icon
ایک پیغام چھوڑ جائیں!

Post Top Ad

منگل, جولائی 28, 2020

تِکہ اسپرنگ رول بنانے کی ترکیب

Chicken+Tikka+Spring+Rolls
وقت:
تيارى كا وقت :1 گھنٹہ
پكانے كا وقت : 30-25 منٹ
افراد کی تعداد : 8-6

اجزا:
 اجزا مقدار  اجزا  مقدار 
چکن  دو سو پچاس گرام (بون لیس)۔  لال مرچ  ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی)۔ 
لہسن کا پیسٹ  ایک چائے کا چمچ  ادرک کا پیسٹ  ایک چائے کا چمچ 
گرم مصالحہ  آدھا چائے کا چمچ  نمک  حسب ذائقہ 
لیموں کا رس  چار کھانے کے چمچ  ہلدی  ایک چٹکی (پسی ہوئی)۔ 
زیرہ  آدھا چائے کا چمچ (پسا ہوا)۔  میدہ  دو کھانے کے چمچ 
شاشلک اسٹکس  حسب ضرورت  تیل  حسب ضرورت 
انڈا  ایک عدد  چیزاسٹکس  حسب ضرورت 
پیاز  ایک عدد  کوئلہ  ایک ٹکڑا 


ترکیب:
ایک پیالے میں چکن کو لال مرچ، لہسن کا پیسٹ، ادرک کا پیسٹ، گرم مصالحہ، نمک، لیموں کا رس، ہلدی اور زیرہ لگا کر میری نیٹ کر لیں۔
اب چکن کو شاشلک اسٹکس میں پروئیں اور گرل پین میں تھوڑا تیل لگا کرگرل کر لیں۔
اس کے بعد چکن کو کوئلے کا دھواں لگائیں۔
میدے میں انڈہ شامل کرکے گوندھیں اور رول پٹی تیار کر لیں۔
اب اس میں تیار چکن، چیز اسٹکس اور پیاز بھر کر اچھی طرح بند کر لیں۔
گرم تیل میں ڈیپ فرائی کرکے سرو کریں۔

Post Top Ad

up-arrow-emoji