تازہ ترین

Post Top Ad

لوڈنگ۔۔۔

اتوار, اکتوبر 04, 2020

بفلو بائٹس بنانے کی ترکیب

وقت:
تيارى كا وقت : 20 منٹ
پكانے كا وقت : 30-25 منٹ
افراد كی تعداد : 6

اجزا:

 اجزا مقدار  اجزا  مقدار 
چکن  ایک کلو (بغیر ہڈی کے کیوبز میں)۔  نمک  ایک چائے کا چمچ 
سفید مرچ  آدھا چائے کا چمچ  میدہ  چھڑکنے کے لیے 
تیل  ڈیپ فرائنگ کے لئے     

بیٹر کے لئے:
 اجزا مقدار  اجزا  مقدار 
میدہ  آدھا کپ  کارن فلور  ایک کھانے کا چمچ 
انڈا  ایک عدد  بیکنگ پاؤڈر  ایک چائے کا چمچ 
تیل  ایک کھانے کا چمچ  لال مرچ  آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی)۔ 
نمک  آدھا چائے کا چمچ  ٹھنڈا پانی  حسب ضرورت 

سوس کے لئے:
 اجزا مقدار  اجزا  مقدار 
چلی سوس  دو کھانے کے چمچ  شہد  ایک کھانے کا چمچ 
لہسن کے جوئے  ایک عدد (کٹا ہوا)۔  چلی آئل  دو کھانے کے چمچ 


ترکیب:
پیالے میں چکن کے کیوبز، نمک اور سفید مرچ ڈال کر مکس کرلیں۔
بیٹر کے لیے: ایک پیالے میں میدہ، کارن فلور، انڈا، بیکنگ پاؤڈر، تیل، پسی لال مرچ، نمک اور ٹھنڈا پانی ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں۔
اب چکن کے کیوبز کو پہلے خشک میدے میں رول کریں۔
پھر بیٹر میں ڈبو کر ڈیپ فرائی کرلیں۔
گولڈن براؤن ہو جائیں تو تیل سے نکال کر الگ رکھ دیں۔
سوس کے لیے: برتن میں چلی آئل گرم کریں، اس میں چلی سوس، شہد اور لہسن کے جوئے ڈال کر پکائیں۔
اس کے بعد فرائی کیے ہوئے چکن بائٹس ڈال کر تیزی سے فولڈ کر لیں۔
آخر میں اسے کریمی گارلک سوس کے ساتھ سرو کریں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شکریہ! ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کے لئے .... ہمیں امید ہے کہ یہ پوسٹ آپ کے لئے بہت مفید ہے. کوئی سوال ہے؟ یا اگر آپ اس پوسٹ سے متعلق کسی قسم کی مدد چاہتے ہیں۔ تو ذیل میں دیئے گئے کومینٹ باکس میں دائر کریں۔ اگر آپ اس مراسلہ سے محبت کرتے ہیں یا اسے پسند کرتے ہیں تو اسے اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں.
حوالہ جات: ٹانگوالی ٹیوٹس مینجمنٹ

Post Top Ad