تازہ ترین

Post Top Ad

لوڈنگ۔۔۔

جمعہ, دسمبر 19, 2014

رک جائو ابھی! میری وائی فائی پرکون ہے؟



اسلام علیکم!

امید ہے کہ آپ سب لوگ خیریت سے ہوں گے. آج میں آپ کو ایک نئے سافٹویئر سے معتلق بتانے جا رہا ہوں. جس کا استعمال بہت ہی آسان ہے.

سب سے پہلے جانتے ہیں کہ اسکو استعمال کیوں کیا جاتا ہے؟
جی دوستو! جن محترم یوزرز کے پاس اپنا "Wi-Fi" ہے. ان کے ساتھ اکثر ایسا ہوتا ہے. کہ انکو پریشانی رہتی ہے، اپنے "Wi-Fi" کے لیئے کہیں کوئی ہمسایہ یا کوئی اور آپ کا انٹرنیٹ استعمال تو نہیں کر رہا. اگر پاسورڈ لگایا ہوا ہے تو بھی اسی کش مکش میں رہتا ہے کہ کہیں کسی کو پتا تو نہیں چل گیا. اس طرح کے کئی وسوے دماغ میں آتے رہتے ہیں. تو آج ہم آپ کی اس تمام مشکل کا حل نکالیں گے.

اب اس سافٹویئر کا استعمال کرتے ہوئے آپ بآسانی یہ معلوم کر سکتے ہیں کہ آپکا "Wi-Fi" کوئی اور استعمال میں لا رہا ہے، یا نہیں. اگر آپ کی اجازت کے بغیر کوئی چوری سے اسے استعمال کر رہا ہے تو اب آپ اسکو بآسانی بلاک کر سکتے ہیں.

آگر آپ بھی "Wi-Fi" کو محفوظ تر بنانا چاہتے ہیں تو اس سافٹویئر کو ڈائون لوڈ کر کے اپنے کمپیوٹر میں انسٹال کر لیں. ڈائون لوڈ کرنے کے لیئے یہاں کلک کریں.




اس سافٹویئر کو اپنے کمپیوٹر میں رن کرنے کے لیئے "Net Framework 2.0." کا کمپیوٹر میں انسٹال ہونا ضروری ہے. اسکے بغیر وائے فائی والا سافٹویئر کام نہیں کرئے گا.


انسٹال ہونے کے بعد اس سافٹویئر کو اوپن کریں. اور "Scan Now" کے بٹن پر کلک کریں.



اب اس میں سے جن ڈیوائسز کو آپ خود استعمال کرتے ہیں انکو سلیکٹ کر کے "Save Change" پر کلک کریں، اور انہیں سیو کر لیں.


اور جسے آپ بلاک کرنا چاہتے ہیں یا بند کرنا چاہا رہے ہیں انکو سلیکٹ کر کے بلاک پر کلک کریں۔


ایسا کرنے سے آپکے پاس ایک پوپ-اپ پیج اوپن ہو گا۔ جسے آپ "Yes" کے بٹن پر کلک کریں گے. جو کہ ایک اور سافٹویئر سے متعلق ہو گا. آپ اسکو بھی ڈائون لوڈ کر کے انسٹال کر لیں. اور اپنا کمپیوٹر ری سٹارٹ کریں اور آن ہونے پر دوبارہ "Scan Now" کے بٹن پر کلک کر یں، اور انکو بلاک کریں جن کو آپ نے پہلے بلاک کیا تھا.
اس طرح آپ جتنی چاہیں ڈیوائسز کو بلاک کر سکتے ہیں. جو آپکے راستے کی رکاوٹ بن رہی ہیں. اور اپنے وائے فائی کو سیف بنا سکتے ہیں تاکہ کوئی اسکا بے جا استعمال نا کرئے.


اگر آپکو کہیں پے کسی بات کی سمجھ نہ آئے، تو آپ نیچے کمینٹ باکس میں مجھ سے پوچھ سکتے ہیں.
ہمیں فیس بک پر فالو کرنا نہ بھولیئے گا. یقینا آپکو یہ ٹیوٹوریل پسند آیا ہوگا. اسے اپنے دوستوں کے ساتھ ضروز شیئر کریں. شکریہ،

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شکریہ! ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کے لئے .... ہمیں امید ہے کہ یہ پوسٹ آپ کے لئے بہت مفید ہے. کوئی سوال ہے؟ یا اگر آپ اس پوسٹ سے متعلق کسی قسم کی مدد چاہتے ہیں۔ تو ذیل میں دیئے گئے کومینٹ باکس میں دائر کریں۔ اگر آپ اس مراسلہ سے محبت کرتے ہیں یا اسے پسند کرتے ہیں تو اسے اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں.
حوالہ جات: ٹانگوالی ٹیوٹس مینجمنٹ

Post Top Ad