پہلی رات، عورت کا اپنے میاں سے خود طلاق کا مطالبہ لیکن کیوں؟

ایک لڑکی کی شادی ہوئی، شادی کی پہلی رات دولہا کھانے کا بڑا سا تھال لئے کمرے میں داخل ہوا 
کھانے سے بڑی زبردست خوشبو آرہی تھی،
کہنے لگا: آؤ کھانا کھاتے ہیں۔
بیوی بولی: میں نے دیکھا ہے تمہاری والدہ نے بھی کھانا نہیں کھایا، ان کو بھی بلا لو، پھر مل کر کھاتے ہیں،
شوہر نے کہا: وہ سو گئی ہوں گی، انہیں چھوڑو ہم دونوں کھاتے ہیں۔
بیوی اصرار کرتی رہی پر وہ اِسی بات پر مُصِر رہا کہ امی کو رہنے دو،
جب بیوی نے شوہر کا یہ رویہ دیکھا تو اسی وقت طلاق کا مطالبہ کردیا۔
شوہر بڑا حیران ہوا اسکے مطالبے پر، اُس نے بڑا سمجھایا، لیکن وہ اپنی بات پہ ڈٹی رہی یہاں تک کہ طلاق ہوگئی۔
دونوں الگ ہو گئے پھر دونوں نے دوسری شادیاں کرلیں تیس، پنتیس سال گزر گئے عورت کے بیٹے ہوئے بہت محبت کرنے والے، ماں کا خیال رکھنے والے، بہت آسودہ حال تھی وہ،
اس نے ارادہ کیا کہ حج کرنا چاہیے۔ سفر کے دوران اس کے  بیٹے اس سے کسی ملکہ کی طرح پیش آرہے تھے پاوں زمین پر لگنے نہ دیتے تھے، صحرائی سفر تھا۔
راستے میں ایک آدمی پر نظر پڑی، جو بہت بری حالت میں بھوکا پیاسا بال کھچڑی، کپڑے پرانے، اس عورت نے بیٹوں سے کہا: جاؤ دیکھو! کون مسافر ہے، اسے اٹھاو، ہاتھ منہ دھلا کر، کھانا کھلاؤ، پانی پلاو، چنانچہ بیٹے گئے ماں نے جیسا کہا تھا ویسا کیا۔
عورت کی جب اس پر نظر پڑی تو جان گئی کہ وہ اِسکا پہلا شوہر ہے۔ 
کہنے لگی یہ کیا کیا، وقت نے تمہارے ساتھ؟
بولا میری اولاد نے میرے ساتھ بھلائی نہیں کی،
عورت کہنے لگی: کیوں کرتی کہ تم نے والدین کہ ساتھ برا سلوک کیا تھا۔ میں اسی دن جان گئی تھی کہ تم ماں باپ کے حقوق ادا نہیں کرتے۔
اسی لئے میں ڈر گئی کہ کل کو میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہوگا۔ یہ دیکھو آج میں کہاں ہوں اور تم کہاں!
ماں باپ کے ساتھ برا سلوک اللہ کی نافرمانی ہے، اگر اپنا بڑھاپا ہم شاندار گزارنا چاہتے ہیں تو والدین کے ساتھ شاندار سلوک کیجیے، کیوں کہ یہ ایسا عمل ہے کہ جس کا بدلہ دنیا میں ہی دیدیا جاتا ہے خواہ اچھا ہو، یا برا.
اللہ تعالی ہم سب کو عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شکریہ! ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کے لئے .... ہمیں امید ہے کہ یہ پوسٹ آپ کے لئے بہت مفید ہے. کوئی سوال ہے؟ یا اگر آپ اس پوسٹ سے متعلق کسی قسم کی مدد چاہتے ہیں۔ تو ذیل میں دیئے گئے کومینٹ باکس میں دائر کریں۔ اگر آپ اس مراسلہ سے محبت کرتے ہیں یا اسے پسند کرتے ہیں تو اسے اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں.
حوالہ جات: ٹانگوالی ٹیوٹس مینجمنٹ

Post Top Ad