icon
ایک پیغام چھوڑ جائیں!

Post Top Ad

ہفتہ, جولائی 25, 2020

لاہوری چنا چاٹ بنانے کی ترکیب

Lahori+Chana+Caat
وقت:
تيارى كا وقت : 10 منٹ
پكانے كا وقت : 30 منٹ
افراد كی تعداد : 3

اجزا:
 اجزا مقدار  اجزا  مقدار 
کابلی چنے  دو سو پچاس گرام (اُبلے ہوئے)۔  آلو  ایک کپ (کیوبز اور اُبلے ہوئے)۔ 
ہری مرچ  چار عدد (باریک کٹی ہوئی)۔  پیاز  آدھا کپ (باریک کٹی ہوئی)۔ 
لیموں کا رس  دو کھانے کے چمچ  چینی  ایک کھانے کا چمچ 
زیرہ  ایک کھانے کا چمچ (بھنا اور کٹا ہوا)۔  لال مرچ  ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی)۔ 
لال مرچ  ایک چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی)۔  چاٹ مصالحہ  ایک چائے کا چمچ 
نمک  ایک چائے کا چمچ  ٹماٹر  ایک عدد (باریک کٹا ہوا)۔ 
ہرا دھنیا  دو کھانے کے چمچ  املی کی چٹنی  آدھا کپ (تیار کی ہوئی)۔ 
پاپڑی  ایک کپ (کچلی ہوئی)۔     


ترکیب:
ایک پیالے میں کابلی چنے، آلو ، ہری مرچ، پیاز، لیموں کا رس، چینی، زیرہ، پسی لال مرچ، کٹی لال مرچ، چاٹ مصالحہ، نمک، ٹماٹر اور ہرا دھنیا ڈال کر مکس کریں۔
اب اس پر ہرا دھنیا، املی کی چٹنی اور پاپڑی ڈال کر سرو کریں۔

Post Top Ad

up-arrow-emoji