تازہ ترین

Post Top Ad

لوڈنگ۔۔۔

اتوار, اکتوبر 04, 2020

 ویجی ٹیبل پلاؤ بنانے کی ترکیب

وقت:
تيارى كا وقت : 15 منٹ
پكانے كا وقت : 40 منٹ
افراد كی تعداد : 6-4

اجزا:
 اجزا مقدار  اجزا  مقدار 
چاول  سات سو گرام  پھول گوبھی  ایک کپ 
آلو  چار عدد  بند گوبھی  ایک کپ 
مٹر کے دانے  دو کپ  دہی  ایک کپ 
پانی  چار کپ  سونف  دو کھانے کے چمچ 
دھنیا  ایک کھانے کا چمچ  زیرہ  ایک کھانے کا چمچ 
پیاز  ایک عدد  ادرک اور لہسن  ڈیڑھ کھانے کا چمچ 
پیاز  آدھا کپ (فرائی کرنے کے لئے)۔  ادرک اور لہسن کا پیسٹ  ایک کھانے کا چمچ 
گرم مصالحہ  ایک کھانے کا چمچ (ثابت)۔  گاجر  ایک کپ (کٹی ہوئی)۔ 
جائفل جاوتری  ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی)۔  انڈے  گارنش کرنے کے لئے (اُبلے ہوئے)۔ 


ترکیب:
پانی میں سونف، دھنیا، زیرہ، پیاز، ادرک اور لہسن ڈال کر اچھی طرح اُبال لیں۔
اب تیل گرم کرکے اس میں پیاز فرائی کریں جب لال ہو جائے تو اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ اور دہی ڈال کر بھون لیں۔
پھر ثابت گرم مصالحہ شامل کریں۔
اس کے بعد آلو، کٹی گاجر، مٹر کے دانے، بند گوبھی اور پھول گوبھی اُبال کر تھوڑا فرائی  کریں۔
اب بھنے ہوئے مصالحے میں سبزیاں ملائیں اور اُبلا ہوا پانی شامل کرلیں۔
اُبال آنے پر چاول ڈالیں اور دَم پر رکھتے وقت پسی جائفل جاوتری شامل کریں۔
دَم آجائے تو اُبلے  انڈوں سے گارنش کرکے سرو کریں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شکریہ! ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کے لئے .... ہمیں امید ہے کہ یہ پوسٹ آپ کے لئے بہت مفید ہے. کوئی سوال ہے؟ یا اگر آپ اس پوسٹ سے متعلق کسی قسم کی مدد چاہتے ہیں۔ تو ذیل میں دیئے گئے کومینٹ باکس میں دائر کریں۔ اگر آپ اس مراسلہ سے محبت کرتے ہیں یا اسے پسند کرتے ہیں تو اسے اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں.
حوالہ جات: ٹانگوالی ٹیوٹس مینجمنٹ

Post Top Ad