تازہ ترین

Post Top Ad

لوڈنگ۔۔۔

ہفتہ, جولائی 04, 2020

پرینک نے کس حد تک معاشرے کو گندا کر رکھا ہے، آخر یہ ہو کیا رہا ہے؟

ہم نے آپ کے ساتھ مذاق کیا ہے وہ سامنے کیمرا لگا ہوا ہے ہاتھ ہلا دیں۔
اگلے بندے کے جذبات سے کھیلیں جذبات کا کچرا کرنے کے بعد کہ دیں کہ جی ہم نے تو آپ کے ساتھ مذاق کیا ہے۔
پچھلے دو تین سالوں میں پرینک یعنی مذاق کرنا اتنا عام ہوا کہ یوٹیوب پر پرینک چینلز اور ویڈیوز کی بھرمار ہوگئی۔
دنیا بھر میں پرینک کے نام پر جو گندگی، بےغیرتی، کمینگی اور بیہودگی پھیلائی جا رہی اس کی مثال نہیں۔
انڈیا نے پرینک کے نام پر بہت زیادہ گندگی مچائی اسی کو دیکھتے ہوئے پاکستانیوں نے بھی اس گند کو اپنایا۔
پارکوں میں بیہودگیاں کی گئی، کالجز یونیورسٹیز میں عجیب و غیرب موضوعات پر پرینک ویڈیوز بنائی گئی، بازاروں گلی چوراہوں پر گندے مذاق اور خواتین کو تنگ کیا گیا۔
یوٹیوب کے ویوز ایک ایسی بیماری بن گئی کہ چھوٹے چھوٹے بچوں کو ماں باپ نے استعمال کیا۔
شوہر اپنی بیویوں پر بیویاں اپنے شوہروں پرینک کر کے ویوز لیتے ہیں، ماں باپ بچوں پر بہن بھائی ایک دوسرے پر ویڈیوز بنا کر ویوز لے رہے۔


آخر یہ ہو کیا رہا ہے؟
ایسی ایسی ویڈیوز دیکھنے کو ملی کہ حیرت ہوئی بظاہر اچھے خاصے پڑھے لکھے نظر آنے والے یہ لوگ اتنی بیہودگی بے غیرتی اور کمینگی کیسے کر سکتے ہیں۔
پہلے پہل تو حقیقت میں کسی انجان بندے کے ساتھ مذاق کیا جاتا تھا لیکن جب یوٹیوب پر چینلز اور ویڈیوز مشہور ہوئی تو لوگوں کو پتہ چل گیا اب باقاعدہ سکرپٹڈ ویڈیوز بنانے لگے۔
عجیب بات یہ ہے کہ اس طرف کسی نے توجہ دلائی اور نہ اس کے خلاف کوئی بولا۔
یعنی پیسے کمانے اور مشہور ہونے کے لئے انسان کسی بھی حد تک گر سکتا ہے۔

 


 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شکریہ! ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کے لئے .... ہمیں امید ہے کہ یہ پوسٹ آپ کے لئے بہت مفید ہے. کوئی سوال ہے؟ یا اگر آپ اس پوسٹ سے متعلق کسی قسم کی مدد چاہتے ہیں۔ تو ذیل میں دیئے گئے کومینٹ باکس میں دائر کریں۔ اگر آپ اس مراسلہ سے محبت کرتے ہیں یا اسے پسند کرتے ہیں تو اسے اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں.
حوالہ جات: ٹانگوالی ٹیوٹس مینجمنٹ

Post Top Ad