تازہ ترین

Post Top Ad

لوڈنگ۔۔۔

بدھ, جولائی 29, 2020

کچوریاں اور آلو ترکاری کی ترکیب

وقت:
تيارى كا وقت : رات بھر+45 منٹ
پكانے كا وقت : 45 منٹ
افراد كی تعداد : 6-4

اجزا:
آلو ترکاری کے لئے
 اجزا مقدار  اجزا  مقدار 
آلو  چار عدد (چوکور کٹے ہوئے)۔  لال مرچ  آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی)۔ 
کلونجی  ایک کھانے کا چمچ  لال مرچ  ایک کھانے کا چمچ (کٹی ہوئی)۔ 
ہلدی  ایک چائے کا چمچ  نمک  حسبِ ذائقہ 
تیل  پکانے کے لئے  پانی  دو کپ 

فلنگ کے لئے:
 اجزا مقدار  اجزا  مقدار 
دال چنا  آدھا کپ (رات بھر کے لئے بھگوئیں)۔  لال مرچ  ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی)۔ 
ہلدی  حسب ضرورت  نمک  حسبِ ذائقہ 
ہنگ  ایک چٹکی  زیرہ  پھنا ہوا 
ادرک پیسٹ  تھوڑی سی  ہری مرچ   چار عدد (گرینڈ یا باریک کٹی ہوئی)۔ 
دھنیا پاؤڈر  ایک چائے کا چمچ  گھی  فرائی کے لئے 

ڈو کے لئے:
 اجزا مقدار  اجزا  مقدار 
میدہ  ایک کپ  پانی  ایک چوتھائی کپ 
نمک  آدھا چائے کا چمچ  تیل  دو کھانے کے چمچ 


ترکیب:
آلو ترکاری کے لئے:
ایک پین میں آلو، ہلدی پاؤڈر، کلونجی، لال مرچ کا پاؤڈر، کٹی ہوئی لال مرچ، پانی اور تیل دو سے تین کھانے کے چمچ ڈال دیں۔
اب پین کو ڈھک کر ہلکی آنچ پر آلو گلنے تک پکائیں۔

ڈو کے لئے:
اب ڈو بنانے کے لئے ایک برتن میں میدہ، نمک اور پانی ڈال کر تھوڑا سخت آٹا گوندھ لیں اور آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔
پھر اس کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا لیں۔

کچوریاں بنانے کے لئے:
دال کو پوری رات بگھو کر رکھیں پھر اس کو پیس لیں۔
حسبِ ذائقہ لال مرچ کا پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر ، نمک، ہنگ، ادرک، بھنا زیرہ پاؤڈر اور کٹی ہوئی لال مرچ ان سب اجزاء کو مکس کرلیں۔
اس مکسچر کو پسی ہوئی دال میں ملا لیں۔
اب اس سارے مکسچر کو 25 منٹ کے لئے ایک پین میں ہلکی آنچ پر بھون لیں۔
پھر اس مکسچر کو پیڑوں میں فِل کر لیں۔
ایک ایک کرکے پیڑوں کو تھوڑا سا ہاتھ سے دَبا کر فرائنگ پین میں گولڈن براؤن کرلیں۔ افطاری کے لئے مزے دار کچوریاں اور آلو کی ترکاری تیار ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شکریہ! ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کے لئے .... ہمیں امید ہے کہ یہ پوسٹ آپ کے لئے بہت مفید ہے. کوئی سوال ہے؟ یا اگر آپ اس پوسٹ سے متعلق کسی قسم کی مدد چاہتے ہیں۔ تو ذیل میں دیئے گئے کومینٹ باکس میں دائر کریں۔ اگر آپ اس مراسلہ سے محبت کرتے ہیں یا اسے پسند کرتے ہیں تو اسے اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں.
حوالہ جات: ٹانگوالی ٹیوٹس مینجمنٹ

Post Top Ad