تازہ ترین

Post Top Ad

لوڈنگ۔۔۔

اتوار, جون 07, 2020

دالچہ کدو والا بنانے کی ترکیب

وقت:
تيارى كا وقت : 20 منٹ
پكانے كا وقت : 45-40 منٹ
افراد كی تعداد : 6

اجزا:
 اجزامقدار اجزا مقدار 
مونگ کی دال ایک چوتھائی کپ مسور کی دال ایک چوتھائی کپ 
تور کی دال ایک چوتھائی کپ چنے کی دال ایک چوتھائی کپ 
کدو آدھا کلو پیاز ایک عدد 
تیل آدھا کپ ادرک لہسن کا پیسٹ دو چائے کے چمچ 
ہلدی آدھا چائے کا چمچ نمک ایک چائے کا چمچ 
لال مرچ ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی)۔ املی کا گودا آدھا کپ 
کڑی پتے پچیس عدد ثابت ہری مرچ دو سے تین عدد 
گرم مصالحہ ایک چوتھائی چائے کا چمچ   
  
دالچہ مصالحہ کے لیے:
 اجزامقدار اجزا مقدار 
ثابت لال مرچ بیس عدد ثابت سفید زیرہ دو کھانے کے چمچ 
ثابت دھنیا دو کھانے کے چمچ تیل ایک چوتھائی کپ 

تركيب:
دالچہ مصالحہ کے لیے: تیل گرم کرکے ثابت لال مرچ، ثابت سفید زیرہ اور ثابت دھنیا فرائی کریں اور نکال کر گرائینڈ کر لیں۔

دالچہ کے لیے: مونگ کی دال، مسور کی دال، تور کی دال اور چنے کی دال کو ہلدی اور چار سے پانچ کپ پانی کے ساتھ اُبال لیں، یہاں تک کہ وہ گل جائیں۔
اب انھیں نکال کر ٹھنڈا کریں اور بلینڈ کر لیں۔
پھر تیل گرم کرکے اس میں کڑی پتے اور پیاز شامل کرکے فرائی کریں، یہاں تک کہ لائٹ براؤن ہو جائے۔
اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ، پسا ہوا مصالحہ، کدو، نمک اور پسی لال مرچ ڈال کر اچھی طرح فرائی کرلیں۔
پھر چھ کپ پانی شامل کرکے ڈھکیں اور کدو گلنے تک پکائیں۔
اب اس میں پسی ہوئی دالیں، املی کا گودا اور ثابت ہری مرچ ڈال کر ہلکی آنچ پر دس سے پندرہ منٹ پکائیں۔
آخر میں اسے نکال کر گرم مصالحہ چھڑک دیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شکریہ! ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کے لئے .... ہمیں امید ہے کہ یہ پوسٹ آپ کے لئے بہت مفید ہے. کوئی سوال ہے؟ یا اگر آپ اس پوسٹ سے متعلق کسی قسم کی مدد چاہتے ہیں۔ تو ذیل میں دیئے گئے کومینٹ باکس میں دائر کریں۔ اگر آپ اس مراسلہ سے محبت کرتے ہیں یا اسے پسند کرتے ہیں تو اسے اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں.
حوالہ جات: ٹانگوالی ٹیوٹس مینجمنٹ

Post Top Ad