icon
ایک پیغام چھوڑ جائیں!

Post Top Ad

جمعہ, جون 19, 2020

سلطان محمود غزنوی کا ایک چکور کا سر تن سے جدا کر دینے والا دلچسپ واقعہ

Kill+the+Chakoor
سلطان محمود غزنوی کے پاس کسی نے ایک چکور لایا جسکا ایک پاوں نہیں تھا۔ جب محمودغزنوی نے اس سے چکور کی قیمت پوچھی تو اسکے مالک نے اسے بہت مہنگا دام بتایا۔ تو محمود غزنوی نے اسے پوچھا کہ اسکا ایک پاوں بھی نہیں ہے تو قیمت اتنی زیادہ کیوں۔
تو مالک نے کہا کہ جب میں چکوروں کا شکار کرنے جاتا ہوں تو یہ چکور ساتھ شکار پر لے جاتا ہوں۔ تو وہاں جال کے ساتھ اسے باندھتا ہوں تو یہ بہت عجیب سی اوازیں لگاتا ہے اور اسکے نعروں پر بہت سے اور چکور جمع ہو جاتے ہیں جنہیں میں پکڑتا ہوں۔
تو محمودغزنوی نے اس چکور کی قیمت مالک کو دے کر چکور لیا اسکا سر تن سے جدا کردیا۔
مالک نے پوچھا کہ۔ اتنی قیمت دینے کے باوجود اسکو کیوں مارا۔ 
محمودغزنوی بولا کہ جو دوسروں کی دلالی کیلئے اپنوں اور اپنے وطن کو بھیجتا ہے اسکا یہی انجام ہونا چاہیے۔

Post Top Ad

up-arrow-emoji