تازہ ترین

Post Top Ad

لوڈنگ۔۔۔

جمعہ, جون 05, 2020

چاکلیٹ چِپ براؤنی پائی بنانے کی ترکیب

وقت:
تيارى كا وقت : 30 منٹ
پكانے كا وقت : 1 گھنٹہ+15 منٹ
افراد كی تعداد : 6-4

اجزا:
بیس کے لئے:
 اجزامقدار اجزا مقدار 
مکھن چار اونس کاسٹر شوگر دو اونس 
میدہ آٹھ اونس انڈے کی زردی ایک عدد 
ٹھنڈا پانی حسب ضرورت   
 
براؤنی کے لئے:
اجزا مقدار اجزا مقدار 
مکھن چھ اونس چاکلیٹ دو سو گرام 
انڈے تین عدد ونیلا ایسنس ایک چائے کا چمچ 
میدہ ایک کپ چاکلیٹ چپ ایک کپ 
چینی ڈیڑھ کپ آئسنگ شوگر چھڑکنے کے لئے 

تركيب:
بیس کے لیے: مکھن اور کاسٹر شوگر کو ملاکر پھینٹ لیں، یہاں تک کہ وہ کریمی ہو جائے۔
اب اس میں میدہ اور انڈے کی سفیدی شامل کریں، یہاں تک کہ وہ بریڈ کرمبز کی شکل اختیار کرلے۔
پھر اسے حسب ضرورت ٹھنڈا پانی سے گوندھ لیں اور آٹھ انچ کی پائی پلیٹ میں پھیلا دیں۔
اب اسے کانٹے کی مدد سے (گود) لیں اور پہلے سے گرم اوون میں ایک سو اسی ڈگری سینٹی پر بیس منٹ کے لیے بیک کر لیں۔

براؤنی کے لیے: ایک سوس پین میں چاکلیٹ اور مکھن کو پگھلائیں، یہاں تک کہ مکھن اور چاکلیٹ اچھی طرح پگھل جائیں۔
اب انھیں ایک پیالے میں نکال لیں۔
پھر اس میں چینی شامل کرکے مکس کریں۔
اب اس میں ایک ایک کرکے انڈے ڈالتے جائیں اور اچھی طرح پھینٹ لیں۔
اس کے بعد ونیلا ایسنس اور میدہ شامل کرکے اچھی طرح فولڈ کر لیں۔
پھر اس میں چاکلیٹ چپ ڈال کر مکس کر لیں۔
اب اسے بیس پر ڈالیں اور اوپر سے چاکلیٹ چپ چھڑک دیں۔
اس کے بعد پہلے سے گرم اوون میں چالیس منٹ کے لیے بیک کر لیں، یہاں تک کہ وہ سیٹ ہو جائے۔
اب اسے نکال کر ٹھنڈا کریں اور آئسنگ شوگر چھڑک دیں۔
آخر میں ویجز میں کاٹ کر سرو کریں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شکریہ! ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کے لئے .... ہمیں امید ہے کہ یہ پوسٹ آپ کے لئے بہت مفید ہے. کوئی سوال ہے؟ یا اگر آپ اس پوسٹ سے متعلق کسی قسم کی مدد چاہتے ہیں۔ تو ذیل میں دیئے گئے کومینٹ باکس میں دائر کریں۔ اگر آپ اس مراسلہ سے محبت کرتے ہیں یا اسے پسند کرتے ہیں تو اسے اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں.
حوالہ جات: ٹانگوالی ٹیوٹس مینجمنٹ

Post Top Ad