تازہ ترین

Post Top Ad

لوڈنگ۔۔۔

جمعہ, نومبر 08, 2019

فیس بک نے جعلی اکاؤنٹس کی روک تھام کے لیے ایک نئے ٹول کی آزمائش میں ڈال دیا

سرگودھا (ٹانگووالی ٹیوٹس) فیس بک نے پروپگینڈا اورغلط معلومات پھیلانے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو ہراساں کرنے والے جعلی اکاﺅنٹس کے خلاف ایک نئے ٹول کی تیاری پرکام شروع کردیا ہے۔

دنیا کی مقبول ترین سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کی جانب سے ویڈیو کے ذریعے تصدیقی نظام کی آزمائش کی جارہی ہے، جس میں تمام نئے اور پرانے صارفین کواپنی شناخت اوراصل فرد ہونے کی تصدیق کے لیے چہرے کی مختصر ویڈیو کلپس بنا کراپ لوڈ کرنے کا کہا جائے گا۔
فیس بک فیچرزکے حوالے سے مستند اطلاعات فراہم کرنے والی ایپ محقق جین مینچون وونگ نےاس فیچر کو دریافت کیا۔ انہوں نے ٹوئیٹ پراس فیچرکی انیمیٹڈ فوٹو اوراسکرین شاٹس شیئرکیئے ہیں جہیں آپ ذیل میں دیکھ سکتے ہیں۔ ان اسکرین شاٹس سےمعلوم ہوتا ہے کہ اس فیچرمیں مختصرسیلفی ویڈیومیں چہرے کی ہرسائیڈ کو دکھایا جاتا ہے، یعنی ایک دائرے میں مختلف سمتوں میں دیکھنے کا کہا جاتا ہے اورکمپنی کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیوز30 دن کے اندر شناخت کی تصدیق کے بعد ڈیلیٹ کردی جائیں گی۔


فیس بک کے ایک ترجمان نے ٹیکنالوجی سائٹ میش ایبل کو تصدیق کی کہ کمپنی کی جانب سے نئے ویڈیو ویریفکیشن فیچر پر کام کیا جارہا ہے تاہم اِسکا کہنا تھا کہ یہ چہرے کی شناخت کواستعمال نہیں کرتا. ترجمان نے بتایا کہ یہ فیچراِن اقدامات میں سےایک ہے جن کے ذریعے ہم تعین کرتے ہیں کہ ایک حقیقی فرد ایک اکاﺅنٹ کو چلا رہا ہےکوئی روبوٹ نہیں، لہذا اِس میں فیشل ریکگنیشن کواستعمال نہیں کیا گیا بلکہ یہ حرکت اورچہرے کو ڈیٹیکٹ کرتا ہے۔

فیس بک کی جانب سے رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران تقریباََ 2 ارب سے زائد جعلی اکاﺅنٹس، جبکہ 2018ء کی آخری سہ ماہی کے دوران ایک ارب 20 کروڑاکاﺅنٹس ڈیلیٹ کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا مگر ماہرین کے خیال میں یہ مسئلہ اس سے کہیں زیادہ بڑا ہے۔ یہ اعدادوشماراس لیے بھی حیران کن ہیں کیونکہ اس کمپنی کےاپنےاعدادوشمارکے مطابق اس کے ماہانہ صارفین کی تعداد 2 ارب 45 کروڑسے زائد کی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شکریہ! ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کے لئے .... ہمیں امید ہے کہ یہ پوسٹ آپ کے لئے بہت مفید ہے. کوئی سوال ہے؟ یا اگر آپ اس پوسٹ سے متعلق کسی قسم کی مدد چاہتے ہیں۔ تو ذیل میں دیئے گئے کومینٹ باکس میں دائر کریں۔ اگر آپ اس مراسلہ سے محبت کرتے ہیں یا اسے پسند کرتے ہیں تو اسے اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں.
حوالہ جات: ٹانگوالی ٹیوٹس مینجمنٹ

Post Top Ad