icon
ایک پیغام چھوڑ جائیں!

Post Top Ad

منگل, جولائی 28, 2020

طاہری بنانے کی ترکیب

Tehri+Recipe
وقت:
تيارى كا وقت : 35-30 منٹ
پكانے كا وقت : 50-45 منٹ
افراد كی تعداد : 5-4

اجزا:
 اجزا مقدار  اجزا  مقدار 
چاول  آدھا کلو  گھی یا تیل  پونا کپ 
گرم مصالحہ  ایک کھانے کا چمچ (ثابت)۔  پیاز  آدھا کپ (تلی ہوئی)۔ 
لہسن کا پیسٹ  ایک چائے کا چمچ  لال مرچ  ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی)۔ 
ہلدی  آدھا چائے کا چمچ  نمک  دو چائے کے چمچ 
دہی  آدھا چائے کا چمچ  آلو  دو عدد (چوکور کٹے ہوئے)۔ 
گاجر   دو عدد (گول کٹی ہوئی)۔  مٹر  ایک کپ 
ٹماٹر  دو کٹے ہوئے     


ترکیب:
چاولوں کو تیس منٹ کےلئے بھگو دیں۔
ایک برتن میں گھی گرم کریں۔ اس میں گرم مصالحہ، تَلی ہوئی پیاز، لہسن کا پیسٹ اور 1/4 کپ پانی ڈال کر بھون لیں۔
پھر اس میں پسی ہوئی لال مرچ، ہلدی، نمک اور دہی ڈال کر مزید بھونیں۔
اس کے بعد کٹے ہوئے آلو، گاجر اور مٹر ڈال کر دس منٹ فرائی کریں۔
پھر ایک کپ پانی ڈال کر سبزیاں گَل جانے تک پکائیں۔
اس کے بعد بھیگے ہوئے چاول اور دو کپ پانی ڈال کر پکائیں۔
پانی خشک ہوجائے تو ہری مرچ اور ٹماٹر ڈال کر دَم پر رکھیں۔
آخر میں اسے بوندی رائتہ کے ساتھ پیش کریں۔

Post Top Ad

up-arrow-emoji