تازہ ترین

Post Top Ad

لوڈنگ۔۔۔

ہفتہ, جولائی 04, 2020

دوسروں سے متعلق ہمیشہ نیک گمان رکھیں

ایک محترمہ ٹیکسی ڈرائیور کے برابر والی سیٹ پر بیٹھ کر سفر کر رہی ہے حالانکہ پچھلی سیٹیں خالی ہیں!
ایک شخص مسجد کے آگے سے گزر رہا ہے، جب کہ لوگ نماز پڑھ رہے ہیں۔ اور وہ نماز ادا کیے بغیر آگے گزر جاتا ہے!
آپ ایک آدمی کے پاس سے گزرتے ہیں اور اسے سلام کرتے ہیں مگر وہ جواب نہیں دیتا!
محترمہ، ٹیکسی چلانے والے کی اہلیہ ہیں، اس لیئے برابر والی سیٹ پر بیٹھ گئی۔
اس آدمی نے دوسری مسجد میں نماز پڑھ لی ہے، اس لیے اس مسجد کے سامنے سے آگے گزر گیا۔
اس شخص نے آپ کے سلام کی آواز سنی ہی نہیں ہے، لہذا جواب کیسے دیتا۔


ایک بزرگ فرماتے ہیں کہ اگر میں کسی بھائی کو اس حال میں دیکھوں کہ اس کی داڑھی سے شراب کے قطرے ٹپک رہے ہیں تو میں یہی حسن ظن رکھوں گا کہ کسی اور نے اس کی داڑھی کے اوپر شراب انڈیلی ہے۔
اور اگر کسی بھائی کو پہاڑ کی چوٹی پر یہ پکارتے ہوئے سنوں: "انا ربکم الاعلی"(میں تمہارا عظیم ترین رب ہوں) تو میں یہی گمان کروں گا کہ وہ قرآن کی تلاوت کر رہاہے۔
ابن القیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ انسان کے لیے خود اپنے اعمال کی نیتوں کو جاننا مشکل ہے اور وہ دسروں کی نیتوں کے بارے میں فیصلے صادر کرتا پھرتا ہے۔
اکثر دفعہ آپ معاملے کے صرف ایک رخ کو دیکھتے ہیں، لہذا دوسرے رخ کو آپ مثبت طرح سے لیں. تاکہ لوگوں کے ساتھ زیادتی اور ان کی حق تلفی نہ ہو۔
✍🏻 دوسروں سے متعلق ہمیشہ نیک گمان رکھیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شکریہ! ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کے لئے .... ہمیں امید ہے کہ یہ پوسٹ آپ کے لئے بہت مفید ہے. کوئی سوال ہے؟ یا اگر آپ اس پوسٹ سے متعلق کسی قسم کی مدد چاہتے ہیں۔ تو ذیل میں دیئے گئے کومینٹ باکس میں دائر کریں۔ اگر آپ اس مراسلہ سے محبت کرتے ہیں یا اسے پسند کرتے ہیں تو اسے اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں.
حوالہ جات: ٹانگوالی ٹیوٹس مینجمنٹ

Post Top Ad