icon
ایک پیغام چھوڑ جائیں!

Post Top Ad

جمعہ, جنوری 18, 2019

پاکستانی نوجوان انجینئر نے بجلی سے چلنے والی بائیک تیار کر لی! چارج کریں اور چلائیں، خرچہ اتنا کم کہ ہر کوئی خریدنا چاہے۔

electric-motorcycle
پشاور (ٹانگووالی ٹیوٹس) پاکستان (سونے کی چڑیا) میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔ مخلتف شعبوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نوجوان دنیا بھر میں اپنے ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔ اب ایک اور پاکستانی نوجوان کا کارنامہ منظر عام پر آیا ہے۔  جس نے بجلی سے شلنے والی موٹر بائیک بنا لی ہے۔

پشاور کا یہ نوجوان پیشے کے اعتبار سے انجینئر ہے۔ جس نے الیکٹرک بائیک بنائی ہے۔ الیکٹرک بائیک تین گھنٹے میں چارج ہوتی ہے اور تین گھنٹے کی چارجنگ سے 102 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتی ہے۔ دوسری بائیکس کی نسبت اسکی قیمت اتنی کم ہے کہ جان کر ہر کوئی اس بائیک کو خریدنے کی خواہش کرے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس الیکٹرک بائیک پر صرف 15 روپے کے خرچ میں 102 کلو میڑ کا فاصلہ بڑی آسانی سے طے کیا جا سکتا ہے۔ اس الیکٹرک بائیک بنانے والے نوجوان انجینئیر شہریار خان کا کہنا ہے کہ یہ بائیک 3 گھنٹے میں مکمل چارج ہو جاتی ہے۔ جس پر بجلی کا صرف ایک یونٹ تک کا چارج ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ الیکٹرک بائیک 250 کلو وزن بھی اٹھا سکتا ہے۔ جس سے شہر میں آلودگی بھی کم ہو گی۔ شہریار خان کا کہنا ہے کہ میری خواہش ہے کہ میں پشاور شہر کو دوبارہ سے پھولوں کا شہر بناؤں۔ جس کیلئے ضروری ہے کہ آلودگی کا خاتمہ ہو۔ ہمیں اپنے شہر سے پٹرول کا خاتمہ کرنا ہو گا۔ کیونکہ اس کے استعمال سے شہر میں آلودگی پیدا ہوتی ہے۔ جسکا انسانی صحیت پر بہت بُرا اثر پڑھ رہا ہے۔  جب کہ بجلی سے چلنے والی اس الیکٹرک بائیک سے کوئی آلودگی پیدا نہیں ہو گی۔ ا س لیے میں نے چلنے والی بائیک تیار کی ہے۔ اور اس سے قبل ایک نوجوان نے بنا پیٹرول کے چلنے والی سستی ترین موٹر سائیکل تیار کی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے رہائشی عبدالباسط کا تعلق مکینیکل انجینئرنگ سے ہے۔ تاہم عبدالباسط نے اپنی فیلڈ سے متعلق پڑھائی کو بروکار لاکر ایسی شاندار موٹرسائیکل بنائی ہے کہ جو دیکھنے میں تو سائیکل نما لگتی، لیکن کام موٹرسائیکل والا کرتی ہے، اور وہ بھی بغیر ایندھن کے۔ عبدالباسط کا کہنا ہے کہ اس نے یہ موٹرسائیکل کافی ریسرچ کے بعد تیارکی ہے۔ جبکہ اس میں اس نے کروز کنٹرول سسٹم لگایا ہے۔ جسکی لاگت عام موٹرسائیکل سے بھی کم ہے۔ مزید یہ کہ آٹو سیٹنگ کی اس موٹرسائیکل میں سپیڈ کی حد بھی مقرر کرسکتے ہیں اور اِس کا کوئی شور بھی نہیں ہے۔

Post Top Ad

up-arrow-emoji