وقت:
تيارى كا وقت : 20 منٹ
پكانے كا وقت : 30 منٹ
افراد كی تعداد : 4
اجزا:
اجزا | مقدار | اجزا | مقدار |
چکن | دو سو پچاس گرام | تیل | دو کھانے کے چمچ |
ادرک لہسن کا پیسٹ | آدھا چائے کا چمچ | نمک | آدھا چائے کا چمچ |
لال مرچ | تین چوتھائی چائے کا چمچ (پسی ہوئی)۔ | سویا سوس | دو چائے کے چمچ |
چیڈر چیز | آدھا کپ | پیاز | ایک عدد (درمیانی سائز کا)۔ |
ہرا دھنیا | چار کھانے کے چمچ | ہری مرچ | تین عدد |
سموسہ پٹی | دو سو پچاس گرام | تیل | تلنے کے لیے |
ترکیب:
دو کھانے کے چمچ تیل گرم کرکے اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر فرائی کریں۔
اب اس میں چکن ڈال کر اتنا بھونیں کہ اس کا رنگ تیدیل ہو جائے۔
پھر اس میں نمک، پسی لال مرچ اور سویا سوس ڈال کر فرائی کریں۔
اس کے بعد چیڈر چیز اور پیاز ڈال کر اتنا پکائین کہ چیز پگھل جائے۔
اب اس میں ہرا دھنیا اور ہری مرچ ڈال دیں۔
پھر فلنگ کو ٹھنڈا کر لیں۔
اس کے بعد سموسہ پٹی میں فلنگ کو بھر کر لئی کے پیسٹ سے بند کریں اور فرائی کر لیں۔
آخر میں اسے کیچپ کے ساتھ سرو کریں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
شکریہ! ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کے لئے .... ہمیں امید ہے کہ یہ پوسٹ آپ کے لئے بہت مفید ہے. کوئی سوال ہے؟ یا اگر آپ اس پوسٹ سے متعلق کسی قسم کی مدد چاہتے ہیں۔ تو ذیل میں دیئے گئے کومینٹ باکس میں دائر کریں۔ اگر آپ اس مراسلہ سے محبت کرتے ہیں یا اسے پسند کرتے ہیں تو اسے اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں.
حوالہ جات: ٹانگوالی ٹیوٹس مینجمنٹ