وقت:
تيارى كا وقت : 15 منٹ
پكانے كا وقت : 25 منٹ
افراد كی تعداد : 4-3
اجزا:
اجزا | مقدار | اجزا | مقدار |
سفید چنے | تین سو گرام (اُبلے ہوئے)۔ | لال مسور کی دال | چار کھانے کے چمچ |
مرغی کی یخنی | ایک پیالی | ایک عدد | پیاز |
ٹماٹر | دو عدد | ہری مرچ | چار عدد |
ہرا دھنیا | ایک چوتھائی گڈی | ہلدی | ایک کھانے کا چمچ (پسی ہوئی)۔ |
کالی مرچ | ایک کھانے کا چمچ (کُٹی ہوئی)۔ | لال مرچ | ایک کھانے کا چمچ (پسی ہوئی)۔ |
املی کا گُودا | تین کھانے کے چمچ | نمک | حسبِ ذائقہ |
تیل | ایک پیالی |
ترکیب:
بلینڈر میں پیاز، ٹماٹر اور ہری مرچ کو تھوڑے سے پانی کے ساتھ پیس لیں۔
دیگچی میں تیل گرم کرکے پیاز کے آمیزے کو پانچ منٹ تک بُھونیں۔
اس میں ہلدی، کالی مرچ، لال مرچ اور نمک ڈال کر بُھونیں۔
پھر اس میں املی کا گودا، چنے، مسور کی دال اور مرغی کی یخنی بھی شامل کر دیں۔
جب مسور کی دال گل جائے تو اسے تیز آنچ پر بُھونیں اور یکجان ہونے تک بُھون کر چولہا بند کر دیں۔
ہرا دھنیا چھڑک کر مصالحہ دار چنے پیش کریں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
شکریہ! ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کے لئے .... ہمیں امید ہے کہ یہ پوسٹ آپ کے لئے بہت مفید ہے. کوئی سوال ہے؟ یا اگر آپ اس پوسٹ سے متعلق کسی قسم کی مدد چاہتے ہیں۔ تو ذیل میں دیئے گئے کومینٹ باکس میں دائر کریں۔ اگر آپ اس مراسلہ سے محبت کرتے ہیں یا اسے پسند کرتے ہیں تو اسے اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں.
حوالہ جات: ٹانگوالی ٹیوٹس مینجمنٹ