تازہ ترین

Post Top Ad

لوڈنگ۔۔۔

منگل, جون 02, 2020

لیمن آملیٹ سوفلے بنانے کی ترکیب

وقت:
تيارى كا وقت : 10 منٹ
پكانے كا وقت : 20 منٹ
افراد کی تعداد : 4-2

اجزا:
 اجزامقدار اجزا مقدار 
انڈوں کی زردی چھ عدد انڈوں کی سفیدی آٹھ عدد 
لیموں کے چھلکے چار عدد شکر ایک پاؤ 
مکھن تھوڑا سا   

تركيب:
سب سے پہلے انڈوں کی زردی اور شکر ملا کر خوب پھینٹ لیں تاکہ آمیزہ گاڑھا ہو جائے۔
پھرانڈوں کی سفیدی بھی پھینٹ کر برف کی طرح کرلیں۔
سفیدی اور زردی کو آپس میں ملا دیں۔ لیموں کے چھلکے بھی ملا دیں۔
اوون پروف ڈش کی تہہ میں چکنا کاغذ لگائیں۔
اس پر آمیزہ انڈیل دیں۔
گرم اوون میں ڈش چھ منٹ کے لیے رکھ دیں۔
آملیٹ کو آنچ سے ہٹا کے ٹھنڈا کرلیں۔
برتن میں نکال کر دائروں کی شکل میں کاٹ کر اوپر مکھن لگا کر پیش کریں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شکریہ! ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کے لئے .... ہمیں امید ہے کہ یہ پوسٹ آپ کے لئے بہت مفید ہے. کوئی سوال ہے؟ یا اگر آپ اس پوسٹ سے متعلق کسی قسم کی مدد چاہتے ہیں۔ تو ذیل میں دیئے گئے کومینٹ باکس میں دائر کریں۔ اگر آپ اس مراسلہ سے محبت کرتے ہیں یا اسے پسند کرتے ہیں تو اسے اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں.
حوالہ جات: ٹانگوالی ٹیوٹس مینجمنٹ

Post Top Ad