تازہ ترین

Post Top Ad

لوڈنگ۔۔۔

جمعرات, جون 18, 2020

وٹس ایپ نے آخر کار اپنے پیمینٹس فیچر کو متعارف کرانا شروع کر دیا


واٹس ایپ نے آخر کار اپنے پیمنٹس فیچر کو متعارف کرانا شروع کردیا ہے جس پر طویل عرصے سے کام کیا جارہا تھا۔


واٹس ایپ کی جانب سے یہ فیچر سب سے پہلے برازیل میں متعارف کرایا گیا ہے جہاں صارفین رقوم کی ترسیل اور اشیا کی خریداری پر ادائیگی ایپ سے نکلے بغیر کرسکیں گے۔

ادائیگیوں کا طریقہ کار فیس بک پے کے ذریعے طے ہوگا، یعنی صارف فیس بک مارکیٹ پلیس میں اشیا کی خریداری کے لیے محفوظ تفصیلات کو استعمال کرسکیں گے اور دوستوں کو بھی میسنجر پر رقوم بھیج سکیں گے۔

افتتاح میں یہ فیچر برازیل کے 3 بینکوں کی جانب سے جاری کارڈز سے کام کرسکے گی اور ہر ٹرائزیکشن 6 ہندسوں کے پن یا فنگرپرنٹ اسکین سے ہوگی۔‎

عام صارفین کو رقوم کی ترسیل یا خریداری پر کسی قسم کی فیس ادا نہیں کرنا ہوگی۔
فیس بک کی جانب سے واٹس ایپ پیمنٹس پر 2017 سے کام کیا جارہا ہے۔
2018 میں بھارت میں اس کی آزمائش شروع ہوئی جہاں واٹس ایپ کے سب سے زیادہ صارفین ہیں مگر اب تک وہاں اسے باقاعدہ طور پر متعارف نہیں کرایا جاسکا اور حکومتی قوانین مسائل کا باعث بنے۔
مگر اب یہ فیچر آخرکار متعارف کرادیا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شکریہ! ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کے لئے .... ہمیں امید ہے کہ یہ پوسٹ آپ کے لئے بہت مفید ہے. کوئی سوال ہے؟ یا اگر آپ اس پوسٹ سے متعلق کسی قسم کی مدد چاہتے ہیں۔ تو ذیل میں دیئے گئے کومینٹ باکس میں دائر کریں۔ اگر آپ اس مراسلہ سے محبت کرتے ہیں یا اسے پسند کرتے ہیں تو اسے اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں.
حوالہ جات: ٹانگوالی ٹیوٹس مینجمنٹ

Post Top Ad