تازہ ترین

Post Top Ad

لوڈنگ۔۔۔

منگل, جولائی 28, 2020

مرغ چھولے بنانے کی ترکیب

وقت:
تيارى كا وقت : 20 منٹ
پكانے كا وقت : 35 منٹ
افراد كی تعداد : 5

اجزا:
 اجزا مقدار  اجزا  مقدار 
مرغی  ایک کلو  چھولے  ڈیڑھ سو گرام (ابلے ہوئے)۔ 
پیاز  دو عدد (باریک کٹا ہوا)۔  ادرک لہسن پیسٹ  دو چائے کے چمچ 
میتھی دانہ  آدھا چائے کا چمچ  لال مرچ پاؤڈر  ایک کھانے کا چمچ 
زیرہ پاؤڈر  ایک چائے کا چمچ  ہلدی پاؤڈر  ایک چائے کا چمچ 
دھنیا پاؤڈر  ایک چائے کا چمچ  گرم مصالحہ پاؤڈر  ایک چائے کا چمچ 
دہی  ڈھائی سو گرام (پھنٹی ہوئی)۔  ٹماٹر  چار عدد (باریک کٹے ہوئے)۔ 
سبزالائچی  چار عدد  نمک  حسب ذائقہ 
ہری مرچ  حسب ضرورت  ہرا دھنیا  حسب ضرورت 
تیل  حسب ضرورت     


ترکیب:
ایک پین میں تیل لیں اس میں پیاز ہلکا براؤن کرکے ادرک لہسن پیسٹ، میتھی دانہ کو بھون لیں۔
چکن ڈال کے فرائی کریں جب چکن کی رنگت بدل جائے تو سبزالائچی، ہلدی پاؤڈر، لال مرچ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر، زیرہ پاؤڈر ، آدھا چائے کا چمچ گرم مصالحہ پاؤڈر اور ٹماٹر ڈال کے بھونیں۔
ہلکا سا پانی کا چھینٹا دیں کہ مصالحہ پین کے ساتھ نہ چپکے۔ بھونتے ہوئے دہی بھی ڈال دیں اچھی طرح مکس کرکے پکائیں۔
پانچ، سات منٹ بعد چنے اور نمک شامل کریں، ڈھک کے پکنے دیں
چکن پک جائے توباقی آدھا چائے کا چمچ گرم مصالحہ پاؤڈ، ہری مرچ اور ہرا دھنیا شامل کرکے ڈش آوٹ کرکے روٹی، نان یا چاول کے ساتھ پیش کریں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شکریہ! ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کے لئے .... ہمیں امید ہے کہ یہ پوسٹ آپ کے لئے بہت مفید ہے. کوئی سوال ہے؟ یا اگر آپ اس پوسٹ سے متعلق کسی قسم کی مدد چاہتے ہیں۔ تو ذیل میں دیئے گئے کومینٹ باکس میں دائر کریں۔ اگر آپ اس مراسلہ سے محبت کرتے ہیں یا اسے پسند کرتے ہیں تو اسے اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں.
حوالہ جات: ٹانگوالی ٹیوٹس مینجمنٹ

Post Top Ad