ایک خاتون نے سانپ پال رکھا تھا جس سے وہ بے حد پیار کرتی تھی، سانپ تقریباً سات فٹ لمبا تھا جس نے اچانک ایک دن کھانا پینا بند کردیا..
خاتون نے کئی ہفتوں سانپ کو کھانا کھلانے کی کوشش جاری رکھی لیکن وہ ناکام رہی جس پر خاتون اپنے پالتو سانپ کو ڈاکٹر کے پاس لے گئی..
خاتون نے ڈاکٹر کو تمام تر صورتحال سے آگاہ کیا جس پر ڈاکٹر نے سوال کیا کہ کیا ہر رات سانپ آپ کے ساتھ سوتا تھا؟
خاتون نے جواب دیا جی ہاں..
ڈاکٹر نے پھر سوال کیا، جب سے اس نے کھانا پینا چھوڑا ہے کیا یہ آپ کے جسم کے بے حد قریب لیٹ کر اپنے جسم کو اکٹراتا تھا؟
جس پر خاتون نے برجستہ جواب دیا، جی ہاں بالکل ایسا ہی ہے اور مجھے انتہائی افسوس ہے کہ میں اپنے سانپ کو بہتر محسوس کرانے کیلئے اس کی کوئی مدد نہیں کر پار ہی ہوں..
ڈاکٹر نے خاتون کا جواب سننے کے بعد کہا، محترمہ آپ کا سانپ بیمار نہیں ہے بلکہ یہ آپ کو کھانے کی تیاری کر رہاہے، سانپ آپ کی جسامت کا روزانہ اندازہ لگاتا رہا ہے اور اس نے کھانا پینا اس لیے بند کر دیا ہے کہ آپ کو کھانے کیلئے وہ جگہ بنا سکے..
خاتون ماہر کی یہ بات سن کر سکتے میں آ گئی..
اس واقعے سے یہ نتیجہ اخذ ہوتا ہے کہ آپ کو اپنے ارد گرد موجود سانپوں کو پہچاننا ہے جو کہ آپ کے نہایت قریب ہیں۔ اور اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ وہ آپ کے بارے میں اچھے خیالات رکھتے ہیں..
ضروری نہیں کہ آپ کے آس پاس پھرنے والے لوگ آپ کے ساتھ کھانے پینے اور اٹھنے بیٹھنے والے تمام لوگ آپ کے ہمدرد ہیں۔ بس آپ نے ان کو پہچاننا ہے.. نجانے کتنے ایسے سانپ ہیں جو آپکی آستین میں چھپے بیٹھے ہیں۔۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
شکریہ! ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کے لئے .... ہمیں امید ہے کہ یہ پوسٹ آپ کے لئے بہت مفید ہے. کوئی سوال ہے؟ یا اگر آپ اس پوسٹ سے متعلق کسی قسم کی مدد چاہتے ہیں۔ تو ذیل میں دیئے گئے کومینٹ باکس میں دائر کریں۔ اگر آپ اس مراسلہ سے محبت کرتے ہیں یا اسے پسند کرتے ہیں تو اسے اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں.
حوالہ جات: ٹانگوالی ٹیوٹس مینجمنٹ