icon
ایک پیغام چھوڑ جائیں!

Post Top Ad

جمعرات, مارچ 05, 2020

محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا کی کارروائی موضع ٹانگووالی سے 2 کڑوڑ روپے کی سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کروالی

سرگودھا (ٹانگووالی ٹیوٹس اخبارتازہ ترین 05 مارچ 2020ء) محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے موضع ٹانگووالی میں 2 کڑوڑ روپے کی 45 کنال سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کروالی۔

تفصیلات کے مطابق بابر رحمان وڑائچ اور ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کو باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا کہ موضع ٹانگووالی چک نمبر17 میں سرکاری اراضی پر ارشد کلیار نامی شخص نے محکمہ مال کے افسران و اہلکاران کی ملی بھگت سے قبضہ کیا ہوا ہے اور وہاں پرڈیرہ اور فصیلیں کاشت کی ہوئی ہیں۔
جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے اِس معاملے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے انکوائری تصورعباس بوسال، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (تفتیش) اینٹی کرپشن سرگودھا کے سپرد کی۔ دوران انکوائری ریکارڈ کی مکمل چھان بین کی گئی اورموقعہ کا ملا حظہ کیا گیا جس سے معلوم ہوا کہ ارشد کلیار محکمہ مال کی ملی بھگت سے 45 کنال کی سرکاری اراضی پر قبضہ کر کے اُس پر فصیلیں کاشت کر رہا ہے۔

ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے تصورعباس بوسال، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (تفتیش) اینٹی کرپشن سرگودھا کو حکم دیا کہ ضلعی انتظامیہ سے مل کرقبضہ مافیا سے یہ زمین واگزار کروائیںجس پراسسٹنٹ ڈائریکٹر (تفتیش) اینٹی کرپشن سرگودھانے ضلعی انتظامیہ سے مل کرمحکمہ مال کی 45 کنال مالیتی 2 کڑوڑ سرکاری اراضی ارشد کلیار سے واگزار کروا کر سرکار کی تحویل میں دلوا دی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب گو ہر نفیس صاحب اور ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا بابر رحمان وڑائچ کے ویژن کے مطابق ایسی کاروائیاں جاری رہیں گے، تاکہ سرکاری املاک کو ناجائز قبضہ گروپوں سے واگزار کر وا کے واپس سرکار کو دلوائی جا سکیں۔

Post Top Ad

up-arrow-emoji