وقت:
تيارى كا وقت : 20 منٹ
پكانے كا وقت : 40-35 منٹ
افراد کی تعداد : 3
اجزا:
اجزا | مقدار | اجزا | مقدار |
چاول | پانچ سو گرام | چنے | ایک کپ |
پیاز | ایک عدد | ادرک لہسن کا پیسٹ | دو کھانے کے چمچ |
لال مرچ | ایک چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی)۔ | نمک | ایک کھانے کا چمچ |
ٹماٹر | دو عدد | کالی مرچ | ایک چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی)۔ |
چائنیز سالٹ | آدھا چائے کا چمچ | تیل | حسب ضرورت |
ہری مرچ | گارنش کے لئے |
ترکیب:
چاولوں کو بھگو دیں اور چنوں کو اُبال لیں۔
اب پیاز کو سلائس کرکے فرائی کریں، یہاں تک کہ اس کا رنگ براؤن ہو جائے۔
پھر اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ، کُٹی لال مرچ، نمک، ٹماٹر اور کُٹی کالی مرچ شامل کر دیں۔
اب اس مکسچر میں چنے ڈالیں۔
ساتھ میں چائنیز سالٹ اور چنوں کا پانی بھی ڈال دیں۔
اس کے بعد چاول شامل کرکے ہلکی آنچ پر دم دیں۔
آخر میں ہری مرچ سے گارنش کرکے سرو کریں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
شکریہ! ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کے لئے .... ہمیں امید ہے کہ یہ پوسٹ آپ کے لئے بہت مفید ہے. کوئی سوال ہے؟ یا اگر آپ اس پوسٹ سے متعلق کسی قسم کی مدد چاہتے ہیں۔ تو ذیل میں دیئے گئے کومینٹ باکس میں دائر کریں۔ اگر آپ اس مراسلہ سے محبت کرتے ہیں یا اسے پسند کرتے ہیں تو اسے اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں.
حوالہ جات: ٹانگوالی ٹیوٹس مینجمنٹ