icon
ایک پیغام چھوڑ جائیں!

Post Top Ad

پیر, دسمبر 02, 2019

گوگل ایڈسینس اکاؤنٹ کو قومی شناختی کارڈ کیساتھ کیسے ویریفائی کریں؟

Google+Adsanse+Account+Identity+Verification پاکستان میں گوگل ایڈسینس اکاؤنٹ کو قومی شناختی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس یا پاسپورٹ کے ساتھ ویریفائی کرنے کا مکمل طریقہ۔

آج ہم گوگل ایڈسینس اکاونٹ کو ویریفائی کرنے کے بارے میں سیکھیں گے۔ جب بھی ہم آن لائن انٹرنیٹ پر، یوٹیوب، ویب سائٹس یا تھرڈ پارٹی ویب سائٹس مثلاََ بلاگر بلاگ پر کام کرنا اسٹارٹ کرتے ہیں تو ہمیں ایک ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم کی ضرورت درکار ہوتی ہے جِس کیلئے ہم گوگل ایڈسینس اکاونٹ کو استعمال کرنا پسند کرتے ہیں۔ جسکا کام صرف ہماری ویب سائٹ پر مختلف کمپینوں کے اشتہارات دیکھانا ہوتے ہیں۔ بعض ازاں اُن اشتہارات کو ویورز دیکھتے ہیں تو اُس سے ارننگ ہوتی ہے۔ اشتہارات کی مَد سے حاصل ہونے والی اُس ارننگ کا کچھ حصہ یوٹیوب/گوگل ایڈسینس رکھ لیتا ہے اور  باقی کا ہم کو بذریعہ گوگل ایڈسینس اکاونٹ ادا کر دیاجاتا ہے۔ لہٰذا یوٹیوب/ویب سائٹ سے ارن کرنے اور ارن کی ہوئی رقم کو حاصل کرنے کیلئے ہمیں گوگل ایڈسینس اکاونٹ کی اشد ضرورت پیش ہوتی ہے۔

گوگل ایڈسینس اکاونٹ کو کیسے ویریفائی کریں؟

 گوگل ایڈسینس اکاونٹ کو ویریفائی کرنے کیلئے آپکے گوگل ایڈ سینس اکاونٹ میں کم از کم 10 ڈالز کی رقم موجود ہو۔ جیسے ہی آپکے اکاونٹ میں رقم 10 ڈالر تک پہنچ جائے گی تو فوراََ آپکے گوگل ایڈسینس اکاونٹ میں درج کیئے گئے ای میل پتہ پر گوگل ایڈسینس کی جانب سے ایک میل موصُول ہو گی۔ جِس میں آپکو اپنے گوگل ایڈسینس اکاونٹ کو ویریفائی کرنے کے بارے میں کہا جائے گا۔
1+Adsanse

گوگل ایڈسینس کی جانب سے موصُول ہوئی ای-میل میں ہمیں اپنے ایڈسینس اکاونٹ کو لاگ اِن کر کے سیٹنگ میں جا کر اکاونٹ کو ویریفائی کرنے کا کہا جا رہا ہے۔ اِس توثیق کو مکمل کرنے کیلئے آپ کو اپنی موجودہ حکومت کے جاری کردہ قومی شناختی کارڈ کی تصویر فراہم کرنے کی ضرورت ہوگی۔ یہ ضروری نہیں کہ آپ کے پاس لازمی قومی شناختی کارڈ ہی ہو۔ قومی شناختی کارڈ نہ ہونے کی صورت میں اپنے ڈرائیونگ لائسنس یا پاسپورٹ کا بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اِن تینوں میں سے کسی ایک کی مدد سے آپ اپنے اکاونٹ کو ویریفائی کر سکتے ہیں۔ آپ کی ادائیگی کے پروفائل پر موجود نام آپ کے شناختی کارڈ پردرج نام سے میچ ہونا چاہئیے۔
2+Adsanse

شناختی کارڈ/ڈرائیونگ لائسنس/پاسپورٹ کو سکین کرنے کا طریقہ

اگر آپکے پاس اچھے رزلٹ والا کیمرہ یا موبائل فون موجود ہے جِس کی مدد سے آپ اپنے شناختی کارڈ وغیرہ کا اچھے سے فوٹو بنا سکتے ہیں تو پھر ٹھیک ہے بصورتِ دیگر بہتر رہے گا کہ آپ انہیں سکینر کی مدد سے سکین کر لیں۔ تاکہ شناخت کے ڈاکومینٹس میں کسی قسم کا مسئلہ پیش نہ آنے پائے۔ اگر موبائل فون یا کیمرہ کی مدد سے آپ آئی-ڈی کارڈ کی پکچر لینے لگو تو اچھے سے شناخت کارڈ/داکومینٹس کو سکرین کے سینٹر میں لا کر پکچر بنائیں تاکہ شناختی کارڈ کا مکمل فوٹو حاصل ہو سکے۔
id-verification-remote

کیا آئی-ڈی کارڈ/ڈرائیونگ لائسنس کی دونوں سائیڈیں اپلوڈ کرنا ضروری ہیں؟

 جی ہاں! آئی-ڈی کارڈ کی فرنٹ اور بیک کی دونوں اطراف کا فوٹو لینا ضروری ہے۔ اِسی طرح ڈرائیونگ لائسنس کا بھی دونو اطراف کا فوٹو ضروری ہے۔ جبکہ پاسپورٹ کے پروفائل کے دونوں پیجز کا ایک ساتھ فوٹو بنا ہونا چاہیئے۔ شناخت کے ڈاکومینٹ کو کیسے ترتیب دینا ہے ذیل میں دیکھا جا سکتا ہے۔
Passpor+Sample
پاسپورٹ (ڈیمو)۔
Driving+License+Sample
ڈرائیونگ لائسنس (ڈیمو)۔
National+ID+Card+Sample
قومی شناختی کارڈ (ڈیمو)۔


