وقت:
تيارى كا وقت : 4 گھنٹے+10 منٹ
پكانے كا وقت : 40-35 منٹ
افراد کی تعداد : 8-6
اجزا:
میرینیشن کے لیے:
اجزا | مقدار | اجزا | مقدار |
لیمب شولڈر نو سو گرام | چھوٹی چھوٹی بوٹیاں | پیاز | دو عدد (چھیل لیں)۔ |
لہسن کے جوے | دو عدد (کوٹ لیں)۔ | زیرہ | دو چائے کے چمچ (کوٹ لیں)۔ |
نمک | حسب ذائقہ |
چپاتی کے لیے:
اجزا | مقدار | اجزا | مقدار |
میدہ | دو سو پچیس گرام | گندم کا آٹا | پچاس گرام |
نمک | حسب ذائقہ | نیم گرم پانی | حسب ضرورت |
سرونگ کے لیے:
اجزا | مقدار | اجزا | مقدار |
پیاز | دو عدد (باریک سلائس کاٹ لیں)۔ | ہرا دھنیا | دو کھانے کے چمچ (چوپ کیا ہوا)۔ |
لیموں | تین سے چار عدد (چار چار ٹکڑے کر لیں)۔ |
تركيب:
میرینیشن کے لیے: پیاز کو ایک پیالے میں کدوکش کرلیں اور اس پر نمک ڈال کر ڈھک دیں اور دس منٹ کے لیے رکھ دیں۔
اب اس کو ایک چھلنی میں ڈال کر ہاتھ سے دبائیں تاکہ پیاز کا تمام عرق نِکل جائے۔
اس عرق میں زیرہ اور لہسن ڈال کر مِکس کریں اور گوشت پر لگا کر کم از کم دو سے تین گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔
چپاتی کے لیے: اس دوران میدہ اور گندم کا آٹا چھان لیں اور اس میں نمک ڈال کر نیم گرم پانی کی مدد سے گوندھ لیں۔
اس گندھے ہوئے آٹے کے چوبیس (24) چھوٹے پیڑے بنالیں۔
نم کپڑے سے ڈھک کر تیس منٹ کے لیے رکھ دیں۔
کوئلے دہکالیں۔
اس دوران آٹے کے پیڑوں کو باریک پتلی، گول روٹی کی شکل میں بیل لیں۔
ایک کے اُوپر دوسری روٹی رکھنے سے پہلے تھوڑا آٹا چھڑک لیں تاکہ یہ ایک دوسرے سے چپکنے سے محفوظ رہیں۔
دوبارہ نم کپڑے سے ڈھک کر رکھ دیں۔
بوٹیوں کو سیخوں میں پرودیں اور دہکتے ہوئے کوئلوں پر گَل جانے تک پکائیں۔
ضرورت پڑنے پر پلٹتے رہیں اس دوران گرم توے پر روٹیاں ایک ایک کرکے سینک لیں۔
اِن پکی ہوئی روٹیوں پر سیخوں سے بوٹیاں اُتار کر رکھیں۔
سرونگ کے لیے: اب ہر روٹی کے اُوپر تھوڑی پیاز اور تھوڑا ہرا دھنیا ڈال کر لیموں کا رس چھڑک کر رول کرکے پارسل بنائیں اور سرو کریں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
شکریہ! ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کے لئے .... ہمیں امید ہے کہ یہ پوسٹ آپ کے لئے بہت مفید ہے. کوئی سوال ہے؟ یا اگر آپ اس پوسٹ سے متعلق کسی قسم کی مدد چاہتے ہیں۔ تو ذیل میں دیئے گئے کومینٹ باکس میں دائر کریں۔ اگر آپ اس مراسلہ سے محبت کرتے ہیں یا اسے پسند کرتے ہیں تو اسے اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں.
حوالہ جات: ٹانگوالی ٹیوٹس مینجمنٹ