تازہ ترین

Post Top Ad

لوڈنگ۔۔۔

جمعہ, دسمبر 26, 2014

بلاگ یا ویب سائٹ پرمائوس کی بائیں کلک ٹیکسٹ پر کام کرنے سے کس طرح روکتے ہیں؟


جیسا کہ ہم نے پہلے ایک ٹیوٹوریل میں سیکھا تھا کہ اپنی ویب/بلاگ پر ماؤس کے دائیں بٹن کو آف کیسے کرتے ہیں. اسی طرح آج کے اس ٹیوٹوریل میں ہم جانیں گے کہ ماؤس کے بائیں بٹن کو ویب/بلاگر کے ٹیکسٹ پر کام کرنے سے کیسے روکنا ہے. تاکہ کوئی بھی شخص ہمارا ویب سائیٹ پر اپلوڈ کیا ہوا مواد یا اسکا سورس کوڈ کاپی کر کے اپنے بلاگ یا ویب سائیٹ پر استعمال نہ کر سکے.

ویسے تو بہت سارے طریقے اور بھی ہیں. آپ اسے کاپی ہونے سے روک نہیں سکتے، لیکن ساتھ ہی ساتھ فائدہ بھی ہے. اگر آپ نے اس اسکرپٹ کو اپنی ویب سائیٹ یا بلاگ وغیرہ میں لگایا ہوا ہے تو کم از کم اسے ٹیکسٹ کاپی کرنے میں تھوڑی مشکل ضرور ہو گی. آسانی سے وہ آپکا ٹیکسٹ یا سورس کوڈ کاپی نہیں کر سکے گا.

ماؤس کی بائیں کلک کو اپنے بلاگر/ ویب کے ٹیکسٹ پر کام کرنے سے کیسے روکنا ہے؟

سب سے پہلے آپ اس سارے کوڈ کو سلیکٹ کر کے کاپی کر لیں.

<!-- tangowalituts.blogspot.com -->
<script language='JavaScript1.2'>
function disableselect(e){
return false
}
function reEnable(){
return true
}
document.onselectstart=new Function ("return false")
if (window.sidebar){
document.onmousedown=disableselect
document.onclick=reEnable
}
</script>
<!--Code End https://tangowalituts.blogspot.com>






















اب اپنے بلاگر کے ڈیس بورڈ میں جا کر "Layout" پر کلک کریں.


اسکے بعد "Add a Gadget" پر کلک کریں. جیسے ہی آپ "Add a Gadget" پر کلک کریں گے، آپ کے پاس سکریں پر ایک پوپ-اپ ونڈو اوپن ہو گی. جس میں آپ سکرول کر کے نیچے "HTML/JavaScript" پر کلک کریں گے. 





کاپی کیئے ہوئے کوڈ کو یہاں "Content" بکس میں پیسٹ کر دیں. اور پھر "Save" کے بٹن پر کلک کریں.








اب یہ اسکریپٹ آپکے بلاگ پر لگ گیا ہے. آپ چیک کر سکتے ہیں. کہ ماؤس کا اب بائیاں بٹن ٹیکسٹ پر کام نہیں کرئے گا. سوائے لینک، بٹن وغیرہ کے.

ہمیں اپنی دعاؤں میں ہم دعا رکھیں. فیس بک پر ہمیں فالو کرنا نہ بھولیئے گا. اگر کہیں کوئی مسئلہ پیش آئے یا سمجھ نہ آ رہی ہو تو آپ نیچے کومینٹ مکس میں پوچھ سکتے ہیں. خدا حافظ!

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شکریہ! ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کے لئے .... ہمیں امید ہے کہ یہ پوسٹ آپ کے لئے بہت مفید ہے. کوئی سوال ہے؟ یا اگر آپ اس پوسٹ سے متعلق کسی قسم کی مدد چاہتے ہیں۔ تو ذیل میں دیئے گئے کومینٹ باکس میں دائر کریں۔ اگر آپ اس مراسلہ سے محبت کرتے ہیں یا اسے پسند کرتے ہیں تو اسے اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں.
حوالہ جات: ٹانگوالی ٹیوٹس مینجمنٹ

Post Top Ad