آئی-ڈی کارڈ فوٹوکو اپلوڈ کیسے کرنا ہے؟

گوگل ایڈ سینس اکاونٹ کو ویریفائی کرنے کیلئے شناختی کارڈ فوٹو/ڈرائیونگ لائسنس یا پاسپورٹ میں سے کسی ایک کے ساتھ ویریفائی کرنا ہے۔ مثال کے طور پر میں اپنے قومی شناختی کارڈ کا استعمال کرتا ہوں۔ باقی کا بھی یہی طریقہ کار ہے۔ تو سب سے پہلے میں اپنے گوگل اکاونٹ میں لاگ اِن ہو جاتا ہوں۔ اکاونٹ میں لاگ اِن ہونے کیلئے یہاں پرکلک کریں۔
آپ کے سامنے ذیل میں دی گئی تصویر کے جیسی اسکرین شو ہو جائے گی۔ ذیل میں دی گئی تصویر کے مطابق "ایکشن" کے بٹن پر کلک کریں۔
3+Adsanse


جیسے ہی آپ "ایکشن" کے بٹن پر کلک کریں گے تو پیج ریفریش ہو گا پھر کچھ اِس طرح کا لے آوٹ دیکھائی دے گا۔ ذیل میں دی گئی پکچر کے مطابق "ویریفائی نو" کے بٹن پر کلک کریں۔
4+Adsanse

جیسے ہی آپ "ویریفائی نو" کے بٹن پر کلک کریں گے تو فرئی طور پر ایک پاپ اَپ ونڈو اُوپن ہو جائے گی۔ ذیل میں دی گئی پکچر کے مطابق "اپلوڈ" کی آپشن پر کلک کریں۔ جیسے ہی آپ اپلوڈ کے لنک پر کلک کریں گے تو فوری پاپ اَپ ونڈو اُوپن ہو جائے گی۔
5+Adsanse
اب کمپیوٹر میں اُس ڈرائیو یا فولڈر کو اُوپن کریں جہاں شناخت کے فوٹوز موجود ہیں۔ اپنے قومی شناختی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس یا پاسپورٹ کے فوٹو کو سلیکٹ کریں اور ذیل کی اسکرین کے مطابق نیچے موجود "اُوپن" کے بٹن پر کلک کر دی۔ بس تھوڑی ہی دیر میں پیج ریفریش ہو گا اور آپکی فوٹو اپلوڈ ہو چکی ہو گی۔

نوٹ:- یہاں جو بھی فائل اپلوڈ کریں اسے بڑی تسلی سے چیک کر لیں، تاکہ ریزولیشن، فوٹو کا مدھم ہونا، نام میں غلطی یا کسی بھی قسم کا کوئی مسئلہ نہ ہو۔ کیونکہ آپ کے پاس صرف 3 چانس ہیں، لہٰذا بڑی احتیات سے اور اچھے سے چیک کر لیں۔ تاکہ پہلی ہی مرتبہ فوٹو اپلوڈ کرنے پر آپکا اکاونٹ ویریفائی ہو جائے۔
6+Adsanse

لیجئے جو فائل اپلوڈ کی گئی تھی وہ کامیابی سے اپلوڈ ہو چکی ہے۔ اَب نیچے "سبمٹ" کے بٹن پر کلک کر دیں۔
7+Adsanse

اس عمل میں کچھ دن لگ سکتے ہیں۔ ہم آپ کو نتائج ای میل کریں گے۔ اگر ہم آپ کی شناخت کی توثیق کرنے سے قاصر ہیں تو آپ کو اپنی دستاویزات دوبارہ جمع کرانے کی ضرورت ہوگی۔ آپ کی کوششوں کی ایک محدود تعداد ہے۔ اَب "گاٹ اِٹ" کے بٹن پر کلک کر دیں۔
8+Adsanse

کچھ ہی منٹس میں ہمیں گوگل ایڈسینس کی جانب سے میل موصول ہو گئی ہے۔ ای-میل کے ٹائٹل سے ظاہر ہو رہا ہے کہ ہمارا اکاونٹ کامیابی سے ویرئفائی ہو چکاہے۔
9+Adsanse

جی ہاں! آپ چاہیں تو ای-میل پڑھ سکتے ہیں کہ ہمارا گوگل ایڈسینس کا اکاونٹ کامیابی سے ویریفائی ہو چکا ہے۔ اسی طرح آپ بھی اپنے گوگل اکاونٹس کو اپنے قومی شناختی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس یا پاسپورٹ کی مدد سے ویریفائی کر سکتے ہیں۔
10+Adsanse 
Adsense-Address-Verification
گوگل ایڈسینس اکاونٹ کا ایڈریس ویریفائیڈ کرنے کے بارے میں جاننے کیلئے یہاں کلک کریں۔
امید کرتا ہوں کہ آپکو ہمارا یہ ٹیوٹوریل بے حد پسند آیا ہو گا. ہمیں اپنی دعاؤں میں ہم دعا رکھیں. کہیں پہ کسی بات کی سمجھ نہ آ رہی ہو تو نیچے آپ کمینٹ باکس میں اپنا کمینٹ دائر کریں. فیس بک پر ہمیں فالو کرنا ہر گِز نہ بھولیئے گا. اور اِسے اپنے دوستوں کے ساتھ ضرور شئیر کریں شکریہ، اللہ حافظ

Post Top Ad

up-arrow-emoji