تازہ ترین

Post Top Ad

لوڈنگ۔۔۔

اتوار, جولائی 21, 2019

فیس بک اکاؤنٹ پر اپنی شناخت کی تصدیق کرنے کا طریقہ


فیس بک ایک ایسا سوشل میڈیا نیٹ ورک پلیٹ فارم ہے، جسے دنیا بھر میں بچہ بچہ استعمال کر رہا ہے۔ فیس بک پر آئے دن سائبر کرئم بھی جنم لے رہے ہیں۔ جس کی روک تھام کیلئے فیس بک بھی روزانہ کی بنیاد پر کوئی نہ کوئی نئی اپڈیٹ یا فیچر لانچ کر دیتی ہے۔ فیس بک سے متعلق میں پہلے بھی بہت ساری معلومات آپ تمام دوستوں سے شیئر کر چکا ہوں آج میں پھر ایک نئے ٹاپک کے ساتھ آپکی خدمت میں حاضر ہوا ہوں جہاں میں آپکو فیس بک اکاؤنٹ پر اپنی شناخت کی تصدیق کرنے کے بارے مکمل رہنمائی کروں گا۔ تاکہ آپ دوستوں کے فیس بک آکاونٹ بھی ہیک ہونے، غیر فعال یا پھر ختم ہونے سے بچ سکیں۔
اگر آپ نے فیس بک پر فن پیج یا کاروباری پیج بنا رکھے ہیں اور آپ اس سے ایک اچھا کاروبار جاری رکھے ہوئے ہیں۔ یا  آپ چاہتے ہیں کہ آپکا اکاونٹ ہمیشہ کیلئے ہیک نہ ہو یا پھر اگر کوئی ہیکر آپکے اکاونٹ تک رسائی ممکن کر بھی لے تو آپ بآسانی اپنے اکاونٹ کو ریکور کر سکیں تو آپکو چاہیئے کہ آپ اپنے فیس بک کے اکاونٹ کو اپنے قومی شناختی کارڈ، پیدائش سرٹیفکیٹ، سکول آئی-ڈی، پاسپورٹ آئی-ڈی، ڈرائیونگ لائسنس، میرج سرٹیفیک، آفیشل نام چینج پیپرورک، پرسنل، لائف، ہلتھ یا وہیکل انشورنس کارڈ، گرین کارڈ، ووٹر آئی-ڈی کارڈ، فیملی سرٹیفیکٹ، ویزا، ایمیگریشن رجسٹریشن کارڈ، ٹیکس آئیڈنٹیٹی کارڈ، یا پھر نوٹری پبلک فارم کی مدد سے ویریفکیشن کنفرم کر لیں۔

تو چلیں اب شروع کرتے ہیں، سب سے پہلے آپ نے اپنا فیس بک اکاونٹ اوپن کر لینا ہے۔ اسکے بعد آپ نے ڈائون ایرو پر کلک کر کے "سیٹنگز" کی آپشن پر کلک کرنا ہے۔

پیج کے بائیں جانب جنرل میں "سیکورٹی اینڈ لاگ اِن" کی آپشن پر کلک کریں۔ 

ٹو-فیکٹر اتھنٹیکیشن‬ میں پہلی آپشن "یوز ٹو-فیکٹر اتھنٹیکیشن" کے سامنے "ایڈٹ" کی آپشن پر کلک کریں۔


بار بار اپنے فیس بک کے اکاونٹ میں لاگ ان ہونے پر اضافی سیکورٹی لگانے کیلئے "گٹ اسٹارٹڈ" کے بٹن پر کلک کریں۔ 

کسی بھی وقت جب بھی آپ غیر معمولی آلہ/ ڈیوائس یا مقام سے لاگ ان ہوتے ہیں، تو فیس بک ایک اضافی سیکورٹی کا مطالبہ کرئے گی۔ اس  کے کیلئے وہ طریقہ منتخب کریں جو آپکو بہتر لگتا ہے۔ تو اسکے لیئے موبائل فوب ٹکسٹ میسج کی  آپشن کو سلیکٹ کر رہا ہوں۔ آپ دوسری آپشن کو بھی سلیکٹ کر سکتے ہیں۔ اور پھر "نیکسٹ" کے بٹن پر کلک کر دیں۔



