وقت:
تيارى كا وقت : 25 منٹ
پكانے كا وقت : 25 منٹ
افراد کی تعداد : 6
اجزا:
اجزا | مقدار | اجزا | مقدار |
دودھ | ایک کلو | لیموں کا رس | تین کھانے کے چمچ |
میدہ | دو کھانے کے چمچ | چینی | دو کپ |
پانی | تین کپ |
تركيب:
دودھ گرم کریں جب اُبال آنے لگے تو لیموں کا رس ڈال کر ہلائیں۔ پانچ منٹ پکنے دیں کہ دودھ اچھی طرح پھٹ جائے۔ اِسے دس منٹ ٹھنڈا ہونے دیں۔
اس دوران چینی اور پانی پین میں ڈال کر پکا لیں کہ شیرہ تیار ہو جائے۔
اب پھٹے دودھ کو ململ کے کپڑے میں ڈال کراوپر پانی ڈالیں کہ لیموں کا کھٹا پن نکل جائے اور پھر اچھی طرح نچوڑ لیں۔
پنیر کو بائول میں ڈال کر اِس میں میدہ مکس کرکے ہاتھ سے سات آٹھ منٹ مسلیں۔
اب چھوٹے بالز بنا لیں، بالز میں کوئی کریک نا ہو ورنہ رس گلے پھٹ جائیں گے۔ اور اِن کو شیرے میں ڈال کر ڈھک کر دس منٹ تیز آنچ پر پکائیں اور پھر پانچ منٹ ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔
شیرے سے نکال کر ٹھنڈا کرکے پیش کریں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
شکریہ! ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کے لئے .... ہمیں امید ہے کہ یہ پوسٹ آپ کے لئے بہت مفید ہے. کوئی سوال ہے؟ یا اگر آپ اس پوسٹ سے متعلق کسی قسم کی مدد چاہتے ہیں۔ تو ذیل میں دیئے گئے کومینٹ باکس میں دائر کریں۔ اگر آپ اس مراسلہ سے محبت کرتے ہیں یا اسے پسند کرتے ہیں تو اسے اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں.
حوالہ جات: ٹانگوالی ٹیوٹس مینجمنٹ