تازہ ترین

Post Top Ad

لوڈنگ۔۔۔

جمعرات, جنوری 08, 2015

اپنے وائی فائی نیٹ ورک کا بھولا ہوا پاس ورڈ کیسے تلاش کیا جائے؟

دوستو آج کے اس ٹیوٹوریل میں ہم سیکھیں گے کہ وائی فائی کا بھولا ہوا پاسورڈ کیسے معلوم کیا جاتا ہے؟



جیسا کہ آپ جانتے ہیں. کہ کمپیوٹر کی دنیا میں ایجاد کے بعد سال کے دوران بہت سی تبدیلیاں دیکھنے کو ملتی ہیں. جوکہ انٹرنیٹ کے بغیر یہ عام لوگوں کیلئے تقریبا بیکار ہے. اب انٹرنیٹ سے منسلک کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے. DSL کی طرح بہت سے اختیارت وائرلیس براڈبینڈ، 3G ٹیکنالوجی وغیرہ کو بھی ملتے ہیں. یہاں تک کہ اب تو وائی فائی کو ہر گھر جگہ جگہ پہنچانے کیلئے ایتھرنیٹ کیبلز، سوئچز اور حب کا استعمال کیا جاتا ہے. اور اب تو ہر گھر وائرلیس راوٹرز بھی استعمال کرنے کو ملتے ہیں.

ہمیں وائرلیس راوٹرز کا استعمال کرتے ہوئے اکثر ایک مسئلہ کا سامنا کرنا پڑتا ہے. جب کوئی آپکے پڑوس میں آپکے نیٹ ورک کو دیکھتا ہے، اور اس سے رابطہ قائم کرنے کی کوشش کرتا ہے جوکہ آپ کیلئے اچھا نہیں ہے. اس طرح آپکے نیٹ ورک کو آسانی سے ہیک بھی کر سکتا ہے.

تو آپ کے نیٹ ورک کی حفاظت کے لیئے ضروری ہے کہ آپ اس میں پاسورڈ کا استعمال کریں. تاکہ کوئی بھی آپکی زاتی فائلوں اور اہم ڈیٹا تک رسائی نہ کر سکے. اور آپکی اجازت کے بغیر کوئی دوسرا شخص اسے دیکھ نہ پائے. تو آپ WPA2 سیکورٹی کی مدد سے اپنے نیٹ ورک پر اپنا ڈیٹا خفیہ کر تے ہیں.


اگر آپ وائرلیس نیٹ ورک یعنی وائی فائی استعمال کرتے ہیں تو آپکو معلوم ہو گا کہ کنیکٹ کرتے ہوئے ایک ہی دفعہ پاسورڈ ڈالنا پڑتا ہے. ونڈوز یہ پاسوورڈ محفوظ کر لیتی ہے تاکہ اگلی بار یہی نیٹ ورک دستیاب ہونے کی صورت میں خودبخود کنیکٹ کر لے. چونکہ وائی فائی نیٹ ورک کا پاسورڈ بار بار ٹائپ نہیں کرنا پڑتا. اس لیئے اکثر ہم اسے بھول جاتے ہیں. آپ جب چاہیں وائرلیس نیٹ ورک کا پاسورڈ دیکھ سکتے ہیں.


تو اس کے لیئے آپ window+r کا بٹن پریس کریں یا سٹارٹ کے بٹن پر کلک کر کے سرچ پروگرام میں ncpa.cpl لکھ کر انٹر کا بٹن پریس کر دیں. نیٹ ورک کنکیشنز کھل جایئں گے.


وائرلیس کنیکشن پر ڈبل کلک کریں، یا رائٹ کلک کر کے Status منتخب کر لیں. نیٹ ورک کی اسٹیٹس ونڈو کھل جائے گی.


اب یہاں موجود Wireless Properties کےبٹن پر کلک کریں.


پراپرٹیز کے کھلنے کے بعد Security کے ٹیب پر کلک کریں. یہاں آپ دیکھیں گے کہ پاسورڈ موجود ہے. لیکن اسے پڑھا نہیں جا سکتا. اس کے نیچے موجود چیک باکس Show characters کو چیک لگائیں تو پاسورڈ کریکٹر کی صورت میں دیکھایا جائے گا.


امید کرتا ہوں کہ آپکو یہ ٹیوٹوریل بےحد پسند آیا ہوگا. ہمیں اپنی دعاؤں میں ہم دعا رکھیں. فیس بک پر ہمیں فالو کرنا مت بھولیئے گا. اور اسے اپنے دوستوں کے ساتھ ضرور شیئر کریں. شکریہ،

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شکریہ! ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کے لئے .... ہمیں امید ہے کہ یہ پوسٹ آپ کے لئے بہت مفید ہے. کوئی سوال ہے؟ یا اگر آپ اس پوسٹ سے متعلق کسی قسم کی مدد چاہتے ہیں۔ تو ذیل میں دیئے گئے کومینٹ باکس میں دائر کریں۔ اگر آپ اس مراسلہ سے محبت کرتے ہیں یا اسے پسند کرتے ہیں تو اسے اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں.
حوالہ جات: ٹانگوالی ٹیوٹس مینجمنٹ

Post Top Ad