 فیس بک کی جانب سے درج کردہ موبائل فون نمبر پر 6 ڈیجٹ پر مشتعمل ایک سیکورٹی نمبر ٹکیسٹ میسج میں موصول ہو گا۔ جسے آپ نے بعد میں فیس بک کے اندر درج کرنا ہے۔

ٹیکسٹ میسج میں موصول ہوئے 6 ڈیجٹ پر مشتعمل او-ٹی-پی پن کوڈ کو نیچے دی گئے پکچر کے مطابق علیحدہ علیحدہ باکس میں درج  کریں۔ اور پھر "نیکسٹ" کے بٹن پر کلک کر دیں۔

اب جب آپ فیس بک اکاونٹ کو موبائل فون یا کمپیوٹر پر لاگ اِن کریں گے تو فیس بک کی جانب سے ہر بار لاگ اِن کرنے پر ایسی طرح کا 6 ڈیجٹ پر مشتعمل ایک کوڈ فون نمبر پر میسج کی شکل میں سینڈ کیا جائے گا۔ جسے فیس بک کاونٹ میں لگانے پر ہی اکاونٹ اوپن ہو سکے گا۔ اب یہ آپشن ایکٹیویٹ ہو چکی ہے آپ بعد میں اگر چاہیں تو اِسے بند میں کر سکتے ہیں۔ اور پھر "فنش" کے بٹن پر کلک کر دیں۔

اب دوبارہ سے فیس بک کے "جنرل اکاونٹ سیٹنگز" پیج پر آ جائیں۔ "آئیڈنٹیٹی کنفرمیشن" کے سامنے "ویو" کے بٹن پر کلک کریں۔
فیس بک اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کہ اکاونٹ میں تبدیلی کرنے والا فرد ہی اس اکاونٹ کا اصل مالک ہے، اِس لیئے ایک بار اکاونٹ میں پاسورڈ درج کرنے کو کہے گا۔ کیونکہ فیس بک کے رول میں یہ شامل ہے کہ اکاونٹ میں معمول سے ہٹ کر یا مخصوص تبدیلی کرنے پر فیس بک کا پاسورڈ درج کرنا ضروری ہے۔ اور پھر "کانٹی نیو" کے بٹن پر کلک کر دیں۔


اگر آپ سماجی مسائل، انتخابات یا سیاست کے بارے میں چلانے والے اشتہارات جیسے چیزیں کرنا چاہتے ہیں تو آپ اپنی شناخت کا ثبوت فراہم کر سکتے ہیں، یہ ہماری مدد کرنے میں ہے، کہ فیس بک ہماری پوری برادری کے لئے محفوظ جگہ  ہے۔ لہٰذا "اسٹارٹ آئیڈنٹیٹی کنفرمیشن" کی آپشن پر کلک کریں۔

یہاں پر اپنا متعلقہ ملک سرچ کر کے سلیکٹ کریں۔ جیسا میں نے یہاں پر اپنا ملک پاکستان سرچ کر کے سلیکٹ کیا ہے۔ اور پھر "گٹ اسٹارٹڈ" کے بٹن پر کلک کریں۔

ہمارے کنٹری کا نام مطلب ملک پاکستان ایڈ ہو چکا ہے۔ اب ہم "ویو" کے بٹن پر کلک کریں۔

فیس بک کو آپکی شناخت کی تصدیق کرنے کیلئے آپ کے شناختی کارڈ یا ایک نوٹری فارم کی کاپی درکار ہے۔ اپنی شناخت کی تصدیق کیلئے "گٹ اسٹارٹڈ" کے بٹن پر کلک کریں۔

