icon
ایک پیغام چھوڑ جائیں!

Post Top Ad

منگل, جون 02, 2020

کولی فلاور پوٹیٹو کا شوربا بنانے کی ترکیب

Kool+Flavoured+Potato+Shorba
وقت:
تيارى كا وقت : 15 منٹ
پكانے كا وقت : 30 منٹ
افراد کی تعداد : 3

اجزا:
 اجزامقدار اجزا مقدار 
بروکلی یا پھول گوبھی ایک چھوٹا پھول تیل تین کھانے کے چمچ 
آلو دو سے تین عدد پیاز ایک عدد (درمیانی)۔ 
چیڈر چیز ایک سو گرام پانی دو کپ 
نمک حسب ذائقہ کالی مرچ ایک چوتھائی چائے کا چمچ (پسی ہوئی)۔ 
فریش کریم آدھی پیالی لال مرچ ایک چٹکی (پسی ہوئی)۔ 
  
تركيب:
پہلے ایک کڑاہی میں تیل گرم کرکے آلو، پیاز اور گوبھی یا بروکلی کے ایک سے دو پھول بچا کر باقی تمام اس میں شامل کریں اور چار سے پانچ منٹ تک سوتے کریں۔
پھر اس میں چیڈر چیز اور دو کپ پانی شامل کردیں۔
جب تھوڑا پکنے لگے تو آنچ ہلکی کرکے ڈھک کر پکنے دیں، تاکہ آلو اچھی طرح گل جائے۔
پندرہ سے بیس منٹ بعد جب آلو اچھی طرح گل جائے تو چولہا بند کرکے یہ مکسچر بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح پیس لیں۔
پھر اسے دوبارہ کڑاہی میں نکال لیں۔
اب اس میں نمک، پسی کالی مرچ، فریش کریم اور پسی لال مرچ شامل کرکے ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔
اس دوران بچی ہوئی بروکلی یا پھول گوبھی الگ پین میں اُبال لیں۔
اب اس شوربے کو سرونگ ڈش میں نکالیں۔
پھر بروکلی یا پھول گوبھی کو چھوٹا کاٹ کر اوپر سے گارنش کرکے سرو کریں۔

Post Top Ad

up-arrow-emoji