icon
ایک پیغام چھوڑ جائیں!

Post Top Ad

پیر, دسمبر 30, 2019

گوگل ایڈسینس اکاونٹ کا ایڈریس کس طرح ویریفائی کرتے ہیں؟

آج ہم گوگل ایڈسینس اکاونٹ کا ایڈریس ویریفائی کرنے کے بارے میں سیکھیں گے۔ جیسا کہ پچھلے ٹیٹوریل میں ہم گوگل ایڈسینس اکاؤنٹ کو قومی شناختی کارڈ کیساتھ ویریفائی کرنے کے بارے میں سیکھ چکے ہیں۔ تو آج ہم گوگل ایڈسینس اکاونٹ کا ایڈریس ویریفائی کرنے کے بارے میں سیکھتے ہیں۔
Google+address+verification+pk

جیسے ہی ائیڈنٹٹی ویریفکیشن کا پروسس مکمل ہوتا ہے تو فوری آپکو گوگل ایڈسینس کی جاب سے ایک میل بھیج دی جاتی ہے یہ میل آپکے مستقل ایڈریس کی تصدیق کرتی ہے کہ واقع ہی اس کاونٹ کا مالک اِسی جگہ کا رہائشی ہے جو ایڈریس ان نے گوگل ایڈسینس اکاونٹ میں درج کر رکھا ہے۔ جیسا کہ آپ مندرجہ ذیل پکچر میں دیکھ سکتے ہیں میں نے 3 دسمبر کو اپنے اکاونٹ کی ائیڈنٹٹی ویریفکیشن کہ تھی تو 3 دسمبر سے مجھے گوگل ایڈسینس کی جانب سے ایڈریس ویریفکیشن کیلئے پن کوڈ ای-میل بھیج دی گئی ہے جسکا مجھ تک پہنچنے کا عرصہ دورانیہ 2 سے 4 ہفتے کا ہے۔ مطلب 15 دن یا 1 ماہ تک یہ میل مجھے اپنے درج کردہ ایڈریس پر موصول ہو جائے گی۔

ٹھیک بتائے گئے وقت پر مجھے میرا گوگل ایڈیسنس کا پن کوڈ موصول ہو چکا ہے۔ اب ہم اسکو اپنے اکاونٹ میں پُٹ کرتے ہیں۔ اور اپنے اکاونٹ کو ویریفائیڈ کرتے ہیں۔ تو سب سے پہلے اپنے گوگل ایڈ سینس اکاونٹ میں لاگ اِن ہو جائیں۔ لاگ اِن ہونے کیلئے یہاں پر کلک کریں۔
لاگ اِن ہو نے کے بعد آپ اپنے گوگل ایڈسینس اکاونٹ کے ڈیش بورڈ پر آ جائیں گے، جہاں پر آپکو "ویریفائی" کی ایک آپشن دیکھائی دے رہی ہو گے۔ آپ اس آپشن پر کلک کر کے پن کوڈ درج کر سکتے ہیں، اگر آپکے اکاونٹ میں یہاں یہ آپشن دیکھائی نہیں دے رہی تو پھر آپ بائیں جانب "اکاونٹ" کی آپشن پر کلک کریں۔
1-Google+adsanse+address+verification

اکانٹ کی آپشن کو سلیکٹ کرنے کے بعد آپ "اکاونٹ انفارمیشن" کی آپشن پر کلک کریں گے۔ جسکے بعد آپکے  پاس کچھ اس طرح کا پیج کھل جائے گا۔ پھر آپ نے "ویریفائی ایڈریس" کے لنک پر کلک کرنا ہے۔
2-Google+adsanse+address+verification



جیسے ہی آپ "ویریفائی ایڈریس" کے لنک پر کلک کریں گے تو فوری آپکے پاس پن کوڈ درج کرنے کی آپشن نمودار ہو جائے گی۔
3-Google+adsanse+address+verification

یہاں پر آپ نے گوگل ایڈسینس کے جانب سے موصول ہوا 6 ہندسوں پر مشتمل پن کوڈ درج کرنا ہے۔ اور اسکے بعد "سبمٹ پن" کے بٹن پر کلک کر دینا ہے تو اسطرح آپکا کاونٹ پن کوڈ کی مدد سے ویریفائیڈ ہو جائے گا۔
Google-Adsense-PIN-Code-of-Dila-Kumari-Khatri

نوٹ:- پن کوڈ انتہائی احتیات سے درج کرنا ہے۔ یہاں پن کوڈ درج کرنے کے آپکے پاس صرف 3 چانس موجود ہوتے ہیں۔ اور اگر آپ نے تینوں بار ہی پن کوڈ غلط درج کیا تو آپکا گوگل ایڈسینس کا اکاونٹ مستقل طور پرسسپنڈ ہو جائے گا، جسکو دوبارہ بحال کرنے کا کوئی دوسرا راستہ موجود نہیں ہے۔

امید کرتا ہوں کہ آپکو ہمارا یہ ٹیوٹوریل بے حد پسند آیا ہو گا. ہمیں اپنی دعاؤں میں ہم دعا رکھیں. کہیں پہ کسی بات کی سمجھ نہ آ رہی ہو تو نیچے آپ کمینٹ باکس میں اپنا کمینٹ دائر کریں. فیس بک پر ہمیں فالو کرنا ہر گِز نہ بھولیئے گا. اور اِسے اپنے دوستوں کے ساتھ ضرور شئیر کریں شکریہ، اللہ حافظ

Post Top Ad

up-arrow-emoji