تازہ ترین

Post Top Ad

لوڈنگ۔۔۔

جمعرات, جنوری 15, 2015

USB فلیش ڈرائیوکوبوٹ ایبل کیسے بنائیں؟

آج کے اس ٹیوٹوریل میں ہم فلیش کو"Bootable" بنانا سیکھیں گے. کہ ISO فائل کو فلیش میں Bootable بنا کر اپنے کمپیوٹر میں کیسے چلایا جاتا ہے. آپ نے اکثر دیکھا ہو گا کہ بہوت سے سافٹ ویئرز ایسے ہیں جو آپکو ISO فائل میں ملیں گے. مثال کے طور پر. Windows، Backtrack، Games وغیرہ.


ایسے سافٹ ویئرز جو Bootable بنائے بغیر استعمال میں نہ لائے جا سکتے ہوں انکو Bootable کرنا ضروری ہوتا ہے. ویسے تو فلیش کو Bootable بنانے کے بہوت طریقے ہیں. لیکن ہم ایک ایسے طریقے سے کریں گے جو زیادہ مفید ہے. اور کبھی کوئی مسئلہ پیش نہیں کرتا. اسکے لئے ہم ایک سافٹ ویئر کا استعمال کریں گے. اس سافٹ ویئر کو ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے نیچے ڈاؤنلوڈ کے بٹن پر کلک کریں. 





اسے ڈاؤنلوڈ کر کے آپ انسٹال کر لیں اور اسکا شارٹ کٹ اپنے کمپیوٹر کے ڈیسک ٹاپ پر رکھ لیں.
سب سے پہلے کوئی ایک فلیش اپنے کمپیوٹر کے ساتھ لگائیں. جس میں کم وبیش میموری "2GB" کی ہو. اسے فارمیٹ کر لیں. اب اس ڈاؤنلوڈ کیئے ہوئے سافٹ ویئر کو اوپن کر کے "CD" کے آئیکن پر کلک کریں.


آپکی ISO کی فائل جہاں جس فولڈر میں پڑھی ہے. اس فولڈر میں چلے جائیں. اگر ڈیسک ٹاپ پر موجود ہے تو ڈیسک ٹاپ پر جائیں. آپ دیکھ رہے ہیں کہ جس فائل کو میں نے سلیکٹ کیا ہے. اسکی شکل دوسرے سافٹ ویئرز، فائلز سے الگ ہے. اسے ISO فائل کہتے ہیں. اسے سلیکٹ کر لیں. اور پھر "Open" کے بٹن پر کلک کریں.


اب فلیش کو Bootable بنانے کے لئے "سٹارٹ" کے بٹن پر کلک کریں. ISO سے متعلقہ سافٹ ویئر کی یہ فائل بوٹ ہونا شروع ہو جائے گی.



فلیش Bootable بننا شروع ہو گئی ہے، تھوڑا انتظار کریں.


جب مکمل کاپی ہو جائے تو "Close" کے بٹن پر کلک کریں. یا بیک وقت اسے استعمال کرنے کیلئے "Start" کے بٹن پر کلک کریں.


اب اس Bootable کیۓ گئے سافٹ ویئر کو آپ کہیں بھی کسی بھی کمپیوٹر کے ساتھ لگا کر استعمال کر سکتے ہیں.
اب مجھے دیں اجازت، امید کرتا ہوں کہ آپکو ہمارا یہ ٹیوٹوریل بےحد پسند آیا ہو گا. ہمیں اپنی دعاؤں میں ہم دعا رکھیں. کہیں پے کسی بات کی سمجھ نہ آئے تو کمینٹ باکس میں اپنا کمینٹ دائر کریں. فیس بک پر فالو کرنا نہ بھولیئے گا. اور اسے اپنے دوستوں کے ساتھ ضرور شیئر کریں. شکریہ، اللہ حافظ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شکریہ! ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کے لئے .... ہمیں امید ہے کہ یہ پوسٹ آپ کے لئے بہت مفید ہے. کوئی سوال ہے؟ یا اگر آپ اس پوسٹ سے متعلق کسی قسم کی مدد چاہتے ہیں۔ تو ذیل میں دیئے گئے کومینٹ باکس میں دائر کریں۔ اگر آپ اس مراسلہ سے محبت کرتے ہیں یا اسے پسند کرتے ہیں تو اسے اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں.
حوالہ جات: ٹانگوالی ٹیوٹس مینجمنٹ

Post Top Ad