تيارى كا وقت : 10 منٹ
پكانے كا وقت : 30 منٹ
افراد كی تعداد : 3
اجزا:
اجزا | مقدار | اجزا | مقدار |
گائے کا قیمہ | آدھا کلو | تیل | دو سے تین کھانے کے چمچ |
لہسن کے جوئے | پانچ سے چھ عدد (کٹا ہوا)۔ | پیاز | ایک عدد (کٹی ہوئی)۔ |
کالی مرچ | ایک چائے کا چمچ (کٹی ہوئی)۔ | سفید مرچ | آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی)۔ |
نمک | حسب ذائقہ | ہاٹ سوس | دو کھانے کے چمچ |
ڈارک سویا سوس | دو کھانے کے چمچ | یخنی | حسب ضرورت |
کارن فلور | ایک کھانے کا چمچ | تِل کا تیل | ایک کھانے کا چمچ |
لال مرچ | چار سے پانچ عدد (سلائس کی ہوئی)۔ | ہرا دھنیا یا پارسلے | آدھا کپ |
تركيب:
پین میں تیل گرم کرکے لہسن کے جوئے اور پیاز فرائی کر لیں۔
اب اس میں گائے کا قیمہ شامل کرکے بھون لیں۔
پھر اس میں کالی مرچ، سفید مرچ، نمک، ہاٹ سوس اور ڈارک سویا سوس شامل کرکے مکس کر لیں۔
پھر اس میں یخنی شامل کرکے پکائیں۔
اب اس میں کارن فلور ڈال کر مکس کر لیں۔
جب گاڑھا ہو جائے تو تِل کا تیل شامل کرکے ڈش میں نکال لیں۔
آخر میں لال مرچ اور ہرا دھنیا یا پارسلے سے گارنش کرکے سرو کریں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
شکریہ! ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کے لئے .... ہمیں امید ہے کہ یہ پوسٹ آپ کے لئے بہت مفید ہے. کوئی سوال ہے؟ یا اگر آپ اس پوسٹ سے متعلق کسی قسم کی مدد چاہتے ہیں۔ تو ذیل میں دیئے گئے کومینٹ باکس میں دائر کریں۔ اگر آپ اس مراسلہ سے محبت کرتے ہیں یا اسے پسند کرتے ہیں تو اسے اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں.
حوالہ جات: ٹانگوالی ٹیوٹس مینجمنٹ