ایک بار پھر سے "گٹ اسٹارٹڈ" کے بٹن پر کلک کریں۔

اپنی شناخت کی تصدیق کیسے کریں؟
آپ یا تو اپنے شناخت کی ایک کاپی اپ لوڈ کرسکتے ہیں یا پھر نوٹریشن کے لیئے نوٹری پبلک فارم لے کر اپلوڈ کر سکتے ہیں۔ دی گئی دو آپشنز میں سے کسی ایک کو سلیکٹ کریں۔ میں یہاں  پر "اپلوڈ آئی-ڈی" کی آپشن کو سلکیٹ کر رہا ہوں۔ کیونکہ اس کی مدد سے آپ شناختی آئی-ڈی نہ ہونے کی وجہ سے پاسپورٹ، سکول آئی-ڈی، پیڈائش سرٹیفکیٹ وغیرہ اپلوڈ کر سکتے ہیں۔ اور پھر "نیکسٹ" کے بٹن پر کلک کر دیں۔
  


یہاں پر آپکے پاس ووٹر آئی-ڈی کارڈ، سکول آئی-ڈی کارڈ، نیشنل آئی-ڈی کارڈ، پیڈائش سرٹیفکیٹ، میرج سرٹیفکیٹ وغیرہ بہت سی آپشنز موجود ہے آپ ان میں سے کسی ایک کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ جیسے میں نے پاسپورٹ آپشن کو سلیکٹ کیا ہے۔ آپشن سلیکٹ کر لینے کے بعد "نیکسٹ" کے بٹن پر کلک کر دیں۔

 اپنی شناخت/ پاسپورٹ کی واضح رنگین تصویر کی کاپی اپلوڈ کرنے کے لیئے "اپلوڈ آئی-ڈی" کے بٹن پر کلک کریں۔

  شناخت/ پاسورٹ فائل کو سلیکٹ کریں اور پھر "اوپن" کے بٹن پر کلک کریں۔

تھوڑی دیر میں فائل اپلوڈ ہو جائے گی۔ جیسے ہی فائل شو ہو جائے۔ تو "نیکسٹ" کے بٹن پر کلک کر دیں۔

شناختی فائل کامیابی سے اپلوڈ ہو چکی ہے فیس بک 48 گھنٹوں کے اندر اندر اسے چیک کرنے کے بعد فائنل رپورٹ جاری کر دے گی کہ آپکے فیس بک آکاونٹ کی شناخت درست ہے یا نہیں۔ اب "فنش" کے بٹن پر کلک کر دیں۔

میرے اس اکاونٹ کو 12 گھنٹے آئیڈنٹیٹی فکیشن کنفرم ہونے میں درکار ہوئے ہیں۔ اب میرا یہ اکاونٹ مکمل طور پر ویریفائیڈ ہو چکا ہے۔ اب کوئی بھی شخص میرے نام سے متعلق فیک اکاونٹ نہیں بنا سکے گا۔ علاوہ ازیں میرا اکاونٹ ہیکرز کی ذد سے محفوظ رہے گا۔ اور اگر کوئی مسلہ بنتا بھی ہے تو فوری اکاونٹ بہال ہو جائے گا۔

امید کرتا ہوں کہ آپکو ہمارا یہ ٹیوٹوریل بے حد پسند آیا ہو گا. ہمیں اپنی دعاؤں میں ہم دعا رکھیں. کہیں پہ کسی بات کی سمجھ نہ آ رہی ہو تو نیچے آپ کمینٹ باکس میں اپنا کمینٹ دائر کریں. فیس بک پر ہمیں فالو کرنا نہ بھولیئے گا. اور اسے اپنے دوستوں کے ساتھ ضرور شئیر کریں. شکریہ، اللہ حافظ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شکریہ! ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کے لئے .... ہمیں امید ہے کہ یہ پوسٹ آپ کے لئے بہت مفید ہے. کوئی سوال ہے؟ یا اگر آپ اس پوسٹ سے متعلق کسی قسم کی مدد چاہتے ہیں۔ تو ذیل میں دیئے گئے کومینٹ باکس میں دائر کریں۔ اگر آپ اس مراسلہ سے محبت کرتے ہیں یا اسے پسند کرتے ہیں تو اسے اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں.
حوالہ جات: ٹانگوالی ٹیوٹس مینجمنٹ

Post Top Ad