icon
ایک پیغام چھوڑ جائیں!

Post Top Ad

بدھ, جولائی 29, 2020

چٹ پٹا قیمہ بنانے کی ترکیب

Chatpatta+Masala
وقت:
تيارى كا وقت : 15 منٹ
پكانے كا وقت : 30 منٹ
افراد كی تعداد : 6-4

اجزا:
 اجزا مقدار  اجزا  مقدار 
بکرے کا قیمہ  ایک کلو  ٹماٹر  تین عدد 
پیاز  ایک عدد (چوپ کی ہوئی)۔  ادرک  ڈیڑھ چائے کا چمچ (پسا ہوا)۔ 
ہری مرچ  تین عدد (باریک کٹی ہوئی)۔  ہلدی  آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی)۔ 
لال مرچ  آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی)۔  لال مرچ  آدھا چائے کا چمچ (کٹی ہوئی)۔ 
گرم مصالحہ  آدھا چائے کا چمچ (پسا ہوا)۔  سفید زیرہ  آدھا چائے کا چمچ (بُھنا اور کُٹا ہوا)۔ 
ہرا دھنیا  تین کھانے کے چمچ (چوپ کیا ہوا)۔  نمک  حسبِ ذائقہ 
تیل  حسبِ ضرورت     


ترکیب:
دیگچی میں تیل گرم کرکے لہسن ادرک سنہری کریں، پھر پیاز ڈال کر بُھون لیں۔
اس میں ٹماٹر شامل کریں اور چند منٹ کے بعد قیمہ ڈال کر رنگ تبدیل ہونے تک پکائیں۔
اس میں ہلدی، پسی اور کُٹی لال مرچ اور نمک ڈال کر اچھی طرح سے ملائیں اور ہری مرچ شامل کرکے دَم پر رکھ دیں۔
پیش کرنے سے قبل اس میں زیرہ، گرم مصالحہ اور دھنیا چھڑک لیں۔

Post Top Ad

up-arrow-emoji