icon
ایک پیغام چھوڑ جائیں!

Post Top Ad

جمعرات, دسمبر 18, 2014

ایک سافٹ ویئر میں کوئی بھی فارمیٹ فائل کیسے اوپن کی جائے؟

box


اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!

امید ہے کہ آپ سب دوست جو کمپیوٹر اور انٹرنیٹ میں شوق رکھتے ہیں. اور ہمارے اس پیج کو اوپن کیئے ہوئے ہیں۔ خیریت سے ہوں گے. آج کے اس ٹیوٹوریل میں ہم ایک نئے سافٹویئر کا استعمال کرنا سیکھیں گے. کہ اسکا استعمال کیا ہے؟

سب سے پہلے میں آپ لوگوں کو اس سافٹویئر سے متعلق بتاتا چلوں، اسکے بعد میں اسے انسٹال کرنا اور استعمال کرنے کے بارے میں بتائوں گا.

آپ نے دیکھا ہو گا. کہ اکثر ہمیں کوئی ایسی فائل مل جاتی ہے، جیسے (ڈاکومینٹ، تصویریں، مووی، آڈیو وغیرہ دیگر تمام فائلز) جنکو اوپن کرنے کے لیئے لازمی اسکا اپنا مکمل سافٹویئر اپنے کمپیوٹر میں انسٹال کرنا ضروری ہوتا ہے. جس کے بغیر اس فارمیٹ فائل کو اوپن کرنا ناممکن ہے. جیسے (.ppt, .doc, .pptx, .avi, .pps, .flv, .mid, .mkv, .3gp, .mp3, .mp4, .mpeg, .mpg, .mov, .wav, .wmv, .flac, .jpg, .png) وغیرہ  ۔ ۔ ۔ ۔ 

ان فائلز کو کھولنے یا چیک کرنے میں ہمیں کافی دقت ہوتی ہے. اور سافٹویئر کی بھی پرابلم ہو سکتی ہے. تو اس مسئلے کو حل کرنے کے لیئے آج میں آپ لوگوں کے لیئے ایک بلکل فرئ اوپنر سافٹویئر لے آیا ہوں. جس کی مدد سے آپ ایک دو نہیں، چند نہیں۔ ۔ ۔ بلکہ 80 فائلز فارمیٹ کو اوپن کر سکتے ہیں. جس میں ملٹی میڈیا، کوڈنگ، امیج، ورڈ، ایکسل، پاورپوائینٹ غرض کہ بے شمار فائل فارمیٹ کو ایک کلک میں اوپن کر سکتے ہیں
.



اس کے لیئے ضروری ہے کہ آپ کے کمپیوٹر میں یہ ”فرئ اوپنر“ سافٹویئر انسٹال ہو۔
سب سے پہلے اس سافٹویئر کو ڈائون لوڈ کر لیں. ڈائون لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں.



اب زرا دیکھیں! کہ اس سافٹویئر کو انسٹال کیسے کرنا ہے۔
ڈائون لوڈ ہونے کے بعد سیٹ اپ کو اوپن کر لیں. اور "Next" کے بٹن پر کلک کریں. 

Free+Opener1

"I accept and agreement" کو چیک کر کے "Next" کر دیں.

Free+Opener2

Free+Opener3

Free+Opener4

اگر آپ اسکا سارٹکٹ آئی کن اپنے ڈسکٹاپ پر چاہتے ہیں تو "create a desktop a icon" کو چیک کر کے "Next" 
کے بٹن پر کلک کریں.

Free+Opener5

اب "Install" کے بٹن پر کلک کریں.

Free+Opener6

Setup انسٹال ہو رہا ہے، تھوڑا انتطار کریں.

Free+Opener7

اب "Finish" کے بٹن پر کلک کریں.

Free+Opener8

سافٹویئر انسٹال ہو کر اسکا آئی کن کمپیوٹر کے ڈسکٹاپ پر آ گیا ہے. اور یہ ہیں اس کے چند فائلز فارمیٹ. ۔ ۔

Free+Opener9

اگر آپکو کہیں پے کسی بات کی سمجھ نہ آئے، تو آپ نیچے کمینٹ باکس میں مجھ سے پوچھ سکتے ہیں.
ہمیں فیس بک پر فالو کرنا نہ بھولیئے گا. یقینا آپکو یہ ٹیوٹوریل پسند آیا ہوگا. اسے اپنے دوستوں کے ساتھ ضروز شیئر کریں. شکریہ،

Post Top Ad

up-arrow-emoji