تازہ ترین

Post Top Ad

لوڈنگ۔۔۔

اتوار, دسمبر 21, 2014

اپنے ڈراپ باکس اکاؤنٹ کو کیسے محفوظ بناتے ہیں؟


دوستو جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں. کہ ڈراپ باکس ایک بہوت اچھی فائل سٹوریج سروس ہے. جس پر آپ ہر قسم کا ڈیٹا چاہے کسی بھی فارمیٹ فائل میں ہو. اس میں اپلوڈ کر کے محفوظ کر سکتے ہیں. دلچسپ بات تو یہ ہے کہ آپکے اس اپلوڈ کیے ہوئے ڈیٹا کو کوئی دوسرا شخص دیکھ یا تلاش نہیں کر پاتا. 2٫GB تک کے ڈیٹا کیلئے آپ فرئ میں اکاؤنٹ بنا کر اسے اپنے استعمال میں لا سکتے ہیں.

شاہد آپکو معلوم ہو کہ "2014-10-13" سے ڈراپ باکس پر ہیکرز کا حملہ اور لاکھوں پاسورڈز ہیک کر لیئے گئے. 70 لاکھ سے زاہد ڈراپ باکس کے صارفین کے نام اور پاسورڈز شائع بھی کر دیئے گئے ہیں، جو ہیک ہو چکے ہیں. اس دعوی کے باوجود کہ یہ ہیک نہیں ہوا. 7 ملین صارفین کے لاگن، ان کے پاسورڈ کے ساتھ چرا لیئے گئے ہیں. لیکن اب تک یہ بات سامنے نہیں آئی کہ ہیکرز ان تمام معلومات تک پہنچے کیسے.

اس تمام صورتحال کا مقابلہ کرتے ہوئے ڈراپ بکس نے دو مرحلہ وار تصدیق کا عمل اپنایا ہے. جس میں صارفین کو اپنے ڈراپ بکس کے اکاؤنٹ کو محفوظ کرنے کے لیئے اب دو مرحلوں پر مشتعمل تصدیق کے عمل کو اپنانا چاہیئے. ان دو مرحلوں پر مشتعمل تصدیق کے عمل میں پاسورڈ کو چھ ہندسوں پر مشتعمل سیکیورٹی کوڈ کے ساتھ ملایا جائے گا. جو کہ ہر دفعہ آپ کو پاسورڈ استعمال کرنے پر آپکو فون کے ذریعے بھیجا جائے گا. یا ایسے پاسورڈ کا انتخاب کیا جائے جو بے حد منفرد ہو. اگر آپ ڈراپ بکس استعمال کرتے ہیں تو فوری طور پر اپنا پاسورڈ تبدیل کر لیجیئے.

اور نیا پاسورڈ کیسے دینا ہے اسے یہاں دیکھتے ہیں.
سب سے پہلے اپنا ڈراپ بکس کا اکاؤنٹ اوپن کر لیں. اوپن ہونے کے بعد آپ سب سے اوپر دائیں جانب اپنے اکاؤنٹ نام پر کلک کر کے نیچے "Setting" پر کلک کریں.


اب "Security" میں جا کر نیچے "Two-step verification" کی آپشن میں موجود "Enable" پر کلک کریں.


یہاں "use text message" کو سلیکٹ کر کے "Next" کے بٹن پر کلک کریں. اگر آپ موبائل فون پر "App" استعمال کرتے ہیں. تو "Use a mobile App" کو سلیکٹ کر کے اس کے مطابق ترتیب دیں گے.


اب "Get started" کے بٹن پر کلک کریں.


یہاں اپنے اکاؤنٹ کا پاسورڈ درج کریں. اور "Next" کے بٹن پر کلک کر دیں.


اپنا مطلوبہ کنٹری کوڈ سلیکٹ کریں. اور موبائل نمبر درج کریں پھر "Next" کے بٹن پر کلک کر دیں.



اپنا موبائل فون اوپن کریں جس کا نمبر آپ نے یہاں پر لکھا ہے. آپکے پاس ڈراپ باکس کی جانب سے چھ ہندسوں پر مشتعمل ایک کوڈ موصول ہو گا. جیسا کہ آپ شارٹ سکرین میں دیکھ رہے ہیں.

اب موصول کیئے ہوئے کوڈ کو یہاں پر لکھیں اور "Next" کے بٹن پر کلک کر دیں.


یہاں پر آپ اپنا کوئی دوسرا فون نمبر درج کریں گے. اگر آپ کے پاس پہلے والے درج کیئے ہوئے فون نمبر پر کوڈ موصول نہیں ہوتا، نمبر بند ہے یا پھر کوئی اور پرابلم پیش آئی ہے تو آپ اس نمبر کی سہولت سے اپنا کوڈ موصول کریں گے. اور اسکی مدد سے اپنے اکاؤنٹ کو اوپن کر سکیں گے.


یہ کوڈ آپ اپنے پاس محفوظ کر لیں. جب کہیں بھی آپکا ڈراپ باکس کا اکاؤنٹ Disable ہو جاتا ہے تو آپ اسے Verification کے طور پر استعمال کریں گے.
اب "Enable two-step verification" کے بٹن پر کلک کریں.



اب آپکے ڈراپ باکس کے اکاؤنٹ کا دو مرحلہ وار پروسیجر مکمل ہوا. "Done" کے بٹن پر کلک کریں.


یہ دیکھیں یہاں اب آپکے دونوں نمبر درج ہو گے ہیں.


اب دوبارہ اکاؤنٹ کو سائن ان کر کے دیکھتے ہیں کہ کیا ہمارا دو مرحلہ وار کا یہ عمل کام کر تا بھی ہے کہ نہیں. اپنا ای میل اور پاس ورڈ درج کر کے سائن ان کے بٹن پر کلک کر دیں.


آپکو چھ ہندسوں پر مشتعمل ایک کوڈ موصول ہو گا.  یہاں پر ڈراپ باکس آپ کو یہ بھی بتا رہا ہے کہ یہ کوڈ آپکو کس نمبر پر موصول ہوا ہے. اسکو آپ یہاں پر درج کریں. پھر "Submit" کے بٹن پر کلک کر کے اکاؤنٹ اوپن کر لیں.


اگر آپکو کہیں پے کسی بات کی سمجھ نہ آئے، تو آپ نیچے کمینٹ باکس میں مجھ سے پوچھ سکتے ہیں.
ہمیں فیس بک پر فالو کرنا نہ بھولیئے گا. یقینا آپکو یہ ٹیوٹوریل پسند آیا ہوگا. اسے اپنے دوستوں کے ساتھ ضروز شیئر کریں. شکریہ،


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شکریہ! ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کے لئے .... ہمیں امید ہے کہ یہ پوسٹ آپ کے لئے بہت مفید ہے. کوئی سوال ہے؟ یا اگر آپ اس پوسٹ سے متعلق کسی قسم کی مدد چاہتے ہیں۔ تو ذیل میں دیئے گئے کومینٹ باکس میں دائر کریں۔ اگر آپ اس مراسلہ سے محبت کرتے ہیں یا اسے پسند کرتے ہیں تو اسے اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں.
حوالہ جات: ٹانگوالی ٹیوٹس مینجمنٹ

Post Top Ad