تازہ ترین

Post Top Ad

لوڈنگ۔۔۔

بدھ, جون 03, 2020

بٹاٹا وڑا بنانے کی ترکیب

وقت:
تيارى كا وقت : 15 منٹ
پكانے كا وقت : 20 منٹ
افراد کی تعداد : 3-2

اجزا:
اجزا مقدار اجزا مقدار 
آلو آدھا کلو ہری مرچ چار عدد (باریک کٹی ہوئی)۔ 
ادرک ایک چائے کا چمچ (باریک کٹی ہوئی)۔ پیاز آدھا کپ (باریک کٹی ہوئی)۔ 
لال مرچ آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی)۔ ہرا دھنیا چار کھانے کے چمچ (باریک کٹا ہوا)۔ 
لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ نمک ایک چائے کا چمچ 
 
بیٹر کے لیے:
 اجزامقدار اجزامقدار
بیسن ایک کپ نمک آدھا چائے کا چمچ 
لال مرچ آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی)۔ تیل تلنے کے لیے 

تركيب:
پہلے آلوؤں کو اُبال کر ان کے چھلکے اُتاریں اور میش کرلیں۔
اب ایک پیالے میں ہری مرچ، ادرک، پیاز، پسی لال مرچ، ہرا دھنیا اور لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور اس کی چھوٹی چھوٹی بالز بنائیں اور رکھ دیں۔

بیٹر کے لئے: ایک پیالے میں بیسن، پانی، نمک اور پسی لال مرچ ڈال کر بیٹر بنائیں اور تیار بالز کو اس میں ڈِپ کرلیں اور ڈیپ فرائی کرلیں، یہاں تک کہ وہ لائٹ گولڈن ہو جائیں۔
اب انھیں تیل سے نکال کر املی اور پودینے کی چٹنی کے ساتھ گرم گرم سرو کریں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شکریہ! ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کے لئے .... ہمیں امید ہے کہ یہ پوسٹ آپ کے لئے بہت مفید ہے. کوئی سوال ہے؟ یا اگر آپ اس پوسٹ سے متعلق کسی قسم کی مدد چاہتے ہیں۔ تو ذیل میں دیئے گئے کومینٹ باکس میں دائر کریں۔ اگر آپ اس مراسلہ سے محبت کرتے ہیں یا اسے پسند کرتے ہیں تو اسے اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں.
حوالہ جات: ٹانگوالی ٹیوٹس مینجمنٹ

Post Top Ad